| فضائیہ کی انسانی بنیادوں پر پاکستان کو مدد جاری |
|
منجانب , 455th Air Expeditionary Wing Public Affairs بگرام فضائیہ اڈہ، افغانستان (2اگست 2010) ۔ اتوار کے روز 455 ویں مہماتی فضائیہ ونگ کے فضائیہ مہماتی لفٹ اسکواڈرن نے حالیہ مون سون کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کیلیے پاکستان کی ہنگامی امدادی کوششوں میں مدد کیلیے پشاور پاکستان میں 80,000 سے زاید پیک کیے ہوئے کھانوں کی ترسیل میں حصہ لیا۔ اتوار کی بگرام فضائیہ فیلڈ سے ہوا برداری کی مہم ، تیارشدہ حلاف کھانوں کی ترسیل کا دوسرا دن تھا جب امریکی فعج نے پاکستان میں امریکی سفارت خانے کے ساتھ ملکر سیلاب زدہ علاقوں میں تقسیم کیلیے پاکستانی فوج کی کھانوں کی ترسیل کیلیے کام کیا۔ بگرام ایر فیلڈ سے باہر جانے والے سی - 130جہازکے پائلٹ لیفٹیننٹ کرنل جارج برائن نے کہا کہ ہم یہاں پر انسانیت کی مدد کے لیے آئے ہیں اور اس جہاز نے 11,000 کھانے پشاور پہنچائے ہیں۔ ہم پاکستان کے لوگوں کو انکے مشکل وقت میں غذا پہنچا رہے ہیں۔ اوبرائن نے کہا کہ اس مہم میں جس میں ضرورتمند لوگوں کی مدد کی گئی ہے اسکا حصہ بننے پر مجھے بڑی خوشی ہوئی۔ اوبرائن نے کہا کہ اس وقت سیلاب کے پانی سے پاکستانی شدید نقصانات سے دوچار ہیں۔ ہم جو کچھ بھی انکی مدد کیلیے کر سکتے ہیں، ہم ان کے لیے کرنا چاہیں گے۔ پاکستان کی قومی آفاتی انتظام کی تنظیم (نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی) کی مدد کی درخواست کے جواب میں محکمہ دفاع نے محکمہ خارجہ کے ساتھ مل کر کام کیا اور یہ امریکہ ہوا سے پھولنے والی کشتیاں، پانی صاف کرنے کی مشینیں اور پہلے سے تیار شدہ پل فراہم کرے گا۔ 455 ویں اے ای ڈبلیو (ایر ایکسپیڈیشنری ونگ) نے حکومت پاکستان کی ضروریات کے تجزیے پر مبنی پاکستان کو انسانی بنیادوں پر امداد کی ترسیل کیلیے مزید پروازوں کا انتظام کر دیا ہے۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 




















