| افغان قومی سکیورٹی فورسز اور ایساف کی فورسز نے کابل کے حملے کی جوابی کاروائی مکمل کر دی |
|
منجانب ISAF Public Affairs Office کابل، افغانستان [ستمبر،2011 14] آج صبح افغانستان کی قومی سکیورٹی فورسز نے متحدہ کی حمایت سے کابل کی متعدد جگہوں پر حملہ آور دہشت گردوں کے ایک چھوٹے گروہ کے خلاف جوابی کاروائی مکمل کر دی۔ شدت پسندوں نے منگل کی صبح بین الاقوامی امدادی فورسز کے صدر دفتر اور کابل میں امریکی سفارت خانے کے خفاظتی علاقے کو باہر سے گھیرے میں لے کر چھوٹے ہتھیاروں سے حملہ کیا ۔ افغان قومی سکیورٹی فورسز، جو کہ کابل میں خفاظت کی قیادت کر رہی ہیں نے فوراً جوابی کاروائی کے دوران افغان قومی فوج کے ہیلی کاپٹروں سے امداد حاصل کی۔ افغان اور متحدہ فورسز نے دہشت گردوں کو وہ جس ادھوری عمارت میں چھپے ہوئے تھے اور جس کی متعدد منزلیں تھیں، وہاں پر ایک بہترین انداز سے کاروائی کر کے منزل بہ منزل دہشت گردوں کو ختم کر دیا۔ وزارتِ داخلہ نے خبر دی ہے کہ چھ شدت پسند اس کاروائی میں مارے گئے ہیں۔ ایساف کے کمانڈر جنرل جان ایلن نے کہا کہ افغان قوم نے مستقبل کا راستہ اختیار کر لیا ہے اور اس حملے کے دوران شدت پسندوں نے افغان شہریوں کو ہلاک کر کے خود ہی اپنے عقیدے کے خسارے کو جو کہ افغان قوم نے بارہا نامنظور کیا ہے کو دوبارہ نمایا کر دیا۔ افغان سکیورٹی فورسز نے بہت بہادری سے اس حملے کا جواب دے کراور دہشت گردوں کا قابو کر کے خطرے کو ٹال دیا اور میں ایک بار پھر افغان فورسز کی بہادری سے بہت متاثر ہوا ہوں۔ شدت پسند ایک اور مرتبہ ہار گئے۔ حالیہ معلومات کے مطابق ایساف کے چھ اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 




















