| یو ایس ایس ہوپر، مشترکہ اتحادی افواج نے پاکستانی مچھیروں کو نجات دلائی |
منجانب Commander, U.S. Naval Forces Central Command, 5th Fleet Public Affairs شئیرمتعلقہ خبریںیو ایس ایس ہوپر، بحیرہ عرب - مئی 20، 2011 ۔ گائیڈڈ۔میزائل ڈسٹرائر یو ایس ایس ہوپر ڈی ڈی جی 70 نے پاکستانی علم بردار مچھیروں کے جہاز السہیل کے عملے کی 18مئی کو مدد کی۔ السہیل طاقت کھوبیٹھنے کے بعد بغیر کسی رابطے اور بہت تھوڑی غذا یا پانی کے ساتھ گرداب میں موجود تھا۔ کسی طبعی رابطے کے قابل نہ تھا، عملے نے کمبلوں کی مدد سے بادبانی کی کوشش کی۔ مئی 17 کو، ایک آسٹریلین ایئر کرافٹ جو مشترکہ سمندری فورسز' سی ایم ایف اتحادی ٹاسک فورس (سی ٹی ایف) 151 کے لئے معمور تھا انھوں نے جہاز کو دیکھا جس کا عملہ اپنی بے بسی کا اظہار کررہا تھا۔ آسٹریلین ایئر کرافٹ نے کھانا اور پانی ان پر گرایا اور السہیل کی حالت کے بار ےمیں سی ایم ایف صدر دفاتر پر اطلاع دی جو امریکی پانچویں ویں فلیٹ کے ساتھ مشترک طور پر قائم ہے۔ 5 ویں فلیٹ کا سی ٹی ایف 50، جو یو ایس ایس انٹرپرائز کیرئیر اسٹرائک گروپ ای این ٹی ایس جی کے زیر کمان ہے نے ہوپر کو ہدایت دی کہ وہ السہیل کی مدد کرے۔ ای ایس ٹی این جی'ایس کے میٹرولوجی اور اوشنیولوجی کی ٹیم نے سمندری حالت، کرنٹ اور ہوا کی بنیاد پر بہاؤ کا حساب کتاب لگایا تاکہ گرداب میں موجود جہاز کی تلاش کے لئے ہوپر کی مدد کی جاسکے۔ 18مئی کو ہوپر نے السہیل کو تلاش کیا اور سورج غروب ہونے کے وقت اس کے مقام پر پہنچ گیا۔ ہوپر نے السہیل کی مدد کےلئے ایک چھوٹی کشتی بھیجی اور انھیں اضافی غذا اور پانی، معمولی طبی امداد اور اس کے انجنوں کی مرمّت کے لئے رات بھر انجینرئنگ مدد فراہم کی۔ یہ فیصلہ کیا گیا کہ السہیل کے انجنوں کی ہوپر کا عملہ مرمّت نہیں کرسکتا۔ 5ویں فلیٹ اور سی ایم ایف کے ساتھ کام کرتے ہوئے، ایک پاکسانی بحریہ کے جہاز سے امداد کے لئے رابطہ کیا گیا۔ پاکستانی فرگریٹ پی این ایس طارق ایف 181 موقع پر پہنچا اور 19 مئی شام کے آخر میں امداد کام اپنے ذمہ لیا۔ ہوپر اپنی معمولی ذمہ داری پر ہے اور یو۔ایس۔ پانچویں فلیٹ کے آپریشن ایریا میں سمندری سیکورٹی آپریشن سرانجام دے رہا ہے۔ کمانڈر، امریکی بحریہ فورسز مرکزی کمان کی پانچویں فلیٹ کی جانب سے مزید خبروں کے لئے دیکھئے۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 






















