صفحہ اول | خبریں | خبریں | امریکی مشیروں نے افغان ایئر فورس خواتین کو خود کی دفاع کرنے کی تعلیم دی
امریکی مشیروں نے افغان ایئر فورس خواتین کو خود کی دفاع کرنے کی تعلیم دی
منجانب Staff Sgt. Nadine Y. Barclay, 438th Air Expeditionary Wing
120307_defense
کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر، 29 فروری، 2012 کو خواتین کی ذاتی دفاع کی کلاس کے دوران افغان ایئر فورس کی لیفٹیننٹ نفیسہ ادیب ،439ویں ایئر ایکسپڈیشنری ایڈوائزری سکواڈرن کے فورس سپورٹ افسر کیپٹن ولیم بولینڈ کی گردن پر مصنوعی حملہ کرتے ہوۓ۔ (فوٹو منجانب سٹاف سارجنٹ نیدین بارکلے)

کابل، افغانستان (7 مارچ ، 2012) – 439ویں اور 738ویں ایئر ایکسپڈیشنری مشاورتی سکواڈرن سے مشیروں نے حال ہی میں افغان ایئر فورس کی چار خواتین اہلکاروں کو خود کا دفاع کرتے ہوئے ایک پر تشدد صورت حال سے نکلنے کی اہمیت سکھائی۔

تربیت نے طالبات کو جسمانی اور ذھنی طور پر ان حالات کے لئے تیار کیا جن کا وہ ایک خطرناک صورتحال میں سامنا کر سکتی ہیں۔ طالبات نے ذاتی دفاع، ذاتی تحفظ اور ایک حملہ آور سے بچنے کے مختلف تراکیب سیکھیں۔

امریکی ایئر فورس کے ماسٹر سارجنٹ کینتھ ٹاٹراۓ، 738ویں اے-ای-اے-ایس پوہانٹونے ہوائی کے سیکورٹی فورسز کے سب سے بڑے مشیر اور انسٹرکٹر ہیں۔ انھوں نے ذاتی دفاع کے ممکنہ فوائد پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹاٹراۓ نے کہا  کہ میرے خیال میں یہ جاننا سب کے لئے ضروری ہے کہ کب اور کس طرح اپنا دفاع کرئیں اور ایسا کرنے کے قابل ہونے پراعتماد رکھیں ۔ اگرچہ ہم اب ایک زیادہ تہذیب یافتہ دنیا میں ہیں، لیکن پھر بھی یہاں کچھ ایسے لوگ موجود ہیں جو کمزور مردوں اور عورتوں کو اپنا نشانہ بناتے ہیں، تو خود کا دفاع کرنے کے طریقے اور اس کو صحیح وقت پر استعمال کرنا انتہائی اہم ہے۔

کورس ذاتی حفاظت اور ذاتی دفاع کے بنیادی اصولوں پر مشتمل تھا تاکہ طالب علموں کو ان کی زندگی میں ممکنہ خطروں کو کم کرنے میں مدد ملے۔

اگرچہ جعلی چیخوں اور قہقہوں سے کلاس رومز  بھر گئے تھے، طلباء نے سڑائک پیڈ کا استعمال کرتے ہوۓ یہ دیکھایا کہ وہ کس طرح رد عمل ظاہر کریں گیں۔ تربیت میں حملے، بریک ہولڈ اور ایک حملہ آور کے ساتھ لڑائی کے دوران جسم کے حساس حصوں کو نشانہ بنانے کے عملی مظاہرہ بھی شامل تھے۔

افغان ایئر فورس لیفٹیننٹ آرزو عزیزی نے کہا ہے کہ وہ کلاس میں شرکت کرنے کے موقعے کا شکریہ ادا کرتی ہیں اور پُرسکون اور پُرمزہ ماحول میں رہنماؤں کے ساتھ کام کرنے  سے لطف اٹھایا ہے۔

