صفحہ اول
سیلاب سے بحالی کیلیے امریکہ کا ۶۰ ملین ڈالرز کا ایک اور وعدہ
منجانب , American Forces Press Service
100820flood3.jpg
پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواہ میں 17 اگست کو انسانی بنیادوں پر بحالی کی کوششوں کے دوران پاکستان کے سیلاب زدگان منتقلی کیلیے 15 ویں بحری مہماتی یونٹ سے ملحقہ ہیلی کاپٹروں میں سوار ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔

واشنگٹن 19 اگست، 2010 – وزہر خارجہ ہیلری کلنٹن نے آج پاکستان کو تاریخی سیلاب سے نمٹنے میں مدد کیلیے امریکی امداد میں ایک اضافی 60 ملین ڈالرز کا وعدہ کیا ہے

کلنٹن نے اقوام متحدہ کی جنرل  اسمبلی کو نیو یارک شہر میں بتایا کہ اس 60 ملین ڈالرز کے نئے وعدے کے ساتھ جو میں آج کررہی ہوں امریکہ پاکستان میں ہنگامی سیلاب کی بحالی کی کوششوں میں 150 ملین ڈالرز سے زاید کا تعاون کررہا ہے۔

دو ہفتے سے پہلے پاکستان سیلاب سے متاثر ہوا تھا۔ 11 اگست کو اقوام متحدہ نے عالمی برادری کو پاکستان کیلیے سیلاب سے بحالی کے منصوبے میں 459 ملین ڈالرز کا حصہ ڈالنے کیلیے کہا تھا۔

کلنٹن نے کہا کہ اس وقت امریکہ نے اقوام متحدہ کے پاکستان میں سیلاب سے بحالی کے منصوبے میں ابتدائی طور پر 92 ملین ڈالرز کا وعدہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ان فنڈز کو انتہائی اہم ضرورت کے سامان رسد کی فراہمی اور پاکستان کے قومی آفات کے انتظامات کے ادارے اور پاکستان میں دوسری تنظیموں کی امدادی کارروائیوں میں مدد کیلیے استعمال کیا جائے گا۔ امریکہ فنی امداد کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ملٹری اور شہری ذرائع کوبھی استعمال میں لارہا ہے۔

کلنٹن نے امریکی عوام اور تجارتی اداروں سے بھی پاکستان کے سیلاب کی بحالی کی کوششوں میں تعاون کیلیے کہا۔

کلنٹن نے کہا کہ ہمارے فوری ردعمل سے بھی بڑھ کرامریکہ ملک کے حالات میں بہتری کیلیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے طویل المدتی ہدف کا پابند ہے۔ ہم نے اس عہد کی پابندی کو کئی سالوں پر محیط 7.5 بلین ڈالرز کے غیرفوجی امدادی پیکج جسکی کانگریس نے منظوری دی اور جس پر صدر نے رضا مندی ظاہر کی، اسکا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اضافہ کیا کہ اب ہم کچھ ان فنڈزکو بھی لیں گے جو پاکستان کی اسکی تعمیر نو کی کوششوں میں مدد کے ان پروگراموں کیلیے تھے جنکا اعلان میں نے ابھی پچھلے مہینے اسلام آباد میں کیا تھا۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
120511-N-NN926-057

120511-N-NN926-057
viewed 23 times

فیس بُک پر دوست
17,356+