| ماٹس کی پاکستان کے لوگوں کی مدد کا وعدہ |
منجانب , American Forces Press Service شئیرمتعلقہ خبریں
واشنگٹن (12 اگست، 2010) – مرین کور جنرل جیمز این۔ ماٹس، امریکی مرکزی کمان کے نۓ کمانڈر نے آج پاکستان میں انسانی بنیادوں پر جاری امداد کے بارے میں کہا کہ جیسہ کہ ہم 2005 کے زلزلے کے المیے کے دوران کر چُکے ہیں ہم اب بھی پاکستان کے لوگوں کا ویسے ہی ساتھ دیں گے۔ ماٹس جنہوں نے مرکزی کمان کی کمانڈ کل سنبھالی تھی نے کہا کہ پاکستان ہمارا دوست اور ایک اتحادی ہے اور اس مشکل وقت کے دوران ہم ان کی حکومت اور فوج کے ساتھ شراکت داری کا عہد کیۓ ہوۓ ہیں تاکہ سیلاب سے متاثرہ لاکھوں لوگوں کو مدد بہم پہنچانے کی کوششوں میں امداد فراہم کی جا سکے۔ امریکی سفارتخانے کے افسران نے بتایا کہ مہلک سیلاب کی وجہ سے مطلوب انسانی بنیادوں پر امداد کے سلسلے میںوزیر دفاع رابرٹ گیٹس کی جانب سے پاکستان کو بھیجے جانے والے نو ہیلی کاپٹروں میں سے آج پہلا پاکستان پہنچا ہے۔ مرین کور کے مرین مہماتی یونٹ نے آج بحیرہ عرب کے بین الاقوامی پانیوں میں موجودہ بحریہ ایمفیبین اسالٹ شپ یو ایس ایس پیلیلیو سے دو سی ایچ – 53 ای سوپر سٹالئن بھیجے۔ سفارتخانے کے افسران نے بتایا کہ بقیہ طیارے آئیندہ چند دنوں میں متوقع ہیں جن میں بحریہ کے تین ایم ایچ – 53 ای سی ڈریگن، مرین کور کے چار سی ایچ – 53 ای سوپر سٹالین اور مرین کور کے بارہ سی ایچ – 46 سی نائیٹ ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔ امریکی ہیلی کاپٹر ملک بھر کے سیلاب زدہ علاقوں میں پاکستان کی فوج کی شراکت میں کام کریں گے۔ افسروں نے بتایا کہ انیس ہیلی کاپٹر چھ امریکی فوج کے ان ہیلی کاپٹروں کی جگہ لیں گے جو واپس اپنی ڈیوٹی پر افغانستان چلے جائیں گے۔ خراب موسم کے باوجود ان چھ ہیلی کاپٹروں نے 5 اگست سے لے کر اب تک 3،089 لوگوں کی جانیں بچائیں اور 322،340 پاؤنڈ سے ذیادہ کا فوری ضرورت کا سامان پہنچایا۔ افسروں نے بتایا کہ کل امریکی فوجی ہیلی کاپٹر نے 761 لوگوں کو بحرین سے نکال کر خوازہ خیلہ تک پہنچایا اور 108،000 پاؤنڈ کا انسانی بنیادوں پر امدادی سامان کالام تک پہنچایا۔ 10 اگست کو 12 امریکی فوج نے939 لوگوں کو نکالا اور91،600 پاؤنڈ کی انسانی بنیادوں پر امداد کا سامان پہنچایا۔ افسران نے بتایا کہ مذید 10 اگست کو ملتان میں چار بحریہ کے امدادی مشن کے لیۓ مقرر کردہ ہیلی کاپٹروں نے کل 22.8 گھنٹوں کی پرواز کے بعد 14،500 پاؤنڈ کا خوراک اور سامان پہنچایا۔ اس کے علاوہ 11 اگست تک سات امریکی ہیلی کاپٹر جو کہ پاکستان کی وزارت داخلہ کے پچاسویں سکوارڈن سے منسلک ہیں نے خصوصی کاروائی کے دوران 1،005 لوگوں کی جانیں بچائیں اور 71،973 پاؤنڈ کا امدادی سامان پہنچایا۔ فوج کی مدد بشمول 71 ملین ڈالر کی امداد کے وعدے کے امریکہ کی پاکستان کو وسیع پیمانے پر دی جانے والی مدد کا ایک حصہ ہے۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 






















