صفحہ اول | خبریں | خبریں | بہتر افغانستان کے لیۓ رضاکارانہ خدمات: فوجیوں نے مقامی لوگوں کو اپنا وقت اور اشیاء عطیہ کیں
بہتر افغانستان کے لیۓ رضاکارانہ خدمات: فوجیوں نے مقامی لوگوں کو اپنا وقت اور اشیاء عطیہ کیں
منجانب Sgt. William Begley, RC-East PAO
120329_volunteering
11ویں ٹیکٹائیل تھیٹر سگنل بریگیڈ، ٹاسک فورس سگنل کے ساتھ ایک انتظامی کلرک اور مین ہائیم جرمنی سے تعلق رکھنے والی یو-ایس آرمی سپیشل الیگزینڈرا کائیہو، 27 مارچ کو السلام مصری تھیٹر ہسپتال، بگرام ائیر فیلڈ پر ایک افغان لڑکی کو کپڑوں کے تھیلے کا عطیہ دیتے ہوۓ۔ (یو-ایس آرمی فوٹو منجانب سارجنٹ ولیم بیگلی، 11 ویں پبلک افئیر ڈٹیچمنٹ)

بگرام ائیر فیلڈ، افغانستان (29 مارچ، 2012) - کئی فوجیوں نے اپنے وقت اور توانائی کو رضاکارانہ طور پر استعمال کرتے ہوۓ السلام مصری تھیٹر ہسپتال بگرام فیلڈ پر، 27 مارچ کو مقامی افغانوں کو سامان عطیہ کیا۔

 الیگزانڈریا، لاس اینجلس کے مقامی امریکی فوج کے کیپٹن کنیارڈا چیمبرز، جو ہیڈکوارٹر اور ہیڈکوارٹرز کمپنی، 11ویں تھیٹر ٹیکٹائیکل سگنل بریگیڈ، ٹاسک فورس سگنل کے کمانڈر ہیں، نے کہا کہ یہ پروگرام، جس کا نام آپریشن [کئیر] دیکھ بھال ہے، افغانستان میں تھیٹرکی کارروائیوں میں خدمات سر انجام دینے والے فوجی اور غیر نظامی ارکانوں پر مشتمل ایک رضاکار تنظیم ہے ۔

 چیمبرز افغانستان میں آپریشن [کئیر] دیکھ بھال کے صدر ہیں اورانھوں نے کہا کہ یہ پروگرام افغانستان کی عوام اور ان اتحادی فوجیوں، جو دور دراز کی فارورڈ آپریٹنگ بیس پر متعین ہیں اور جومستقل بنیاد پر کیئر پیکج حاصل نہیں کرتے، کی فلاح و بہبود کے لیے وقف ہے۔

 رضاکاروں نے بچوں کے لئے کھانے پینے کی چیزیں اور کھلونے کے ساتھ ساتھ لباس اور ذاتی حفظان صحت کی مختلف مصنوعات کے تھیلے تقسیم کیے۔

ملواکی سے تعلق رکھنے والی امریکی فوج کی میجر ڈیبرا ڈولٹلو، 82ویں کامبیٹ ایوی ایشن بریگیڈ، ٹاسک فورس پوسائیڈن انفارمیشن ٹیکنالوجی افسر، رضاکاری سے لطف اٹھاتی ہیں۔ آپریشن سے ایک رات پہلے انھوں نے دوسرے رضاکاروں کو لباس اور سامان کے تھیلے بھرنے میں مدد دی۔

ڈولٹل نے کہا کہ  یہ مقامی شہریوں کو اتحادی افواج کے بارے میں ایک مختلف نقطہ نظر فراہم کرتا ہے ۔ یہ ان اچھی خبروں میں سے ایک ہے جن کہ آپ کے بارے میں آپ نہیں سنتے۔ ہم یہاں اچھے کام کر رہے ہیں اور مقامی لوگوں کو دکھا رہے ہیں کہ ہم اچھے لوگ ہیں۔ ہم ان لوگوں کے لئے یہ سامان فراہم کر رہے ہیں کیونکہ ہم ان کی پرواہ کرتے ہیں۔

یو-ایس آرمی فرسٹ سارجنٹ ہربرٹ ڈوورنے جو سان ہوزے کیلی فورنیا سے ہیں، اور ایچ-ایچ-سی، 11ویں ٹی-ٹی-ایس-بی، ٹی ایف سگنل کے ساتھ ہیں، آپریشن [کئیر] جیسے پروگراموں کے لیۓ فوجیوں کی رضاکارانہ خدمات کی پُر جوش حمایت کرتے ہیں۔

ڈوورنے کہا  کہ اس بات کا یقین کرنا میرا کام ہے کہ میرے فوجی ذہنی، جسمانی اور روحانی طور پر فٹ ہیں۔ ہم اس دنیا میں کچھ مثبت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم اچھائی پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس کا ایک مثبت اثر پڑتا ہے۔

 یہاں تعینات کچھ فوجیوں کے پاس فارغ وقت ہے جس کو انھیں استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ ان میں سے زیادہ تر اتفاق کرتے ہیں کہ وقت تیزی سے گزر جاتا ہے جب وہ مصروف ہوتے ہیں۔ چھوٹی چیزیں جیسے کہ رضاکارانہ خدمت سے وقت گزارنے میں مدد ملتی ہے اور انھیں ایسا کرکے بہت اچھا لگتا ہے۔

یہ ان وجوہات میں سے ایک ہے جس کی وجہ سے یو-ایس آرمی سپیشل الیگزینڈرا کائیہو،11ویں-ٹی-ٹی-ایس-بی، ٹی ایف سگنل کے ساتھ ایک انتظامی کلرک، ایک رضاکار بھی ہیں۔ اس سے انھیں موضوعات کو اپنے نقطہ نظر سے دیکھنے میں مدد ملتی ہے۔

کائیہو،جو مین ہائیم جرمنی سے آئی ہیں، نے کہا کہ بحیثیت ایک امریکی جن چیزوں کی ہم پرواہ نہیں کرتے، انھیں بانٹنے میں بہت اچھا محسوس ہوتا ہے ۔ ان میں سے کچھ لوگوں کے پاس جوتے بھی نہیں ہیں۔ ہمارے پاس اتنا کچھ ہے جس کی ہم روزمرہ کے معمول میں پرواہ نہیں کرتے۔ مجھے یہ جان کر بہت خوشی محسوس ہوتی ہے  اگر ان خاندانوں میں سے ایک کو بھی ان تھیلوں کے سامان میں سے اپنے استعمال کے لیئے  کچھ مل جائے۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 25 times

فیس بُک پر دوست
33,184+