| یو ایس ایس بلکیلی کے ذریعے بحری قزاقوں سے جہاز کے عملے کی رہائی |
منجانب , Combined Maritime Forces شئیرمتعلقہ خبریں
یو ایس ایس بلکیلی DDG 84 کی مشترکہ بحری فورسز پر تعینات ہوا بھرنے والی کشتی، جاپانی تجارتی جہاز ایم/ وی گوآنا بارا کے قریب آ رہی ہے جبکہ نیٹو کی قزاق مخالف ٹاسک فورس 508 کے ترکی کا TCG گائرسن بحری جنگی جہاز اس کے پیچھے آرہا ہے۔ تصویر بجانب ماہر ابلاغیات سمندر آنا ویڈ۔ بحرین، ماناما 7 مارچ 2011 - 6 مارچ کو صومالیہ کی بندرگاہ میں پھنسے ہوئے جاپانی تاجر جہاز کی درخواست پر مشترکہ فورسز کے جنگی بحری جہاز یو ایس ایس بلکیلی DDG 84 نے چار بحری قزاقوں سے جہاز اور اس کے عملے کے 24 ارکان کو بحفاظت چُھڑا لیا۔ 5 مارچ کو مقامی وقت کے مطابق تقریباً 3 بجے شام تیل بردار جہاز گوآنا بارا نے اطلاع کی کہ ان پر حملہ ہوا ہے وہ اس وقت دقم اومان کے جنوب مشرق میں 328 سمندری میل کے فاصلے پر تھے۔ بلکیلی جو کہ CMF کے قزاق مخالف مشن مشترکہ ٹاسک فورس 151 پر تعینات ہیں کو ہدایت ملی کہ نیٹو کی قزاق مخالف ٹاسک فورس 508 کے ترکی کے جنگی جہاز TCG گا ئرسن کی مدد سے گو آنا بارہ کا راستہ روکے۔ گوآنا بارا کے کپتان نے اطلاع دی کہ قزاق جہاز پر ہیں اور ان کی ٹیم نے جہاز کی "گڑھی" میں پناہ لی ہوئی ہے، جسکی تصدیق کے بعد بلکیلی کی مخصوص سوار ٹیم جس کو SH 60 ، ہیلی کاپٹر فضا سے مدد کر رہا تھا نے باہاما کے جھنڈے والے جہاز کو محفوظ کیا اور چاروں قزاقوں کو حراست میں لے لیا۔ گوآنا بارا کو آزاد کرتے وقت کسی قسم کی فائرنگ کا تبادلہ نہیں ہوا۔ مبینہ قذاقوں کے ساتھ کیے جانے والے سلوک پر غور کیا جا رہا ہے۔ CMF کے قزاق مخالف کمانڈر، کموڈور عبدالحیم نے کہا کہ میری کمان میں موجود جہازوں اور ہوائی جہازوں نے قزاقوں کے مبینہ کام کو روک کر اور قزاقوں کو پکڑ کر ایک واضع اور فوری فتح حاصل کی ہے۔ باہمی تعاون اور مشترکہ رابطے سے CTF 151 اور ساتھی تنظیموں نے جائز بحری تاجروں کے اغواء کو ناکام بنایا ہے جو بیچارے پر امن طریقے سے اپنا کاروبار کرنا چاہتے ہیں۔ آج ایک تاجر جہاز آزادی سے سمندر میں سفر کرلے گا اور اگر CTF۔ 151 کوشش نہ کرتا تو یہ ممکن نہ ہوتا۔ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اور غیر اراکین فورسز کے تعاون کے ذریعے CMF کا مقصد قزاقوں اور سمندر میں مسلح ڈکیٹیوں کو روکنا ہے اور علاقائی اور دوسرے ساتھیوں کے ساتھ مل کر سفر کی آزادی اور عالمی سمندری تجارت کی حفاظت ممکن بنانے کے لیے حیثیت اور صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔ CMF ایک کیثیر قومی بحری شراکت ہے جو مشرق وسطی کے 2.5 لاکھ مربع میل کے بین الاقوامی پانیوں، جس میں دنیا کے کچھ اہم ترین سمندری تجارتی راستے آتے ہیں، کی حفاظت، استحکام اور ترقی کے لیے وجود میں آئی ہے۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 






















