صفحہ اول | خبریں | خبریں | مشترکہ فورس نے پکتیکا میں طالبان قائد کو پکڑ لیا
مشترکہ فورس نے پکتیکا میں طالبان قائد کو پکڑ لیا
منجانب , American Forces Press Service

مشترکہ  فورس نے پکتیکا میں طالبان قائد کو پکڑ لیا

انٹر نیشنل سیکیورٹی جوائنٹ کمانڈ نیوز ریلیز کی جانب سے مرتب کردہ

واشنگٹن، 13 جون،2011 – افغانی قیادت میں مشترکہ فورس نے جاسوسی آپریشن میں افغانستان کے صوبہ پکتیکا ضلع صروبی میں کل ایک طالبان قائد اور 10 مشتبہ باغیوں کو پکڑ لیا۔

 حکام نے بتایا کہ طالبان قائد مختلف باغی گروہوں کےلیے کام کرتا تھا، انہیں منصوبہ بندی دیتا تھا اور افغان سیکیورٹی فورسز کے خلاف لڑاکوں اور اسلحہ جات کو مہیا کرتا تھا۔

 کل افغانستان میں دیگر آپریشنز میں:

 --مقامی رہائشیوں سے بات چیت کی بنیاد پر، مشترکہ افغان اور اتحادی فورس نے صوبہ جوز جان کے ضلع درزب میں ایک شخص کو ضلع میں اسلحہ اور دشمن کے خلاف لڑنے والوں کو امداد فراہم کرنے کے ذمہ دار ایک طالبان قائد کی تلاش کے دوران پکڑ لیا جس کے طالبان کے ساتھ مشتبہ تعلقات تھے۔

 -- صوبہ زابل کے ضلع ترنک وا جلدک میں، اتحادی فوج نے ایک طالبان کے رکن کی تلاش کے دوران جو بم بناتا اور سڑک کے کنارے نصب کرتا ہے مقامی رہائشیوں سے سوالات کے بعد دو مشتبہ طالبان باغیوں کو دھر لیا۔

 --صوبہ ہیلمند کے ضلع ناد علی میں ایک طالبان قائد کی تلاش کے دوران اتحادی فوج نے دو مشتبہ باغیوں کو پکڑ لیا۔ یہ قائد شمالی مرجہ کے علاقوں کاریز سعیدی اور باڈولا قلپ میں براہ راست فائرنگ اور بم دھماکوں کا ذمہ دار ہے۔

 --صوبہ قندہار کے ضلع زہارے میں، اتحادی فورس نے ایک طالبان قائد جو کہ افغان سیکیورٹی فورسز کے خلاف حملوں میں ملوث ہے کی تلاش کے دوران ایک مشتبہ باغی کو پکڑ لیا اور 150 پاؤنڈ ہیروئین ضبط کر لی۔

--افغان اور اتحادی فوج نے صوبہ ارزگان کے ضلع دہہ رود میں 32 راکٹ پروپلڈ گرینیڈز ڈھونڈ نکالے۔

 -- صوبہ ہلمند کے ضلع گرم سیر میں، اتحادی افواج نے متعدد باغیوں کو پکڑا اور 2,139 پاؤنڈ خشک افیم اور 705 پاؤنڈ گیلی افیم تلف کی۔

 --مشترکہ فوج نے صوبہ خوست کے ضلع سباری میں حقانی دہشت گرد کے نیٹ ورک کے قائد اور اس کے متعدد ساتھیوں کو پکڑ لیا. قائد بم دھماکوں کی ہدایت اور افغان آرمی کے خلاف مختلف سڑکوں پر بم حملوں میں معاونت کا ذمہ دار تھا۔ افغانی قیادت میں سیکیورٹی فورس کو اس کا کمپاؤنڈ سارے دن کی تلاش، علاقے کی تلاش اور مقامی لوگوں سے پوچھ گچھ کے بعد ملا۔

 --صوبہ پکتیکا کے ضلع نیکے میں، اتحادی فوج نے ایک حقانی مہیا کار اور ایک مشتبہ باغی کو گرفتار کر لیا۔ مہیا کار حقانی سینئیر قیادت کو حملے کے منصوبوں میں امداد دیتا تھا اور 35 سے 40 لڑاکوں کی قیادت کرتا تھا۔

