| افغانستان اور پاکستان مرکزِ فضیلت کو ڈائریکٹرز تنظیمی ٹیم کے سالانہ ایوارڈ سے نوازا گیا |
|
منجانب , CENTCOM Public Affairs 6 دسمبر 2010، ٹیکنیکل سارجنٹ ہائولی ڈیزول، بائیں، ڈیرک ہاروے، آرمی میجر ڈیرک بیکلر، مسز جینیفر ہنٹسمین اوسلون اور میرین کور کے لیفٹیننٹ کرنل برائن سانچیز، امریکی مرکزی کمان میں افغانستان۔پاکستان مرکزِ فضیلت میں تعینات ہیں، امریکی ریاست فلوریڈا میں ٹیمپا کی میکڈل ایئرفضائیہ بیس پر ہونے والی تقریب میں ڈائریکٹرز سالانہ تنظیمی ٹیم ایوارڈ وصول کر رہے ہیں۔ امریکی بحریہ کی تصویر، مواصلات کے سپیشلسٹ 2nd کلاس الیگزینڈر ڈبلیو کیبرل۔
واشنگٹن 2 دسمبر 2010 - امریکہ کے مرکزی کمان کے افغانستان۔ پاکستان کے مرکزِ فضیلت کو آج بولنگ فضائیہ بیس پر ہونے والی 2010 ڈائریکٹرز 40 سالانہ اعزازی انعامات کی تقریب میں خفیہ ادارے کی دفاعی ٹیم کے ڈائریکٹرز سالانہ تنطیمی ٹیم ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ٹیم کی جانب سے سنٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر جناب ڈیوڈ سپرک نے ایوارڈ وصول کیا۔ افغانستان۔پاکستان مرکزِ فضیلت کو 'افغانستان اور پاکستان میں آپریشنز کرنے اور اس کی مدد میں مصروف فیصلہ سازوں کو تمام ذرائع پر مشتمل ردِعمل پر مبنی، قابلِ اعتماد اور متعلقہ تجزیہ فراہم کرنے اور مشن کی قیادت ان کے لیے باہمی رابطہ قائم کرنے انہیں جامع بنانے اور تجزیہ پر توجہ مرکوز کرنے کے حوالے سے بے پناہ کامیابیوں کے پہلو سے سراہا جاتا ہے۔ سنٹر نے اپنے قیام کے پہلے سال کے دوران لگ بھگ 10,000 خفیہ ادارے کی مصنوعات جاری کیں اور تقریباً 1000 سونپیں گئیں ذمہ داریوں کو نبھایا۔ ان مصنوعات کو یو ایس سنٹرل کمانڈ کے مختلف شعبوں میں بھیجا گیا اور اس کے ساتھ ساتھ پالیسی اور فیصلہ سازوں نے بھی ان سے بھرپور استفادہ کیا تا کہ افغانستان اور پاکستان کی صورتحال کا تعمیری اور مفید حل تلاش کیا جا سکے۔ مرکزِ فضیلت کے ایک جائزے کے حوالے سے 2nd میرین ڈویژن کی میرین مہماتی بریگیڈ کے سارجنٹ کہتے ہیں کہ آپ کی ٹیم واقعی شاندار کام کر رہی ہے اور اس کام کو جاری رکھیں۔ وزارتِ خارجہ کے وسائل اور منصوبہ بندی کے دفتر کا کہنا ہے کہ جو کچھ یہ مرکز جاری کر رہا ہے، یہ سب چیزیں بہت زبردست ہیں اور میرا خیال ہے کہ یہ کابل میں سفارتخانے اور بالخصوص پی آر ٹی کی ٹیموں کے لیے بہت مفید ثابت ہوں گی۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 




















