| مرکزی کمان کے کمانڈر جنرل جیمز میٹس نے لبنان کا دورہ کیا |
|
منجانب , U.S. Embassy, Beirut, Lebanon بیروت 19 نومبر 2010 – امریکی مرکزی کمان کے کمانڈر جنرل جیمز میٹس نے آج بیروت، لبنان کا دورہ کیا اور انہوں نے حکومتِ لبنان کی اعلٰی قیادت سے ملاقات کی۔ اپنے دورے کے دوران جنرل میٹس نے صدر مائیکل سلیمان، وزیر دفاع الیاس مر اور لبنانی مسلح افواج کے کمانڈر لیفٹنینٹ جنرل جین کاہواگی سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے لبنان میں امریکہ کی سفیر مارا کونیلی اور سفارتخانے کے عملے سے بھی ملاقات کی۔ اپنی واپسی کے موقعے پر جنرل میٹس نے مندرجہ ذیل بیان دیا: جنرل میٹس نے اپنے لبنان کے آج کے دورے کے دوران صدر سلیمان، وزیر مر اور جنرل کاہواگی کا ان کی تواضع اور مہمان نوازی کے لیے شکریہ ادا کیا۔ وہ اِن اعلٰی قائدین کے خیالات اور زاویہ نگاہ سے معترف ہوئے۔ جنرل میٹس کے لبنان کے دورے کا مقصد لبنانی عوام، لبنانی مسلح افواج اور حکومتِ لبنان کے سامنے امریکی حکومت کے اس نقطہء نظر کا اعادہ کرنا تھا کہ امریکہ لبنانی مسلح افواج کے ساتھ مرکزی کمان کے تعلقات کے تسلسل اور ریاستِ لبنان کے آئینی اداروں کی حمایت کے لیے پُرعزم ہے۔ جیسا کہ جنرل میٹس نے صدر، وزیر دفاع اور جنرل کاہواگی سے گفتگو کی، امریکہ کی لبنانی مسلح افواج کے لیے حمایت حکومتِ لبنان کے لیے وسیع ترحمایت کا ایک کلیدی پہلو ہے۔ جنرل میٹس اس بات پر مسرور ہوئے کہ امریکی کانگرس نے حال ہی میں لبنان کے لیے امداد برائے سلامتی کے لیے اپنے عزم کی تصدیق کی تھی۔ صدر اوباما یہ یقین رکھتے ہیں کہ لبنانی مسلح افواج کے لیے امداد حکومتِ لبنان کو یو۔این۔ایس۔سی۔آر 1559 اور 1701 کے مطابق اپنے تمام علاقوں میں اپنا اقتدارِ اعلٰی اور اختیار استعمال کرنے کے قابل بنانے کے لیے ایک بین الاقوامی عزم کا حصہ ہے۔ جیسا کہ سفیر کونیلی نے کہا ہے کہ امریکہ یہ یقین رکھتا ہے کہ لبنانی مسلح افواج کے لیے اس کی امداد علاقائی استحکام کی بہتری کا باعث بن رہی ہے اور یہ امریکہ کے لبنانی عوام کے مفاد میں ہے۔ جنرل میٹس نے عہد کیا ہے کہ وہ لبنانی مسلح افواج کی تربیت اور سرگرمیوں کی حمایت کریں گے تاکہ برتر فوجی صلاحیت پیدا کی جائے اور اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کیا جائے۔ امریکہ نے لبنانی مسلح افواج کو سازوسامان اور تربیت کے لیے 2005ء سے لیکر تاحال امداد برائے سلامتی کی مد میں 720 کروڑ ڈالر فراہم کیے ہیں جو امریکہ کے لبنان کے ساتھ عزم کا ٹھوس ثبوت ہے۔ امریکی حکومت یقین رکھتی ہے کہ لبنان کے لیے ہماری امداد کی وجہ سے ہماری شراکت داری مضبوط ہوئی ہے اور ان اداروں کے استحکام کو یقینی بنانے میں مدد ملی ہے جو لبنان کے مستقبل کے ضامن بنیں گے۔ ایک مضبوط، آزاد، مستحکم لبنان ہی لبنانی عوام، خطے، امریکی اور مجموعی اعتبار سے بین الاقوامی برادری، کے مفاد میں ہے۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 




















