صفحہ اول | خبریں | پریس ریلیس | امریکہ کا مرکزی کمان - تاجکستان سکیورٹی کے معاملات میں شراکت داری کو وسعت دے رہے ہیں
امریکہ کا مرکزی کمان - تاجکستان سکیورٹی کے معاملات میں شراکت داری کو وسعت دے رہے ہیں
منجانب , U.S. Central Command

میکڈل فضائیہ چھاونی، فلوریڈا ( 24 جون، 2010) – ایک قومی تربیتی مرکز کی تعمیر امریکی مرکزی کمان اور جمہوریہ تاجکستان کی مسلح افواج کے درمیان اس سال کی مشترکہ کاوشوں کو اجاگر کرے گی اور اس فوجی شراکت کو جاری رکھےگی جو کہ 1998 سے مضبوط چلی آ رہی ہے۔

امریکی مرکزی کمان اور تاجکستان کی فوج نے سکیورٹی کی باہمی تعاون کی کاروائیوں کا تبادلہ بڑھتی ہوئی تعداد میں کیا ہے۔ ان میں فوجی تعلیم اور تربیت سے لے کرعالمگیر امن برقرار رکھنے کے منصوبے، انسداد منشیات میں مدد اور شہری-فوجی تعاون کے پروگرام بھی شامل ہیں۔ ٹیمپا فلوریڈا میں امریکی مرکزی کمان کے سکیورٹی تعاون کے دفتر میں وسطی ایشیا کی شاخ کے سربراہ لیفٹننٹ کرنل سکاٹ میکس ول نے کہا کہ تاجکستان وسطی ایشیا میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے اور ہمارے تعاون کے پروگرام تاجکستان کی سکیورٹی کی صلاحیت تعمیر کرنے اور علاقائی استحکام برقرار رکھنے کے لیۓ بہت اہم ہے۔

 قومی تربیت کے مرکز کی تکمیل پر تاجک فورسز اس کو انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات کی صلاحیتں تعمیر کرنے کے لیۓ استعمال کریں گی۔ مقامی آبادی کی زبان کی استعداد بڑھانے کے لیۓ امریکی اور تاجک دستے تربیتی مرکز میں انگریزی زبان کی ایک لیباریٹری بھی قائم کریں گے۔  امریکی دفاعی زبانوں کی تنظیم کے زبان کے استاتذہ نے انگریزی زبان میں مہارت کے 16 ہفتے کے دو کورسز میں سے پہلا کورس اپریل میں پڑھانا شروع کیا۔

مرکزی کمان غیرقانونی منشیات کی تجارت کے خلاف جنگ میں تاجکستان کی صلاحیت بڑھانے کے لیۓ دور دراز سرحدوں پر چوکیوں کی تعمیر اور اداروں کے درمیان باہمی رابطوں کے پروگراموں کے لیۓ مالی امداد فراہم کر رہا ہے۔ 2007 میں یہ پروگرام شروع ہوۓ اور 2010 تک جاری رہیں گے۔ منشیات کی ‏غیر قانونی تجارت کے انسداد کے لیۓ 2009 میں خاص تربیت کے مخصوص پروگرام منعقد کیۓ گۓ اور یہ 2010 تک اور اس کے بعد بھی جاری رہیں گے۔

میکس ول نے کہا کہ دہشت گردی اور منشیات کی‏غیرقانونی تجارت کے خلاف تاجکستان کی مدد کرنے کا ہمارا مصمم ارادہ مرکزی کمان کی بلند ترجیحات میں سے ہے۔ انسداد منشیات کی سہولیات کی تعمیر اور تاجکستانی انسداد منشیات اور انسداد دہشت گردی کی فورسز کی تربیت اور ان کو ضروری سازو سامان سے لیس کرنا ہمارے اہم پروگراموں میں سے ایک ہے۔

تاجکستان کی شراکت دار امریکی ریاست کی  فوج  ورجینیا قومی گارڈ اس سال اپنے فوج سے فوج کو تربیت  دینے اور باہمی معلومات کے تبادلے کے کردار کو شہری-فوجی طبی تیاری اور آفت سے نپٹنے کی جوابی کاروائی کی صلاحیت تک بڑھائيں گے۔  ورجینیا گارڈ کے شعبہء طب کے افراد متعدد منصوبوں، بشمول آنتوں کے طفیلی کیڑوں سے نجات کے پروگرام، امریکی وزارت دفاع کے ایچ آئی وی اور ایڈز کے تدارک کے پروگرام اور تاجکستان کے امن قائم کرنے والے یونٹ کی تعمیر سے متعلق  تحقیقی مذاکرات کی نگرانی کریں گے۔ 