--مشترکہ فوج نے صوبہ ننگر ہار  کے علاقے تنگی وادی ضلع شہر زاد میں ایک طالبان قائد کی جو کہ خودکش بم دھماکے منظم کرتا ہے اور افغان سیکیورٹی فورسز کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کرتا ہے تلاش کے دوران دو مشتبہ باغیوں کو پکڑ لیا۔

 --صوبہ واردک کے ضلع سعید آباد – طالبان کے لیے محفوظ جنت کے طور پر پہچانے جانے والا علاقے—میں ایک کلیئیرنگ آپریشن کے دوران متعدد لوگوں کو پکڑ لیا۔

 --سعید آباد میں ، اتحادی فوج کی گشتی پارٹی نے راستہ صاف کرنے کے آپریشن میں بم بنانے والی لیب اور 1,800 پاؤنڈ امونیم نائٹریٹ – بم بنانے میں استعمال ہونی والی ایک پابندی لگی کھاد اور ڈیزل فیول کے 20 گیلن پکڑ لیے۔

 جون11 کے آپریشنز میں:

 --پانچ سے زیادہ باغی جو صوبہ بادغیز کے ضلع قادس میں اتحادی فوج پر حملہ کررہے تھے مارے گئے ۔ یونٹ نے سیکیورٹی گشت کے دوران چھوٹے اسلحے اور راکٹ پروپلڈ گرینیڈ فائر ملنے کے بارے میں بتایا۔ مثبت شناخت حاصل کرنے کے بعد، یونٹ نے جوابی فائرکیا اور فضائی امداد طلب کی۔ ایک فضائی اسلحاتی ٹیم نے علاقے میں مسلح باغیوں کی مثبت شناخت کے بعد متعدد مقامات پر مختلف راؤنڈز گرائے۔

--اتحادی سیکیورٹی فورس نے صوبہ ہلمند کے ضلع مرجہ میں ایک طالبان مہیا کار اور اس کے ایک ساتھی کو پکڑ لیا۔ مہیا کار پر ضلع میں طالبان قائدین کے لیے سازو سامان اور اسلحہ حاصل کرنے اور زخمی دشمن کے لڑاکا افراد کی نقل حمل میں معاونت کا الزام تھا۔

 --صوبہ ہلمند کے ضلع گرم سیر میں خشک افیم 1,146 پاؤنڈز کی مقدار میں متحدہ فوج کو ملی۔

--افغان قیادت میں متحدہ فوج نے ایک طالبان لیڈر کی تلاش کےلیے جو کہ افغان اور اتحادی افواج کے خلاف معاونت کرتا اور ان میں حصہ لیتا تھا صوبہ واردک کے ضلع چکے واردک میں ایک مشتبہ باغی کو پکڑ لیا۔

 --صوبہ لغمان کے ضلع کارغائی میں، مشترکہ فوج کو 82 10 ایم ایم راکٹس ملے جو قبضے میں لےلیے۔

جون 10 میں کی جانے والی کاروائیاں:

--ایک مشترکہ فورس نے خفیہ معلومات پر عمل درآمد کرتے ہوئے صوبہ خوست کے ضلعہ صاباری میں سید رحمان کو مارا، جو حقانی نیٹ ورک کا معاون تھا۔ سید رحمان نے افغان اور اتحادی افواج کے خلاف سڑک کے کنارے بم حملہ اور بے واسطہ فائرنگ میں مدد کی۔ اس نے سرکشوں کے لئے متفرق ہتھیار ضلع میں پہنچائے، جس میں ہوائی جہاز کے خلاف فائر کرنے والی مشین گنیں اور راکٹ سے فائر کئے جانے والے گرینیڈ شامل تھے۔ وہ ایک افغان سیکورٹی چیک پوائنٹ پر حملہ کی منصوبہ بندی کرنے میں بھی شامل تھا۔ افغان کی رہنمائی میں فورس نے سید رحمان کو اس کے قلعہ میں تعاقب کیا اور اس کو ایک حملہ کرنے والی رائفل سے مسلح پایا جو قید سے چھٹکارا پانے کی کوشش کررہا تھا۔ وہ دو طرفہ تبادلہ کے نتیجہ کے طور پر مارا گیا، اور دو مشتبہ سرکشوں کو گرفتار کیا گیا۔

