صفحہ اول | خبریں | خبریں | مثبت فرق پیدا کرنے کے لیۓ رضاکارانہ خدمات
مثبت فرق پیدا کرنے کے لیۓ رضاکارانہ خدمات
منجانب CJIATF-435 Public Affairs, Combined Joint Interagency Task Force 435
130409_cjiatf435
بگرام ائیر فیلڈ، افغانستان –2 دسمبر،2012 کو 320ویں ٹیکٹیکل نفسیاتی آپریشنز کمپنی کی بگرام ائیر فیلڈ پر فوجی اپنے کمپاؤنڈ میں رضاکارانہ طور پر افغان بچوں کے لیۓ بستوں میں سامان بھرنے کی "اسملبی لائن" سے گزرتے ہوۓ۔ 320ویں اور ان کے ساتھ ساتھ بیس کے ارد گرد سے فوجیوں اور ایئرمین نے بھی ضلعے پروان بھر کے اسکولوں میں افغان نیشنل آرمی کے ذریعے تقسیم کرنے کے لیۓ بستوں میں اسکول کا سامان، جسمانی صفائی کی چیزیں، کھلونے، اور سردیوں کے کپڑے بھرنے کے لیۓ آپریشن دیکھ بھال اور آپریشن پینسل میں حصہ لیا۔ (وزارت دفاع فوٹو منجانب یو ایس آرمی سارجنٹ کیٹی ڈی۔ سمر ہل)

بگرام ائیر فیلڈ، افغانستان (10 جنوری، 2013) - امریکی فوج میں ہر شخص ایک رضاکار ہے۔ وہ اپنی مرضی سے بیرون ملک تعیناتی کے امکان قبول کرتے ہیں، ذیادہ تر خطرناک حالات میں، اپنے خاندان اور دوستوں سے دور، اپنے ملک کی خدمت کرنے اور ضرورت مندوں کی مدد کے لیۓ۔

بہت سوں کے لیۓ یہ کافی ہے۔ ان عورتوں اور مردوں کو دائیاں ہاتھ اٹھا کر اپنے ملک، اور اس کے لوگوں سے حلف وفاداری اٹھانے کے بعد مزید کچھ انجام دینے کی ضرورت نہیں ، لیکن کچھ لوگوں کے لئے یہ اتنا انجام دینا کافی نہیں ۔

ایک بار جب افغانستان میں تعیناتی کے بعد، 320ویں ٹیکٹیکل نفسیاتی آپریشنز کمپنی کے اراکین نے محسوس کیا کہ صرف افغانستان میں ہونا ہی کافی نہیں تھا ان کے پاس دینے اور کرنے کے لیۓ اور بھی کچھ تھا۔ انھوں نے اور بھی زیادہ مدد کرنے کے لئے مل کر مقامی رضاکار گروپوں کے ساتھ شمولیت اختیار کر لی۔

320 ویں ٹی-پی-او کمپنی کی کمانڈر میجر کیتھرین کینیڈی نے کہا کہ"جیسے ہی ہم وہاں پہنچے، ہم نے اپنے معمول کے فرائض کے علاوہ افغانیوں کی مدد کے لیے مختلف راستے تلاش کرنے کی کوشش کی" ۔ "ہمارے پاس یہاں نو ماہ ہیں؛ ہم نیند کے بارے میں فکر مند نہیں ہیں۔ ہم جس کسی بھی طرح سے ہو سکے اس ملک کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔"

اس کا ایک راستہ جو انہوں نے ڈھونڈا وہ آپریشن پنسل اور آپریشن دیکھ بھال کے ساتھ مل کام کرنے کا تھا۔ یہ تنظیموں اسکول کی سامان کی فراہمی، کھلونے، حفظان صحت کی اشیاء، موسم سرما کے کپڑے اور کمبل جمع کر کے مقامی بچوں کو عطیہ کرتی ہیں۔ 320 ویں نے 1،200 افغان بچوں کے لئے اسکول کے بستے بھرنے کے لیۓ بگرام ہوائی اڈے اور کیمپ سبالو-ہیریسن کے ارد گرد سے فوجی اور ایئرمین کے ساتھ مل کر آپریشن پنسل اور آپریشن دیکھ بھال کے ساتھ شامل ہو گئے۔ یہ اگرچہ لگتا ہے کہ سامان بہت بنیادی نوعیت کا ہے، کینیڈی جانتا ہے عام ضروریات کے اثرات بہت بڑے ہوتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ "کچھ کے لیے یہ امریکہ کی طرف سے ایک اور بیگ ہو سکتا ہے۔ دوسروں کے نزدیک، یہ صرف پنسلیں اور کتابیں ہو سکتی ہیں جو ان کے گھروں میں ہیں" ۔ "اپنے بچپن کے بارے میں سوچیں اس وقت جب کسی نے آپ کے لئے کچھ اچھا کام کیا؛ اس نے آپ کو کیسے متاثر کیا؟ 1،200 بچے، ان کے بہن بھائیوں، والدین اور خاندان کے مزید اراکین تک پہنچنا، اگر ان بچوں میں سے صرف ایک کا بھی دل ہمارے اس رحمدلی کے فعل سے متاثر ہوا تو سوچیں کہ اس کی باقی زندگی پر کیا اثر ہو گا۔"