2009 میں ایک اہم واقعہ امریکی سفارت خانے کے دفاع میں تعاون کے دفترکی مدد سے تاجکستان کا امن بحال رکھنے کی پالیسی کے بارے میں قرطاس ابیض کی اشاعت کی شکل میں تھا جو کہ ایک امن بحال رکھنے والی بٹالین کی تربیت اور اس کو سازو سامان سے لیس کرنے کے مقصد کے متعلق تھا۔ یہ پروگرام بالآخر2011 میں اقوام متحدہ کی امن بحال رکھنے کی کاروائی میں مدد کے لیۓ ایک پیادہ کمپنی متعین کرنے پر منتج ہوگا۔  یہ پروگرام تاجکستان میں امن بحال رکھنے کی اقوام متحدہ کی طرف سے تصدیق شدہ صلاحیت کی تشکیل کے لیۓ 5۔3 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔

2009 میں انسداد منشیات کے متعدد پروگراموں میں اہم پیش رفت ہوئی جن کو سینٹ کام کی طرف سے مالی امداد فراہم کی گئ تھی۔ ان میں سب سے زیادہ قابل ذکر35 ملین ڈالر کا نزہنی پیانج پل، افغانستان، تاجکستان سرحد پر داخلے اور کسٹم کی سہولتوں کی تکمیل ہے۔ اس پل پر تجارتی آمد و رفت کافی بڑھی ہے جس سے تاجکستان کے جنوبی ہمساۓ  کے ساتھ تعلقات مضبوط ہوۓ ہیں۔ اس کے علاوہ داخلے کے مقام پرعمارت کی اضا‌فی تعمیر  2010 میں مکمل ہو جاۓ گی۔  

امریکہ اور اس کے ساتھ یورپ میں سکیورٹی کے تعاون کا ادارہ (او ایس سی ای) 2007 سے انسانی فلاح و بہبود کے لیۓ تاجکستان کی  بارودی سرنگوں کی صفائی کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیۓ کام کر رہا ہے۔ تاجکستان نے امریکہ اور او ایس سی ای سے ملک کی سرحدوں کے ساتھ ساتھ 600 سے زیادہ معلوم بارودی سرنگوں سے بھرے میدانوں میں 000،240 سے زیادہ بارودی سرنگوں کو صاف کرنے میں مدد کی درخواست کی ہے۔  امریکہ کی بیرونی ممالک کے لیۓ فوجی مالی امداد سے تاجکستان 2010 میں ایک سرنگ صاف کرنے کی میکانکی مشین جس کی مالیت 6۔1 ملین ڈالر ہے اور جو کہ" منی مائن وولف" کے نام سے جانی جاتی ہے اس کو خریدنے کے قابل ہو سکے گا۔

امریکہ اور تاجکستان کے درمیان تعاون صرف فوجی معاملات تک محدود نہیں ہے۔  ایک صحت مند تعلیم یافتہ تاجکستان کے فروغ کے لیۓ ایک مکمل حکومتی طریقہ کار استعمال کرتے ہوۓ، شہری- فوجی کاروائیوں کی پہنچ کو امریکی فوج مقامی آبادیوں تک  بڑھا رہی ہیں۔  2011 میں دو اسکولوں کی مرمت کی جاۓ گی جو کہ امریکی امداد اور تاجک وزارت تعلیم کے شراکت داری کا نتجیہ ہے۔ اس کے علاوہ بارودی سرنگوں کے شکار دونوں فوجی اور شہری افراد جو کہ تاجکستان میں بارودی سرنگوں  کی وجہ سے زخمی ہوۓ ہیں ان کے لیۓ گرمیوں میں ایک کیمپ منعقد کیا جاۓ گا۔  امریکیی مرکزی کمان اور تاجکستان  کی مسلح افواج کے درمیان شراکت داری دو طرفہ باہمی تعلقات کو بہتر بناتی ہے اور وسطی ایشیا میں استحکام اور سلامتی کو فروغ  دیتی یے۔ آج کل امریکی مرکزی کمان ہر سال 50 تا 60 سکیورٹی کے لیۓ تعاون کے پروگراموں پر تقریباً 20 ملین ڈالر کے فنڈ خرچ کرتی ہے اورتوقع یہ ہے کہ 2011 میں ان پروگراموں کی تعداد 70 سے زیادہ ہو جائےگی۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 23 times

فیس بُک پر دوست
33,167+