| امریکہ اور افغانستان کا پروان جیل کی زمہ داری منتقل کرنے پر مُتفِق ہونا |
منجانب , ISAF Public Affairs Office شئیرمتعلقہ خبریں
کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر، 29 فروری کابل، افغانستان 9 مارچ کو انٹرنیشنل سیکورٹی اسسٹنس فورس اور امریکی فوج-)افغانستان( کے کمانڈر جنرل جان آر ایلن، نے افغان وزیر دفاع عبدالرحیم وردک کے ساتھ مل کر افغان وزارت دفاع میں امریکی حراست سہولیات کی منتقلی کے لیۓ مفاہمت کے دستاویز پر دستخط کرنے کے بعد اپنے ممالک کے باہمی تعاون کے لیۓ کوششوں کی تعریف کی۔ (یو ایس آرمی فوٹو۔ماسٹر سارجنٹ کیپ کم)
کابل، افغانستان (9 مارچ، 2012) – افغانستان میں امریکی افواج اور بین الاقوامی حفاظی امدادی افواج کے کمانڈر جنرل جان آر۔ ایلن اور افغان وزیر دفاع عبدالرحیم وردک نے آج ایک معاہدے پر دستخط کیۓ جس کے تحت پروان جیل کی زمہ داری منتقل کرنے کا عمل شروع ہو جاۓ گا۔ ایلن نے کہا کہ ان دستاویز پر دستخط کرنا ہماری اسٹریٹیجک شراکت میں ایک اہم پیش رفت ہے اور یہ مذاکرات دونوں لوئی جرگہ کی سفارشات اور صدر کرزئی کی خواہشات کے مطابق ہے۔ ایلن نے مزید کہا کہ یہ افغانستان میں عبوری دور کی ترقی اور افغانستان کو پھر سے دہشت گردوں کی ایک محفوظ پناہ گاہ بننے سے روکنے کی ہماری کوششوں کی ایک اور مثال ہے ۔ میں اس عمل کے دوران صدر کرزئی اور وزیر دفاع وردک کا ان کی قیادت اور ان مشوروں کے لئے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ افغانستان میں عبوری دور کے ایک جُز کے تحت، افغان عوام کے لیۓ خطرے کا باعث بننے والے افراد کے لیئے افغانستان ایک ایسے قانونی فریم ورک پر عمل درآمد کرے گا جس کے زریعے ان افراد کے ساتھ بین الاقوامی انسانی قوانین کے مطابق انسانیت اور محفوظ رویے کو یقینی بنایا جاسکے۔ مفاہمت کے دستاویز کے مطابق جیسے ہی افغانستان حراست کی کاروائیوں کے لیئے ایک کمانڈر مقرر کرے گا، ڈی-ایف-آئی- پی کی انتظامیہ جلد از جلد ان کے ہاتھوں دے دی جاۓ گی۔ یہ پہلا قدم ایک ایسا عمل ہے جو کہ افغان وزارت دفاع کو چھ ماہ کے اندر اندر ڈی-ایف-آئی- پی کا مکمل کنٹرول دے دیگا مگر قیدیوں کی امریکی بین الاقوامی اور داخلی قانونی ذمہ داریوں کی مد نظر رکھتے ہوۓ۔ ایم-او-یو معاہدے کے شرائط کے تحت امریکہ ایک سال تک افغان کمانڈر کی مدد جاری رکھے گا اور مشورے فراہم کرے گا۔ اس معاہدے پر دستخط کرنے سے افغانستان کی اسلامی جمہوریہ امریکہ دونوں نے تعاون جاری رکھنے کا ارادہ پھر سے پختہ کر لیا تاکہ افغانستان میں تحفظ اور انسانی حراست کی انتظامی کارروائیوں کی صلاحیت میں مزید ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 






















