صفحہ اول | خبریں | خبریں | وائٹ ہاؤس نے عراق جنگ کے فوجیوں اور ان کے خاندانوں کو خراج تحسین ادا کیا۔
وائٹ ہاؤس نے عراق جنگ کے فوجیوں اور ان کے خاندانوں کو خراج تحسین ادا کیا۔
منجانب Army Sgt. 1st Class Tyrone C. Marshall Jr., American Forces Press Service
120301_talk
کرسٹل سٹی، ورجینیا میں مرین کور سارجنٹ میجر برائین بی۔ بٹاگلیا، سینئیر جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے بھرتی کیۓ جانے کے مشیر ایک استقبالیہ میں تقریباً 80 عراقی فریڈم اور نیو ڈان کے سابق فوجیوں کا خیر مقدم کرتے ہوۓ۔ (ڈی او ڈی فوٹم منجانب لنڈا ہوسک)

واشنگٹن (1 مارچ، 2012) - صدر براک اوباما اور فرسٹ لیڈی میشیل اوباما نے گزشتہ رات وائٹ ہاؤس میں عراق کی جنگ سے واپس لوٹے ہوئے فوجیوں اور ان کے خاندانوں کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کے لیئے اور ان کی سروس، قربانی، اور قوم سے وفاداری کو سرہانے کے لیئے ان کی میزبانی کی۔

نائب صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر جل بائیڈن، وزیر دفاع آرمی جنرل مارٹن ڈمپسی، چئیر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف، سروس کی تمام شاخوں سے سینئر افسران کے ساتھ ساتھ صدر اور اور فرسٹ لیڈی نے ایک تقریب میں شمولیت اختیار کی جس کو " قوم کی جانب سے شکریہ: ان لوگوں کو عزت بخشنے کے لیۓ جنہوں نے آپریشن عراقی فریڈم اور آپریشن نیو ڈان طلوع ہمیں خدمت سر انجام دیں" کا نام دیا گیا۔

اوبامہ نے پانچ درجن سے زیادہ عراق سے لوٹنے والے فوجیوں اور ان کے مہمانوں کو منتخب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کی سب سے طویل جنگ میں آپ نے امریکی فوج کی تاریخ کے  سب سے اہم بابوں میں سے ایک باب لکھا ہے ۔ اب، عراقی عوام کو  اپنی قسمت خود لکھنے کا موقع ملا ہے اور آپ میں سے ہر وہ شخص جس نے وہاں خدمت سر انجام دی ہے اس بات پر فخر محسوس کر سکتا ہے کہ آپ نے عراقیوں کو یہ موقع دیا ہے اور آپ اپنے مشن میں کامیاب ہوۓ ہیں۔

نائب صدر نے مشکلات کا سامنا کرنے کے لیۓ خود کو حالات کے مطابق بدلنے کی صلاحیت، سابق عراقی آمر صدام حسین کی گرفتاری جس کے تحت عراق کے عوام نے اپنی حکومت قائم کی اور قوم کو خود کفیل کرنے کے لئے ان کی خدمات کی تعریف کی۔

بائیڈن نے کہا  کہ”  آپ بہت شاندار ہیں۔ آپ نے خود کو حالات کے مطابق ڈھالا، آپ کامیاب ہوۓ اور آپ نے شکست دی۔ آپ نے ایک ظالم کو ہرایا اور آپ نے شدت پسندوں کو شکست دی۔ سب سے زیادہ قابل ذکر بات یہ ہے کہ آپ  نے اپنی صلاحیت کی قوت کی وجہ سے ایک ایسے ملک، جس کو پچھلے چار عشروں کے دوران کسی بھی معقول انداز میں نہیں چلایا جا رہا تھا ، کو آپ نے اس قابل بنایا، واقعی آپ نے اس کے اداروں کو قائم کرنے اور ایک فوجی اور سویلین کور کی تربیت میں مدد دی ہے تاکہ ان کو دفاع کرنے کا ایک حقیقی موقع ملے۔

