صفحہ اول | مرکزی کمان کے متعلق | اے او آر ممالک | اومان
اومان
imgMapOman.gif

سینیٹ مسلح سروسز کمیٹی کے روبرو افغانستان۔پاکستان کی صورتحال اور امریکہ کے مرکزی کمان کے موقف کے حوالے سے امریکی فوج کے جنرل ڈیوڈ ایچ پٹریاس، امریکہ کی مرکزی کمان کے کمانڈر کا بیان

یکم اپریل 2009  

جزیرۃ العرب ہمارے مفادات کے حوالے سے اپنی اہمیت اور عدم استحکام کا ممکنہ سبب ہونے کی وجہ سے خاطر خواہ امریکی توجہ کا حامل رہتا ہے۔ خطے کی عرب ریاستیں اے او آر AORکی اقوام اور سیاسی و کاروباری لحاظ سے امریکہ و یورپ سے قریبی تعلق رکھتی ہیں۔ اقتصادی لحاظ سے یہ کہیں زیادہ ترقی یافتہ ہے اور ان کی مجموعی افواج اپنے کسی بھی ہمسائے سے کہیں بڑی ہے، اس کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کی توانائی کا بڑا حصہ بھی انہی کی طرف سے آتا ہے۔ تاہم، خلیج میں رہنے والے بہت سے عرب حقِ رائے دہی سے محرومی اور معاشی عدم مساوات کا شکار ہیں جبکہ جزیرۃ العرب کے بعض حصوں میں انتہا پسندی بھی عام ہے۔ اس کے نتیجے میں خطہ انتہا پسند گروپوں کے غیر ملکی جنگجوئوں کے لیے افرادی قوت اور رقوم کا بڑا ذریعہ رہا ہے۔ یہ اندرونی مسائل بعض اوقات بیرونی حالات، جیسے کہ ایرانی حکومت کا عدم استحکام پر مبنی رویہ، فلسطینی علاقوں اور جنوبی لبنان میں فساد، عراق جنگ اور اسلحے کے پھیلاو سے شدت اختیار کر جاتے ہیں۔

جزیرۃ العرب کے ممالک خطے کی اہمیت اور سکیورٹی کو لاحق مشترکہ مشکلات کے سبب سکیورٹی کے مذکورہ بالا نیٹ ورک قائم کرنے میں ایک دوسرے کے کلیدی ساتھی ہیں۔ اس خطے میں سینٹکام کی زمینی، فضائی، بحری اور خصوصی کاروائیوں کی فورسز ہمارے ساتھیوں کے ساتھ مختلف آپریشنز، دوطرفہ اور کثیر الفریقی تربیتی پروگراموں میں شامل ہیں۔ ہم انسدادِ دہشتگردی، سرحد، بحری اور حساس تنصیبات کی سکیورٹی اور ایرانی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت بڑھاتے ہیں۔ اس تمام کا حصہ ہونے کے ناطے، ہمارے ایف ایم ایس FMS اور ایف ایم ایف FMF پروگرام ہماری دوست افواج کی صلاحیت اور مل کر کام کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنے میں مددگار ثابت ہوئے ہیں۔ ہم خلیج کے لیے جامع فضائی و میزائل دفاعی نیٹ ورک قائم کرنے پر بھی کام کر رہے ہیں۔ تعاون پر مبنی یہ تمام کوششیں ان اہم اڈوں اور بندرگاہوں سے ملحق تنصیبات پر جاری ہیں جو بحرین، کویت، قطر، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک نے امریکی افواج کو دے رکھی ہیں۔

title Filter     عدد دکھائیے 
عدد Item Title
 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 19 times

فیس بُک پر دوست
33,142+