| افغان اساتذہ کو دوبارہ مربوطی کی کوششوں پر اعزازات سے نوازا گیا |
|
منجانب , JTF 435 29 ستمبر2010 صوبہ پروان، افغانستان 30ستمبر کو سات افغانی اساتذہ کو پروان کے قیدخانے میں انکے قیدیوں کو تعلیمی اور پیشہ ورانہ تعلیم دینے کی کوششوں پراعزازات سے نوازا گیا۔ امن قائم رکھنے کی ٹاسک فورس کی 46ویں فوجیی پولیس کی کمان کے کمانڈر امریکی مسلح بریگیڈیر جنرل مینڈی مرّے اور مجموعی مشترکہ بین الایجنسی ٹاسک فورس 435 کے ڈائریکٹر برائے دوبارہ مربوطی، امریکی فوجی کرنل رابرٹ برک نے اعزازات پیش کیے۔ مرّے نے کہا کہ میں ذاتی طور پر آپکو آپکی تمام کوششوں اور جانفشانی پر شکریہ ادا کرنا چاہونگا۔ آپکی کوششیں افغانستان کو وہ ملک بنانے میں جیسا کہ آپ چاہتے ہیں ایک بڑا ۔کردارادا کر رہی ہیں۔ یہ اساتذہ افغان وزارت تعلیم سے مستند پشتو لکھنا پڑھنا، ذراعت اور سینے پرونے کا کام سکھانے کے کورس پڑھاتے ہیں۔ افغان وزارت تعلیم سے مستند افغان اساتذہ ان قیدیوں کو تعلیم فراہم کرتے ہیں جو اس پروگرام میں رضاکارانہ طور پر حصہ لیتے ہیں۔ اہل قیدی بنیادی پشتو لکھنے پڑھنے کی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ قیدیوں کو اس کورس کی تکمیل کے بعد پشتو اور انگریزی کے اعلی کورسز کی پیشکش بھی کی جاتی ہے۔ پروان کے قیدخانے میں دوبارہ مربوطی کی جامع کوششوں کے حصے کے طور پر قیدی فصلوں کی کاشت کے موقع پر پیداوار اور منافع بڑھانے کے زیادہ مؤثر پیداواری کے طریقے سیکھتے ہیں۔ پروان کے قیدخانے کا ذرعی پروگرام قیدیوں کو قیدخانے سے رہا ہونے کے بعد کامیاب بحالی اور افغان معاشرے میں دوبارہ ضم ہونے کیلیے مہارت کی تعلیم کیلیے بنایا گیا ہے۔ مہارت کا حصول جیسے کہ فصلوں سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلیے کس طرح آبپاشی کا استعمال کیا جائے وغیرہ اس بات کے مواقعے کم ہونے کی ضمانت دیتا ہے کہ قیدی معاشی فوائد کیلیے بغاوت کی طرف رخ کریں گے۔ سینے پرونے کا کام سکھانے کا کورس قیدیوں کو کپڑے تیار کرنے کیلیے سلائی کے آلات کا استعمال اور اپنے گاؤں میں کپڑوں کی سلائی کو ذریعہ معاش بنانے کیلیے ان مہارتوں کا استعمال سکھاتا ہے۔ ان کورسز کی تعلیم دوبارہ مربوطی کے ذریعے دی جاتی ہے تاکہ قیدی جب رہا ہوں تو انکو اپنے گاؤں کا کامیاب رکن بننے میں مدد مل سکے۔ مجموعی مشترکہ بین الایجنسی ٹاسک فورس- 435 (سی جے آئی اے ٹی ایف – 435 )، اسلامی جمہوریہ افغانستان اور امریکی بین الایجنسی اور بین الاقوامی شراکت داروں کی شراکت داری کے ساتھ قید خانے، جیلوں، عدلیہ کے حلقوں اور انسانی شناخت کیلیے کارروائیاں عمل میں لاتا ہے۔ مجموعی مشترکہ بین الایجنسی ٹاسک فورس- 435 آخر کار قیدخانے کی کارروائیوں کو قانون کی حکمرانی کی مشقوں کے ساتھ افغان کنٹرول میں دے دیگی۔ مجموعی مشترکہ بین الایجنسی ٹاسک فورس 435 کی ایک ضمنی کمان امن قائم رکھنے کی ٹاسک فورس کی 46 ویں فوجی پولیس کی کمان قید خانے کی کارروائیوں اور پروان کے قید خانے میں قید خانے کی کارروائیوں کی افغان حکومت کو منتقلی کی نگرانی کرتی ہے۔ ٹاسک فورس پروان کے قید خانے میں قید افراد کی محفوظ اور انسانی حراست، کنٹرول اور دیکھ بھال کو یقینی بناتی ہے۔ پروان کا قید خانہ، ایک جدید ترین قید خانہ جو کہ بگرال ایر فیلڈ سے کئی کلومیٹر پر واقع ہے، ستمبر 2009 کو مکمل کیا گیا تھا اور دسمبر 2009کے اواخر میں قیدی اس میں آباد ہوئے تھے۔ پروان کا قید خانہ طبی سہولت، موقع پر موجود ملاقات کا مرکز، پیشہ ورانہ سہولتوں اور تعلیمی جماعت کے کمروں سے آراستہ ہے۔ پروان کے قید خانے کا نقشہ قیدیوں کی دوبارہ مربوطی کی کوششوں سے مطابقت رکھتا ہے اور مجموعی مشترکہ بین الایجنسی ٹاسک فورس 435 کو قید خانے کی کارروائیوں کو افغانستان میں انتہا پسندی کی بغاوت کو شکست دینے کی مجموعی کوششوں سے بہتر طور پر ہم آہنگ کرنے میں مدد کرتا ہے۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 




