پنیٹا نے تمام حاضرین اور ان لاکھوں فوجیوں کی نمائندگی کرنے والوں کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے لئے اوراپنے عہد اور قوم کی خدمت کرنے کے لیئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا  کہ  ان سب کے لئے جنہوں نے عراق میں جنگ لڑی، ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ آپ نے ہماری قوم کا لازوال شکر حاصل کیا ہے۔ ہم آپ کے لڑنے کی خواہش اور آپ کے اپنے ملک کے لئے قربان ہونے پر آمادگی کے لیۓ آپ کے قرض دار ہیں۔

پنیٹا نے کہا  کہ اس قوم کی دفاع اور خدمت کرنے کے لیے آپ کے خاندانوں نے جو  قربانیاں دیں ہیں ہم ان کے لیئے ان  کے قرض دار اور شکر گزار ہیں۔

چیئرمین، جنہوں نے سب سے پہلے خطاب کیا، صدر اور فرسٹ لیڈی کا عراق جنگ کے سابق فوجیوں اور ان کے خاندان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیۓ شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا  کہ"جناب صدر، مسز اوباما، آپ کا اس بہت ہی خاص انداز میں فوجی خاندان کی خدمت اور قربانی کو تسلیم کرنے کے لئے شکریہ ۔ ہم شکرگزار ہیں  اس حمایت کی جو آپ ، نائب صدر،ڈاکٹر بائیڈن، ہماری قوم اور ان لوگوں نے دی جنہوں نے 'انضمام قوت' کی پیشکش کی۔

فرسٹ لیڈی اور ڈاکٹر بائیڈن نے انضمام قوت کی کوشش کے لیۓ بہت کام کیا ہے، جس کے زریعے امریکی معاشرے کے تمام شعبوں سے خدمت کرنے والوں اور ان کے خاندانوں کے لئے ٹھوس مدد منظم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

رات کا کھانا شروع ہونے سے ذرا پہلے، صدر نے اس بات پر زور دیا کہ انھیں عراق میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے امریکی فوج کے مل کر کام کرنے پر کتنا فخر ہے۔

اوباما نے کہا کہ میں آپ کا چیف کمانڈر ہونے کی حیثیت سے، آپ پر میں اس سے زیادہ فخر نہیں کر سکتا ۔  ایک امریکی ، ایک شوہر اور دو بیٹیوں کے والد ہونے کی حیثیت سے میں اس سے زیادہ شکر گزار نہیں ہو سکتا کیونکہ آپ نے دکھا دیا کہ  یہ ملک کیا بن سکتا ہے اور مل جل کر کام کرنے سے ہم کیا کچھ حاصل کر سکتے ہیں۔

اوبامہ نے "بہادر" فوجیوں، جنہوں نے خطرے کے امکانات کے باوجود خدمات سر انجام دیں، مرنے والے فوجیوں اور ان کے خاندانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

،" انہوں نے کہا کہ آپ نے ہمیں قربانی کے بارے میں سکھایا ہے-- ملک کے لیئے بے حد محبت، اتنی گہری محبت کہ آپ اس کے لئے اپنی زندگی بھی قربان کرنے کے لئے تیار ہیں۔آج رات، ہم انتہائی سنجیدگی سے ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اوباما نے ان پانچ فوجیوں کو یاد کیا جو عراق کی جنگ میں سب سے پہلے جان سے ہاتھ دھوبیٹھے اور ان کو جو 14 نومبر کو امریکی  فوج کی آخری جانی نقصان میں شمول تھے۔

صدر نے کہا کہ تقریباً نو سال کے عرصے کا فاصلہ ان کو جدا کرتا ہے، وہ ہمیشہ تقریباً ‎4،500 امریکی محب وطنوں میں سے ایک گننے جائیں گے جنہوں نے اپنا سب کچھ دیا ۔  ان کے خاندان ، بشمول گولڈ سٹار خاندان جو یہاں آج رات موجود ہیں،یہ جان لیں کہ ہم ان کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے  اور یہ کہ آج اور ہمیشہ کے لئے وہ ہماری قوم کی روح میں رہتے ہیں ۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 25 times

فیس بُک پر دوست
33,184+