| خودساختہ دھماکہ خیز آلات کے زد کام کرنے پر ملکی شرکتوں کا جلسہ 2010 |
|
منجانب Lt. Col. Michael Thoegersen and Maj. Peter Forsberg ٹیمپا – خاص طور پر افغانستان اور دوسرے اہم علاقوں میں خودساختہ دھماکہ خیز آلات (آئی ای ڈی) کے بین الاقوامی خطرے کو شکست دینا فوج کی اولین کوشش ہے۔ ستمبر 29 – 27 میں ہونے والا آئی ای ڈی کی زد کام کرنے کا جلسہ اس موضوع کے ماہرین کو اکٹھا کرے گا تاکہ آئی ای ڈی سے متعلقہ مسائل کو حل کیا جا سکے۔ اس جلسے کا امریکی مرکزی کمان کے کوالیشن سی آئی ای ڈی پر کام کرنے والے ایک گرو نے سنٹکام کے جے3 خودساختہ دھماکہ خیز آلات کے زد کام (CIED) کرنے کے کاروباری شعبے نے کیا تھا۔ اس سال کا جلسہ پچھلے سال نومبر 2009 کے جلسے کے مقابلے میں ذیادہ تفصیل میں جاۓ گا۔ اس سال آئی ای ڈی سسٹم کو شکست دینے کے موضوع پرزیادہ توجہ دی جائے گی۔ آئی ای ڈی کے زد میں کام کرنے والے ماہرین، ایک مکمل طریقہ کار اپنانے کے طریقوں کا ذکر کریں گے تاکہ اس بینالاقوامی خطرے کو شکست دے سکیں جو ہمارے اقوام کے فوجیوں کی حفاظت کی لیئے بہت اہم ہے ۔ افغانستان میں اسی فیصد سے ذیادہ اموات آئی ای ڈی کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ اس سال ابھی تک پچھلے سال اسی دورانیے کے مقابلے آئی ای ڈی کی کاروائیوں میں 140 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ اس خطرے کو شکست دینے کے لیۓ فوجی اور عوامی قانون نافذ کنندے، انڈسٹری اور تعلیمی اداروں سے ماہرین اس جلسے کی کامیابی کو بڑھائیں گے۔ مختلف سی آئی ای ڈی تنظیموں اور اداروں سے تعلق رکھنے والے منتخب اشخاص ابتدائی ہدایت دیں گے، پینل کی گفتگو میں حصہ لیں گے اور دوسرے گروہ کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ اس سی آئی ای ڈی جلسے کا مقصد حکومت کے تمام وسائل کو بروۓ کار لاتے ہوۓ سی آئی ای ڈی کے مو ضوع پر روشنی ڈالنا اور ملکی شرکتوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانا ہے۔ یہ جلسہ اتحادی ملکوں کی مدد اور ان کی سی آئی ای ڈی کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیۓ ٹھوس اقدامات پیش کرے گا۔ اس میں شامل تمام افرد، اقوام اور تنظیموں کے لیۓ ٹھوس نتائج کی فراہمی کے لیۓ بہت اہم تنظیمیں، بشمول یو ایس سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ، ایف بی آئی، یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ، ڈیپارٹمنٹ آف ڈیفینس اینڈ ایکسپلوسو آرڈیننس اور اتحادی ملکوں کی تنظمیں بھی حصہ لیں گے ۔ اس سے ملتے جلتے دوسرے سی آئی ای ڈی فورم موجود ہیں لیکن کوئی اور فورم اس مقصد کے حصول کے لیۓ کام نہیں کر رہا جو سینٹکام کوالیشن کر رہا ہے۔ ہر ملک "آئی ای ڈی کے نیٹ ورک کو شکست" دینے کے لیۓ مختلف طریقے استعمال کرتا ہے۔ یہ موقع ہر ملک کو اس بات کا موقع فراہم کرے گا کہ وہ اپنے اجتماعی علم اور اس سے متعلقہ "آئی ای ڈی کے نیٹ ورک کو شکست" دینے کے طریقوں کو بہتر بنا سکیں۔ اس بینالاقوامی طریقہ کار سے قانون نافذ کرنے والے ادارے، امریکہ کے وزارت دفاع اور اتحادی ملک ایک دوسرے کے قریب آ جائیں گے۔ یہ جلسہ سینٹکام جے آئی او سی (ایل سی ڈی آر اوٹس ونسنٹ ٹولبرٹ بلڈنگ) میں ٹیمپا میں ہو رہی ہے۔ مذید اطلاعات کے لیۓ سی آئی ای ڈی پر کام کرنے والے گروہ کے اس نمبر سے حاصل کیجیۓ ۔ (813) 827 2999 |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 




