--صوبہ کندوز کے ضلع آرچی میں، صوبہ کندوز، مشترکہ فورس نے کئی مشتبہ سرکشوں طالبان کے معاونین کی تلاش کے دوران گرفتار کیا جو طالبان رہنماؤں کے ساتھ تحریک کو اسلحہ اور بم کے اجزاء فراہم کرنے میں مدد دیتے ہیں اور فعال طور پر حملہ کی منصوبہ بندی میں شامل ہیں۔

-- مشترکہ فورس نے ایک طالبان معاون اور اس سے وابستہ ایک فرد کو صوبہ قندھار کے ضلع زہارے سے کل گرفتار کیا۔ معاون پاکستان سے اسلحہ کی خرید و فروخت میں ملوّث تھا اور اس نے خود کش حملوں کے لئے مواد بھی فراہم کیا۔

--صوبہ ہلمند میں ایک افغان رہنما مشترکہ فورس نے طالبان معاون کی تلاش کے دوران جو سرکشوں کو پورے شمالی ہلمند میں رسد کی امداد فراہم کرتا ہے دو مشتبہ سرکشوں کو گرفتار کیا اور کاجاکی ضلع سے بم بنانے والا مواد برآمد کیا۔

 --ہلمند میں ہی، افغان اور اتحادی افواج نے مشترکہ طور پر لشکر گاہ کے ضلع میں ایک مشتبہ سرکش رہنما کو گرفتار کیا جس کے متعلق یقین کیا جاتا ہے کہ وہ افغان سیکورٹی فورسز کے خلاف سرکشوں کو حملوں کی ہدایت دیتا اور سرکشوں کو اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد فراہم کرتا ہے۔

--ہلمند کے گرم سیر ضلع میں، مشترکہ گشت کے دوران خشک افیون 1,146 پونڈ برآمد کی گئی اور اسے تلف کردیا گیا۔

--اتحادیوں کے گشت کے دوران صوبہ قندھار کے ضلع شوربک میں تقریباً 3,000 پونڈ امونیم نائٹریٹ برآمد کی گئی۔

--مشترکہ فورس نے حقانی نیٹ ورک کے رہنما کی تلاش کے دوران صوبہ خوست کے ضلع صاباری سے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔ مطلوبہ رہنما جنگجوؤں کے گروپ کا سربراہ تھا جو سڑک کے کنارہ بم دھماکہ، کار بم اور افغان سیکورٹی فورسز کے خلاف براہ راست حملوں میں ملوّث تھا۔

--صوبہ قندھارکے ضلع مائے وند میں، مشترکہ فوج کو- 154 پاؤنڈ افیم اور 1 ملین پاکستانی روپے- ملے جو کہ تقریباً 11,660 یو ایس ڈالر ہی--ساتھ ہی ساتھ ایک گاڑی، ایک موٹر سائیکل اور ایک سیل فون آپریشن کے دوران ملے جس میں متعدد مشتبہ باغیوں کو دھر لیا گیا۔

 --صوبہ بمیان کے ضلع خامرد میں متحدہ گشتی پارٹی کو 14 گرینیڈز، 26 گرینیڈ فیوز، دو 82 ایم ایم مارٹر گرینیڈز اور 21 مارٹر گرینیڈ فیوز ملے۔

 جون 9 کے آپریشنز میں:

 --صوبہ نمروز کے ضلع خاش روڈ میں اتحادی فوج نے 1,653 پاؤنڈ گیلی افیم، 11,023 پاؤنڈز سوڈیم کاربونیٹ، 13,228پاؤنڈ امونیم کلورائڈ اور منشیات میں استعمال ہونے والے دیگر کیمیکلز کے 50 بیرلز قبضے میں لے لیے۔

 دیگر خبروں میں، متحدہ افغان اور اتحادی فوج نے متحدد باغیوں کو صوبہ ہلمند کے ضلع سنگین میں ایک پانچ دنوں کے آپریشن کے دوران مار دیا۔ آپریشن کے دوران، گشتی پارٹی کو چار مکمل شدہ سڑک کے کنارے بم، چھے پریشر پلیٹس گھر میں بنے ہوئے دھماکہ خیز مواد، کئی بموں کے حصے اور تین مہلک رائیفلیں ملیں جنہیں قبضےمیں لے لیا گیا۔


متعلقہ سائٹ:

نیٹو انٹرنیشنل سیکیورٹی اسسٹنس فورس


 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 22 times

فیس بُک پر دوست
33,151+