عزیزی نے کہا کہ تمام چالیں جو ہم نے کلاس کے دوران سیکھیں میری پسندیدہ تھیں ۔ ذاتی دفاع  سیکھنا تمام خواتین خاص طور پر افغانستان کی عورتوں کے لئے بہت اچھا ہے اور ہم ان رہنماؤں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں کہ انھوں نےہمیں وہ کچھ سکھایا جو ہم عام طور پر نہیں سیکھ سکتے ۔

ٹاٹراۓ نے کہا کہ وہ طلباء سے بہت متاثر ہوۓ تھے اور اس بات پر بھی کہ افغان خواتین اپنی نئی مہارتوں  کو  استعمال کرتے ہوئے ایک جارحانہ حملہ آور کا جواب دینے کے لئے بہت بہتر طور پر تیار ہوں گی۔

ٹاٹراۓ نے کہا  کہ یہ ایک اچھی کلاس تھی اور ہماری طلبات بہت شاندار تھیں۔  میں یہ ضرور محسوس کرتا ہوں کہ انھوں نے آج بہت کچھ سیکھا ہے اور وہ اپنے دفاع کے لئے بہتر طور پر تیار ہیں اگرکبھی ایسی صورتحال پیش آئی ۔

اس میں شامل مشیروں میں سے ایک نے خاص طور پر عورتوں کے اپنے سائز کے بارے میں اور اس شخص کی صلاحیتوں کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا جو ان سے سائز میں دوگنا ہو ۔

کیپٹن ونیسا وینڈن باؤٹ،  جو 439ویں اے-ای-اے-ایس فورس کی سپورٹ افسر اور افغان ایئر فورس کے ساتھ  صنفی انضمام کے  بارے میں جان کاری رکھنے والے  نمائندے ہیں اور عورتوں کے ساتھ مل کر کام کرتی ہیں، نے کہا کہ وہ طالبات کو سکھانے کے لئے پُر جوش تھیں۔

وینڈن باؤٹ نے کہا  کہ عورتوں نے نئیں مہارتیں سیکھنے پر دلچسپی کا اظہار کیا اور میرے خیال میں  یہ ان کے لئے ان کی تمام مہارتوں سے سب سے ایادہ اہم تھی ۔ اس سے ان کی خود اعتمادی بڑھ جاتی ہے اور اس بات کا بھی امکان ہے کہ وہ ایک خطرناک صورتحال سے محفوظ طریقے سے بچ سکتی ہیں۔

 وینڈن باؤٹ، جنہوں نے تربیت کا انتظام کیا، آگے آئیں اور اپنے سے بہت بڑے حملہ آور کو بچھاڑتے ہوۓ اس بات کا مظاہرہ کیا کہ اگر سچ میں اگر ان پر حملہ ہوا تو  یہ تربیت کس طرح کام آئے گی۔

 وینڈن باؤٹ نے کہا کہ بہت سی عورتیں اتنی مظبوط نہیں ہیں جتنے مرد ہوتے ہیں، ان کے لیے بچھاڑے جانا اور ممکنہ طور پر زخمی ہو جانا آسان ہے۔  ہماری افغان خواتین قد میں چھوٹی ہیں اور جسمانی طور پر پتلی ہیں تو ہم ان کو سکھانا چاہتے تھے کہ لڑائی میں کسی کو اپنی حفاظت کرنے کے لیۓ سب سے بڑا یا مظبوط تر ہونا ضروری نہیں ۔

ادیب نے کہا کہ کلاس نے ان کے حملے کی صورت میں ہونے کے کچھ خوف زائل کر دیۓ ہیں۔

افغان ایئر فورس کی لیفٹیننٹ نفیسہ ادیب نے کہا  کہ میں نے جو کچھ سیکھا ہے اس میں اور خود پر زیادہ پر اعتماد محسوس کرتی ہوں۔ آج کے دن نے مجھے زیادہ اعتماد بخشا ہے،  یہ جانتے ہوۓ کہ اگر ضرورت پڑی تو میں یہ سب کچھ کر سکتی ہوں۔ میں جانتی ہوں کہ میں آج کے دن کو یاد رکھوں گی اور جو کچھ میں نے سیکھا ہے جب مجھے اس کی ضرورت پڑے گی۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 25 times

فیس بُک پر دوست
33,184+