| کویت کی آزادی کے 50 سال اور عراقی فوج سے نجات کے 20 سال کا جشن – عمومی سوالات |
منجانب , CENTCOM Public Affairs شئیرمتعلقہ خبریں
یہ کیا ہے؟ کویت کا قومی دن 25 فروری کو ہوتا ہے۔ فروری کے پورے ماہ کے دوران کویتی عوام اپنی آزادی کے 50 سال اور صدام حسین کی عراقی فوج سے امریکی اتحادی فوجوں کی قیادت میں نجات کے 20 سال پورے ہونے کا جشن منا رہے ہیں۔ یہ موقعہ، جسے کویت نے 'گولڈن جوبلی' قرار دیا ہے، ایسا ہے کہ ہم ان کامیاییوں پر نظر دوڑائیں جو کویت نے گزشتہ دس سال کے دوران ایک قوم کی حیثیت سے حاصل کیں ہیں۔ یہ کویت اور امریکہ کے درمیان سٹریٹجک اتحاد کی اہمیت کے ادراک کا دن بھی ہے۔ امریکی فوج کیا کر رہی ہے؟ حکومتِ کویت کی درخواست پر اس جشن میں شرکت کر رہی ہے۔ امریکی مرکزی کمان نے تیسری فوج/یو ایس آرمی سنٹرل کی قیادت میں فضائیہ فورس، میرین کور اور بحری سروسز کو تعینات کر رکھا ہے۔ سینٹکام اور کویت میں امریکی سفارت خانے سے رابطہ کے ذریعے تھرڈ آرمی فوجی گاڑیوں، فضائیہ کرافٹ اور گارڈ آف آنر فراہم کرے گا۔ اولڈ گارڈ کا ایک دستہ بھی پریڈ میں مارچ کرے گا اور ان یونٹوں کے رنگوں کے جھنڈے اٹھائے ہوئے ہو گا جنہوں نے آپریشن ڈیزرٹ سٹرام میں شرکت کی۔ ان یونٹوں میں سینٹکام، تھرڈ آرمی، 7th کور، 18th ایئر بورن کور، 1st پیادہ ڈویژن، 1st آبکتربند ڈویژن، 1st کیولری، 3rd مسلح ڈویژن، 24th انفنٹری ڈویژن، 82nd ایئر بورن ڈویژن اور 101st ایئر بورن ڈویژن شامل ہیں۔ اس کی اہمیت کیا ہے؟ کویت کے 50/20 جشن میں امریکی شرکت کویت اور باقی عالمی برادری کو امریکہ کی جانب سے فراہم کیے جانے والے آلات اور صلاحیتوں کی اہمیت کو اجاگر کرے گی اور اس فوجی طاقت کو واضح کرے گی جو مشرقِ وسطیٰ اور پوری دنیا میں امن کے فروغ کے لیے امریکہ کو دستیاب ہے۔ اس سے عالمی برادری آپریشن ڈیزرٹ سٹرام کی بین الاقوامی اہمیت کو دوبارہ یاد کرے گی اور کویت و امریکہ کے مابین تعلقات کو مزید مضبوط کرے گی۔ 20 سال تک کویت امریکہ کا قابلِ اعتماد اتحادی رہا ہے اور آپریشن عراقی آزادی اور نئی صُبح میں بے مثال مدد فراہم کرتا رہا ہے۔ حالیہ برسوں کے دوران صدام حسین کی حکومت ختم ہونے کے بعد عراق میں امن و سلامتی کے قیام کے لیے امریکی کارروائیوں کے لیے کویتی مدد لازمی رہی ہے۔ امریکہ اور اس کے اہم سٹریٹجک اتحادی کے مابین تعلقات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے کویت کے 50/20 سال جشن کے موقعے سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ ان تقریبات میں ہماری شرکت حکومتِ کویت اور اس کے عوام کے ساتھ ہمارے وعدوں کی عکاس ہے۔ مجھے مزید معلومات کہاں سے ملیں گی؟
|
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 






















