صفحہ اول | خبریں | خبریں | امریکی فوجیوں نے خوشاموند ضلع میں ایک لڑکے کی جان بچائی
امریکی فوجیوں نے خوشاموند ضلع میں ایک لڑکے کی جان بچائی
منجانب Maj. Joseph Buccino, RC-East PAO
120326_kid
امریکی فوج کے سارجنٹ مائیکل ٹورس، رائفل سیکشن لیڈر، براوہ کمپنی، ٹاسک فورس 3-66، سلطان، خوشاموند ضلع، پکتیکا صوبے سے ایک دیہاتی اور پرائیویٹ فرسٹ کلاس کوڈی سینڈ سٹرام، کمپنی بی، 3-66 ٹی ایف؛ ماتن، ایک 8 سالہ لڑکا کے ساتھ کھڑے ہیں جو 14 مارچ کو ایک خود ساختہ دھماکہ خیز آلے کی وجہ سے اندھا ہو گیا اور جس کا چہرہ بُری طرح سے زخمی ہوا ۔

پکتیکا صوبہ، افغانستان (26 مارچ، 2012) – کبھی کبھار، کوئی ایک واقعہ ایسا ہوتا ہے جو افغانستان کے مشن کے دوران جنگ میں انسانی نقطہ نظر کو بڑھاتا ہے۔ بلیک جیک، کمپنی براوہ، ٹاسک فورس 3-66 ، 172ویں انفنٹری بریگیڈ، ٹاسک فورس بلیک ہاک کے فوجیوں نے 25 مارچ سے لے کر 14 مارچ تک زندگی بدلنے والے واقعات کے ایک سلسلے میں حصہ لیا۔

14 مارچ کی دوپہر میں، بلیک جیک کے فوجیوں نے، خوشاموند ضلعے میں ایک بم دھماکے سے نمٹنے آۓ۔ ایک خودساختہ دھماکہ خیز آلہ وقت سے پہلے ہی پھٹ گیا ، جس کا منصوبہ ضلعے میں کام کرنے والی اتحادی افواج اور افغان نیشنل سکیورٹی پر حملہ کرنے کے لیے بنایا گیا تھا ۔

موقع پر پہنچ کر فوجیوں کو احساس ہوا ہے کہ دھماکے نے یہاں کھیل کود میں مصروف چار بچوں کو ہلاک کر دیا جنہوں نے شائد نادانستہ طور پر اس دھماکہ خیز آلے کو چھو لیا ہوگا۔

انھیں اس وقت معلوم نہیں تھا لیکن ایک بچہ، سندوزی کا آٹھ سالہ بیٹا، ماتن، اس دھماکے میں زندہ بچ گیا۔

منٹوں کے اندر اندر سلطان نامی ایک شخص جو ہمسایہ ضلعے قلات میں رہتا ہے، شدید زخمی ماتن کو کامبیٹ آؤٹ پوسٹ خوشاموند تک لایا۔

یم-ایس آرمی سارجنٹ انتھونی مرینو، جو باس ٹروپ، ٹیکسس سے، ایک سینئیر طبی عملے کے رکن ہی،ں نے فوری طور پر بچے کا اینٹری کنٹرول پوائنٹ پر علاج کیا۔

مرینو نے کہا کہ میں نے تشخیص کی اور مریض کو مستحکم کیا اس دوران ہم نے ایک طبی انخلاء کے لیے درخواست کی. اس کا سانس اکھڑ رہا تھا۔ اگر ہم اسی وقت اس کا علاج کرنے کے قابل نہ ہوتے تو اس کے زخم یقینی طور پر مہلک ثابت ہوتے۔

لڑکے کو ایک ہوائی جہاز میں لے جانے کے لئے تیار کیا گیا۔ آماریلو، ٹیکساس سے سارجنٹ مائیکل ٹورس، پرائیویٹ فرسٹ کلاس کوڈی سینڈ سٹرام، اور سلطان سب خوشاموند سے شرانہ طبی علاج کی سہولت اور پھر وہاں سے بگرام ایئر فیلڈ پر کریگ جوائنٹ تھیٹر ہسپتال تک اس کے ساتھ گۓ۔

