| لیتھونیا کی بندرگاہ سے افغانستان کے لیے مال برادر کشتی گزرے گی |
|
منجانب , U.S. Embassy - Vilnius ویلینیس، لیتھونیا 18 نومبر 2010 - ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا سفارت خانہ یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہے کہ افغانستان میں ایساف فورسز کے لیے امریکہ کے سامان کی کھیپیں دسمبر کے مہینے میں لیتھونیا کی بندرگاہ کلیپیڈاKlaipeda سے گزرا کریں گی۔ امریکہ کی مواصلاتی کمان USTRANSCOM جو امریکہ کی وزارت دفاع کے لیے دنیا بھر میں سامان پہنچانے اور تقسیم کرنے کا نظام تیار کرنے کی ذمہ دار رکھتے ہیں، نے رواں برس کے موسم سرما میں لیتھونیا کی کلیپیڈا بندرگاہ پر دستیاب سہولتوں کا معائنہ کر کے اسے ناردرن تقسیم کرنے کے نیٹ ورک NDN میں شمولیت کے طور پر موزوں قرار دیا۔ امریکی مواصلاتی نظامی کمان کے کمانڈر کے مطابق امریکی فوج کے لیے افغانستان میں تجارت کے لیے مال برادر پہنچانے کے تجارتی ٹھیکیداروں کے نرخوں کو نظر میں رکھا جائے تو NDN تک پہنچنے کے لیے کلیپیڈا کا راستہ کافی مفید ہے۔ یہاں سے اٹھنے والے اخراجات بالٹک بندرگاہوں کے راستوں کا اچھا مقابلہ کرتے ہیں۔ اس وقت USTRANSCOM کلیپیڈا بندرگاہ کے لیے 20 فٹ کے 100 کنٹینروں کی پہلی کھیپ کی بکنگ کے مراحل میں ہے۔ پہلی کھیپ دسمبر 2010 میں متوقع ہے اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کاروائی کی ضروریات موجود رہیں گی۔ آپریشنل کے جائزے کے بعد ہی لیتھونیا سے کارگو کی کھیپ کا حجم، تعداد اور مشمولات کا تعین کیا جائے گا۔ ریاست متحدہ امریکہ اس اہم مشن میں شامل ہونے کے لیے رضامندی اور صلاحیت ظاہر کرنے پر لیتھونیا کی کوششوں کو سراہتا ہے اور کلیپیڈا کے راستے ناردرن تقسیم اور بانٹ کے نیٹ ورک میں شامل ہونے کو ہماری شاندار شراکت اور باہمی تعاون کی بہترین مثال سمجھتا ہے۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 




















