صفحہ اول | خبریں | پریس ریلیس | زخمی سپاہیوں کی میدان جنگ میں واپسی
زخمی سپاہیوں کی میدان جنگ میں واپسی
منجانب , US Forces - Iraq
 100701wounded
جب کارپورل چارلس ڈو پری اسٹاف سارجنٹ کرسٹوفر بین اس جگہ گۓ جہاں وہ 2004 میں زخمی ہوۓ تھے اسٹاف سارجنٹ جیرل میجیٹک (بائیں) ان کو تسلی دے رہے ہیں۔ یہ تینوں دوسرے آٹھ زخمی سپاہیوں کے ساتھ جون 12 تا 16 آپریشن صحیح خروج VII پروگرام کے حصّے کے طور پر حال ہی میں عراق گۓ۔ ان فوجیوں نے عراق کے دورے میں ایک ہفتہ صرف کیا۔ وہ ان مقامات پر گۓ جہاں وہ زخمی ہوۓ تھے۔ انہوں نے وقت نکال کر دستوں سے ملاقات کی اور ان سے اپنے تجربات کے بارے میں بات چیت کی۔

بغداد (27 جون، 2010) – کارپورل چارلس ڈو پری  نے گھٹنہ ٹیک دیا اور اپنا سر ہاتھوں میں تھام لیا ۔ اسٹاف سارجنٹ جیرل میجیٹک اس کے سامنے گھٹنوں پر جھک گۓ جب انہوں نے ایک دوسرے کو تھاما وفور جذبات سے دونوں تجربہ کار فوجیوں کے لیۓ کھڑا رہنا مشکل ہو رہا تھا۔ ڈو پری نے لرزتی آواز میں کہا کہ لیجیۓ ہم واپس آ گۓ ہیں۔

ڈوپری اور میجیٹک جو پانچ سال پہلے بغداد میں زخمی ہو گۓ تھے حال ہی میں اکٹھے میدان جنگ میں واپس آۓ اور اس مرتبہ وہ اپنی مرضی سے واپس آئے تھے۔

دونوں سپاہی نو دوسرے سپاہیوں کے ساتھ جو یہیں پر زخمی ہوۓ تھے جون 12 تا 16 آپریشن صحیح خروج VII [ او پی ای VII]   کے حصّے کے طور پر آگے کاروائی کرنے والے اڈے فالکن پر ہیروز کے ہال میں آۓ۔ اس پروگرام کا انتظام 'دستے پہلے' نامی تنطیم نے کیا ہے جو زخمی فوجیوں کو عراق میں ان مقامات پر واپس لے کر آتی ہے جہاں پر وہ زخمی ہوۓ تھے اور وہ دوسرے فوجیوں کو اپنے تجربات میں کے بارے میں بتاتے ہیں۔

2005 میں میجیٹک 304 نفسیاتی کاروائیوں کی کمپنی کے ساتھ تھے اور ڈوپری یونٹ کے افراد کی نجی سکیورٹی کے دستے (پی ایس ڈی) کا حصّہ تھے۔

ڈو پری نے کہا کہ اس اکتوبر بغداد کے باہر ایک فوجی کاروائی میں ان کی ہم وی ایک سڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکرا گئ تھی۔ اس دھماکے کے فورا" بعد ان پر چھوٹے ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا تھا۔

اس گھریلو ساخت بم دھماکے سے دو فوجی گاڑی کے اندر مارے گۓ اوراس دھماکے نے ڈو پری کو توپچی کے دروازے سے باہر اچھال دیا۔ وہ ہم وی سے 50 میٹر دور جا گرے جس سے ان کی داہنی کہنی ٹوٹ گئ اور ایک کھلے زخم میں ان کی داہنی ٹانگ کے نچلے حصّے کی ہڈی چٹخ گئ اور ان کے آٹھ فی صد جسم پر جلنے سے دوسرے درجے کے زخم ہو گۓ۔

ڈو پری نے کہا کہ میری ٹانگ اس قدر سوج گئ تھی کہ دباؤ کو کم کرنے کے لیۓ ان کو اس میں چرکا لگانا پڑا ورنہ ان کو اس کو اس ہی مقام پر قطع کرنا پڑتا۔

دھماکے کی وجہ سے ہم وی کے دروازے مضبوطی سے بند ہو گۓ جس سے میجیٹک اندر پھنس کر رہ گۓ۔  ان کے پورے سر اور چہرے  اور 35 فی صد جسم پر جلنے کے دوسرے اور تیسرے درجے کے زخم آۓ۔

ہم وی سے کھینچ کر باہر نکالنے پر دھماکے کے بعد ہونے والی گولیوں کے تبادلے میں میجیٹک کو داہنی ٹانگ میں دو دفعہ گولی ماری گئ۔ 52 منٹ کی لڑائی کے بعد دونوں فوجیوں کو علاج کے لیۓ میدان جنگ سے باہرنکال لیا گیا۔

اب پانچ سال کے عرصے کے بعد دونوں زخمی سپاہی عراق واپس آۓ ہیں اور ڈو پری کا کہنا ہے کہ ان کے آنا بھی حالات کی ستم ظریفی ہے۔   

انہوں نے کہا کہ جس دن ہم زخمی ہوۓ پہلی چیز جو ہم نے کہی وہ یہ تھی ہم یہاں کبھی واپس نہیں آئیں گے۔

ڈو پری نے کہا کہ دونوں ڈو پری اور میجیٹک خوش ہیں کہ وہ غلط نکلے  اور میں عراق واپس آ کربہت خوش ہوں اور میں بہت مشکور ہوں کہ ہم ساتھ مل کر یہ کام انجام دے رہے ہیں۔

پورے او پی وی VII کے دوران انہوں نے محسوس کیا کہ جیسے کہ وہ میجیٹک کا اس طرح خیال کر رہے ہیں جیسے وہ ابھی بھی پی ایس ڈی کا حصّہ ہوں۔

لیکن اس دن یہ میجیٹک تھے جو ڈو پری کا خیال رکھ رہے تھے۔

ڈوپری نے کہا کہ اس مرتبہ میجیٹک وہاں پر میرے لیۓ موجود تھے۔ یہ ایک بہت بڑی بات تھی کہ وہاں کوئی ایسا موجود تھا جس کو یہ معلوم ہو کہ میرے احساسات کیا تھے۔

میجیٹک نے کہا کہ وہ حملے کے بارے میں زیادہ یاد نہیں رکھ پائے اور ان کو معلوم تھا کہ یہ سفر ڈو پری کے لیۓ تھوڑا مشکل ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ میں ان کے لیۓ وہاں پر موجود ہونا چاہتا تھا جیسا کہ جب میں زخمی ہوا تھا وہ میرے لیۓ یہاں پر موجود تھے -

ڈو پری اور میجیٹک دونوں کے لیۓ ایف او بی فالکن پر دوبارہ جانا بہت جذباتی تھا۔ لیکن میجیٹک کے مطابق یہ ایسی چیز ہے جس کو وہ کبھی نہیں بھولیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایف او بی فالکن جانا بہت مشکل تھا۔ اس لیۓ نہیں کہ یہ بہت المناک تھا بلکہ اس لیۓ کہ کیونکہ مجھے اس کو چھوڑنا پڑا اور میری خواہش یہ تھی کہ میں یہاںآسکتا، رہ سکتا اور دوبارہ  اپنا کام کر سکتا۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 25 times

فیس بُک پر دوست
33,182+