| امریکی بحریہ کے جنگی جہاز کی جانب سے ایرانی ماہی گیروں کی کشتی کی مدد |
منجانب , Combined Maritime Forces شئیرمتعلقہ خبریں
گائیڈڈ میزائل سے لیس یو ایس ایس کیپ سینٹ جارج سے بھیجی جانے والی امدادی ٹیم خلیج اومان میں انجن خراب ہونے کے باعث پھنس جانے والی ایرانی کشتی میں سوار ماہی گیروں کی مدد کر رہی ہے۔ تصویر پیٹی افسر پہلی کلاس کینیتھ ڈی ٹیٹ۔
خلیج اومان 7 فروری 2011 - 3 فروری کو گائیڈڈ میزائل سے لیس یو ایس ایس کیپ سینٹ جارج سی جی 71 نے خلیج اومان میں ماہی گیروں کی ایک کشتی کی مدد کی جس میں 16 افراد سوار تھے اور کشتی پر ایرانی پرچم لہرا رہا تھا۔ کشتی سے رابطہ قائم کرنے کے بعد کیپ سینٹ جارج کو معلوم ہوا کہ کشتی کے انجن نے کام کرنا بند کر دیا ہے۔ کیپ سینٹ جارج سے ایک جائزہ ٹیم کو ریجیڈ ہل ہوا بھرنے والی کشتی آر ایچ آئی بی پر روانہ کیا گیا تا کہ وہ حالات کا جائزہ لیں، جس کے بعد ایک دوسری آر ایچ آئی بی روانہ کی گئی جس میں امدادی ٹیم سوار تھی جس نے پتہ چلایا کہ کشتی میں تیل ختم ہو گیا ہے۔ کیپ سینٹ جارج نے کشتی کو ایندھن، کھانا اور پانی دیا تاکہ وہ اپنا سفر دوبارہ سے شروع کر سکیں۔ یہ دوسری کشتی ہے جس کی مدد اس ہفتے کیپ سینٹ جارج نے کی۔ 31 جنوری کو انہوں نے ان ایرانی ماہی گیروں کی مدد کی جن کی کشتی ڈوب رہی تھی اور انہیں علاقے میں گشت کرنے والی ایک ایرانی کسٹمز کی کشتی پر سوار کرا دیا گیا تھا۔ کیپ سینٹ جارج امریکی پانچویں فلِیٹ علاقے میں تعینات ہے اور سمندری سکیورٹی آپریشنز کر رہی ہے۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 






