ٹورس، سینڈ سٹرام، اور سلطان دس دنوں تک بگرام میں ماتن کے ساتھ رہے اس دوران اس کے چہرے پر بہت سے زخموں کی وجہ سے سرجریاں کی گئیں۔

بقول میجر بریڈلے پٹی، جو کلینیکل سروسز کے سی-جے-ٹی-ایچ دپٹی کمانڈر ہیں، نے بچے کی آنکھ سے ایک لوہے کا ٹکڑا ایک پیچیدہ سرجری کے دوران نکالا ۔ مزید سرجریاں اس کی دونوں آنکھوں کے پپوٹوں پر کی گئیں۔

آخر کار، پٹی کے مطابق، "بچے کی دونوں آنکھیں اتنی بُری طرح سے زخمی تھیں کہ بچائی نہ جاسکی۔ اس کے بعد اس کو مصنوعی آنکھیں لگانے کے لیۓ ایک اور سرجری کی گئی۔

کریگ ہسپتال کے عملے نے دیکھا کہ بچے کے جوتے اور کپڑے دھماکے میں پھٹ چکے تھے، تو انھوں نے اس کو نۓ کپڑوں، جوتوں اور کھلونوں کا عطیہ دیا۔

یہ عمل کنداھار میں حالیہ واقعات کی رپورٹوں کے بالکل برعکس تھا۔

پٹی نے کہا کہ یہ لوگوں تک ہمارا پیغام پہنچانے کی ایک دانستہ کوشش تھی ۔ یہ بچہ اس جنگ کا شکار تھا۔

24 مارچ کو، بچے کو ہسپتال سے رخصت کیا گیا تھا اوراسے ہوائی راستے سے فارورڈ آپریٹنگ بیس شرانہ پہنچایا گیا اور 25 مارچ کو اسے ٹورس،سینڈ سٹارم اور سلطان کے ساتھ واپس سی-او-پی خوشاموند بھیجا گیا۔

سی-او-پی پر انہیں آدم خان، جو خوشاموند ضلعے کے نائب گورنر کے دفتر سے ایک نمائندے ہیں، اور کیپٹن جائلز رائٹ، کمپنی بی کے کمانڈر کی طرف سے خوش آمدید کہا گیا۔

رائٹ نے کہا کہ ماتن کے حوصلے مستحکم اور شاندار تھے اور اس نے مذاق کرنے کی کوشش بھی کی ۔ یہ واضح تھا کہ وہ ایسا بچہ ہے جو افغانستان کے مستقبل کے لئے جینے کے لئے راضی تھا۔

اگرچہ وہ زندگی بھر کے لئے اندھا اور شدید زخمی ہوا ہے، ماتن اپنی زندگی کے لیے شکر گزار ہے۔ ماتن کو اس کے بعد، آدم خان کے ہمراہ اپنے گاؤں لے جایا گیا جنہوں نے افغانستان کی حکومت کی جانب سے لڑکے کے لئے ذمہ داری قبول کی ہے۔ افغان یونیفارمڈ پولیس اس پر مسلسل نظر رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور گاؤں کےلوگوں نے لڑکے کی حفاظت کرنے کے لئے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ماتن کے والد، سندوزی، پکتیکا صوبے کے باہر چُھپے ہوئے ہے اور فی الحال ایک مطلوب شخص ہے۔

اس واقعے سے منسلک تمام افراد بچے کے حوصلے اور اس واقعے کی انسانیت سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔

ٹورس نے کہا  کہ یہ واقعہ اس جنگ میں انسانی پہلو کا مظاہرہ کرتا ہے ۔ یہاں اور بگرام  میں امریکی فوجیوں اور مقامی دیہاتیوں کی رحم دلی نے واقعی کے پیچھے  دبے درد کا مظاہرہ کیا ہے۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 25 times

فیس بُک پر دوست
33,184+