| امریکی مشیر نے افغان فوجی ہسپتال لیب کے عملے کی مدد کی |
منجانب Erika Stetson, U.S. Forces - Afghanistan شئیرمتعلقہ خبریںکابل، افغانستان (23 فروری، 2012) - نیٹو کے ایک مشیر کے مطابق کابل میں نیشنل ملٹری ہسپتال کو تفویض لیبارٹری کا عملہ کامیابی کے اتحادی معیارات کو مجموعی طور پر حاصل کرنے کے لیۓ صحیح راستے پرہیں۔ امریکی بحریہ کے ریزرو لیفٹیننٹ کمانڈر لوئیس، نونیز چولا وسٹا، کیلیفورنیا کے مقامی، جو نیو کابل کمپاؤنڈ میں طبی تربیتی مشاور گروہ کے ساتھ ایک طبی لیبارٹری کے سرپرست ہیں، نے پیش گوئی کی کہ ہسپتال لیب عملے کو جولائی تک بہت کم اتحادی اور امریکی مداخلت کی ضرورت ہو گی۔ نونیز دو افغان کرنلوں اور ایک افغان کپتان کے ساتھ براہ راست کام کرتے ہیں۔ مجموعی طور پر یہ تین افسران 30 افراد کے عملے کی نگرانی کرتے ہیں۔ نونیز کا کام اس بات کو یقینی بنانے پر مرکوز ہے کہ لیب کی سہولت اپنی کارکردگی اور عملے کی تربیت کا امتحان لینے کے لیۓ تحریری گائیڈ لائینز کو قائم کرے اور اس پر عمل پیرا ہو۔ ایسی پالیسیوں کو قائم کر کے اور ان پر عمل پیرا ہونا ایک تین درجہ عمل کے پہلے درجے کی نمائندگی کرتا ہے. انہوں نے موجودہ مشیروں کے بارے میں کہا، جو ان گرمیوں میں یہاں سے چلے جائیں گے، کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہمارے یہاں ہوتے ہوۓ ہم اس بات کا یقین کر لیں کہ افغان ہسپتال درجہ ایک کا معیار حاصل کر لے ۔ مستقبل کی مشاورتی ٹیمیں ہسپتال کے عملے کو باقی کے درجوں تک لے جائیں گیں۔ نونیز نے کہا کہ معیار، جن کو افغان ہیلتھ کیئر کے معیارات کا نام دیا گیا ہے، کو ایک غیر- منافع تنظیم کیور انٹرنیشنل کی طرف سے تیار کیا گیا ہے۔ کیور نے کئی ذرائع کو استعمال کرتے ہوۓ ان کی تشکیل کی ہے، جن میں افغان وزارت عوامی صحت کی معیاراور عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار بھی شامل ہیں ۔ نونیز نے کہا کہ ایک جامع طریقہ کار کا اطلاق اور اس کے ساتھ ساتھ دستاویزی تربیت کا ایک نظام لیب کے لئے اہم ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پھر جب ہم چلے جائیں گے تو وہ اس طریقہ کار کو مظبوط تر بنانے کا کام جاری رکھ سکتے ہیں ۔ اس سے پہلے عملے کے ارکان معیاری رہنمائی اصولوں کے تحت کام نہیں کر رہے تھے۔ نونیز نے کہا کہ وہ ٹسٹنگ کا کام یاداشت کے زریعے کر رہے تھے، کسی دستاویزی پر لکھی رہنمائی کے تحت نہیں۔ اس لیۓ کام میں فرق ہو سکتا تھا جس سے مریض کی دیکھ بھال پر اثر پڑ سکتا تھا۔ مثال کے طور پر، انہوں نے توجہ دلاتے ہوۓ کہا کہ غلط طور پر مثبت نتائیج ڈاکٹروں کو غلط تشخیص کرنے کی طرف لے جا سکتے ہیں اور اس سے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں۔ نونیز نے کہا کہ درست طریقے سے خون لینا اس بات کا فیصلہ کرے گا کہ خون کا وہ نمونہ کس طرح سے بیماری کی درست تشخیص کے لیے استعمال ہو گا ۔ ہسپتال کی طبی لیبارٹری محکمہ کے منتظم اور افغان نیشنل آرمی کے کرنل قادر شہباز خیل نے کہا کہ بین الاقوامی برادری نے اس سہولت کی ترقی کی نگرانی بنیادی طور پر شروع سے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں یہاں ہمارے پاس کچھ بھی نہیں تھا- یہ لیب نہیں تھی ۔ ہمارے پاس صرف ایک خالی کمرہ تھا. اب ہمارے پاس یہاں سب کچھ موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عملہ اپنی صلاحیتوں اور علم میں اضافے کے لئے کام جاری رکھے گا ۔ نونیز جب تعیناتی پر نہ ہوں تو جنوب مغربی چولا وسٹا، کیلیفورنیا، سان ڈیاگو کے باہر ایک کمیونٹی کے کالج میں میڈیکل لیبارٹری ٹکنیشین پروگرام میں ایک منتظم کے طور پر کام کرتے ہیں۔ وہ بروک لین، نیو یارک میں پیدا ہوئے اور پلے بڑھے تھے۔ فوجی ہسپتال لیب کے عملے کو مشورہ دینے کے علاوہ، وہ پولی کلینک کے عملے کی مشاورت بھی کرتے ہیں جو کہ ہسپتال کے اندر واقع ہے، اور وہ ہسپتال کے بلڈ بینک کو برقرار رکھنے میں معاونت بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ یہ سہولت درجے 2 اور 3 کے معیار کو پہنچتی ہے، مشاورت کی توجہ زیادہ تر کوالٹی کنٹرول کے عمل کی تہوں میں بہتری اور توسیع پر مرکوز ہو مثلاً مریضوں کے اطمینان کے بارے میں سروے کے انعقاد اور اس بات کا تعین کرنا کہ مریضوں سے حاصل شدہ تبصروں کو کس طرح استعمال کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ درجہ 2 اور 3 کے معیارمستقبل میں حاصل کیۓ جائیں گے ۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 






