حالانکہ یہ رضاکار شائد اس کس طویل مدتی اثرات نہ دیکھ پائیں، لیکن اس کے فوری اثرات ان لوگوں پر جو یہ بستے پہنچاتے ہیں پر دائمی نقش چھوڑتا ہے۔

فرسٹ لیفٹیننٹ مولی ہوپ، جو 19 ویں جرائم کی تفتیش ڈویژن بٹالین کے ساتھ انسانی وسائل افسر اور آپریشن پنسل کی انچارج افسر ہیں، نے کہا کہ "ایک چھوٹے بچے کے چہرے پر ایک مسکراہٹ جب آپ اسے ایک کھلونا دیتے ہیں، یا ایک بالغ کی آنکھوں میں شکریہ جب آپ اسے کوئی ایسی چیز دیتے ہیں جو موسم سرما کے دوران اس کے خاندان کو گرم رکھے گی، ایک ایسا احساس ہے جس کی کوئی مثال نہیں ہو سکتی، " ۔

فوجی جو رضاکار تنظیموں میں حصہ لیتے ہیں وہ یہ کام اپنے ذاتی وقت میں کرتے ہیں جو کہ، وہاں ان کی تعیناتی کے دوران، بہت قیمتی ہے۔

ہوپ نے وضاحت کی کہ"ہمارے پاس رضاکاروں کا ایک بہت شاندار گروپ ہے، جو تعیناتی کے ماحول میں ہونے کے باوجود، اپنا تھوڑا سا فالتو وقت کمیونٹی کو لوٹانے پر خرچ کرنا چاہتے ہیں". "امریکی فوجیوں کی جانب سے سخاوت کی کیا عظیم نمائندگی ہے۔"

بستوں کے منصوبے کے لیے بگرام فضائیہ بیس سے 20 رضاکاروں نے حصہ لیا۔ ان لوگوں کی تعداد، جو مدد کرنا چاہتے تھے، کینیڈی کی حوصلہ افزائی اور ایک کامیاب دن کے لیۓ کافی تھی۔

کینیڈی نے کہا کہ"کیا آپ نے دیکھا کہ وہاں کتنے لوگ موجود تھے؟ نہ صرف لوگوں سے ملنا بہت لطف اندوز تھا، بلکہ جوش انگیز موسیقی، اور ہم وہ تمام چیزیں، جو لوگوں نے امریکہ سے عطیہ کی تھیں، لے کر گۓ اور تین گھنٹوں میں 1،200 بستے بھرے گۓ، یہ حیرت انگیز ہے" ۔

باہر نکل کر آنے، نئے لوگوں سے ملنے اور افغان بچوں کے لئے کچھ کرنا کرنے کے قابل ہونا نہ صرف وصول کنندہ پر بلکہ فوجی جو کام کرتے ہیں ان پن بھی پر اثر انداز ہوتا ہے۔

ہوپ کی وضاحت کی کہ"میرا مشن جس پر میں تعینات کیا گیا تھا اس میں مقامی آبادی کے ساتھ کسی قسم کی بات چیت کی ضرورت نہیں ہوتی" ۔ "آپریشن پنسل کی طرح کی رضاکار تنظیموں کے ساتھ شامل ہونے کے بعد واقعی سے مجھے لگتا ہے کہ میں یہاں ایک مقصد سے ہوں۔ اس سے مجھے لگتا ہے کہ میں افغان زندگیوں پر ایک براہ راست اثرانداز ہو رہی ہوں۔"

اس دن اس واقعے کے ارد گرد گھومتے پھرتے، یہ دیکھنا آسان تھا کہ دوسروں کی زندگیوں پر اثر انداز ہونے کا موقع ملنے جس کا موقع فوجیوں کو دوسری کسی صورت میں نہ ملتا، کچھ ایسا تھا جس پر فوجی فاخر تھے۔

کینڈی نے فخر سے کہا کہ "جب فوجی میرے پاس سے گزرتے تو میں ان کے تبصرے سن سکتی تھی، 'میرا بچہ بہت خاص محسوس کرے گا میں اس بات کو یقینی بنا رہا ہوں کہ اس کا بستہ سب سے بہترین ہو" ۔ "آپ محسوس کر سکتے تھے کہ، حالانکہ ہم آخر میں بہت تھک گۓ تھے، ہم ان بستوں کو بھرنے اور بچوں کے لیۓ تیار کرنے پر کتنے فاخر تھے اور وہ ہمارے لیۓ کیا مطلب رکھتے تھے۔"

اس دن کی توانائی اور گرم جوشی نے ہر کسی کو پوری قوت سے جاری رکھا، اتنا کہ وہ تھوڑی دیر کے لئے اپنی ضروریات کو بھی بھول گۓ اور صرف اس کام پر توجہ مرکوز رکھی۔

کینیڈی نے یاد کیا کہ"مجھے اس بات کا احساس اس وقت تک نہیں ہوا کہ میں کتنی پیاسی تھی جب تک میری فرسٹ سارجنٹ نے مجھے پینے کے لئے کچھ لا کر دیا" ۔ "گرم جوشی بہت اچھی تھی؛ یہ ایک یادگار دن تھا"

یہ بستے افغان نیشنل آرمی کو پروان ضلعے بھر میں تقسیم کرنے کے لیۓ دیۓ جائیں گے۔

افغانستان کی اگلی نسل کی مدد کرنے سے افغانستان کا مستقبل افغانوں کے ہاتھ دینے میں مدد ملے گی۔

 

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 18 times

فیس بُک پر دوست
33,132+