صفحہ اول | خبریں | امریکہ کی پاکستان میں فاٹا کے علاقے میں سڑکیں بنانے کی حمائت
امریکہ کی پاکستان میں فاٹا کے علاقے میں سڑکیں بنانے کی حمائت
منجانب , US Embassy - Pakistan

 اسلام آباد (فروری 18، 2010) امریکہ کے فاٹا کے انتظامی محکمے کے مطابق تانک – مکین میں سڑک کی تعمیر کے لیے فاٹا کو سرمایہ فراہم کیا۔ اِس امریکی امداد کی فراہمی کا وعدہ دسمبر 31، 2009 فاٹا کے عمل و درامد خط کے تخت جنوبی وزیرستان میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے ہوا تھا۔ یہ مکمل ہونے پرفاٹا کے مقامی لوگوں کے لیۓ ترقیاتی سرگرمیوں اور تجارت کو زندگي فراہم کرے گا۔ 

 تانک – مکین روڈ فاٹا کے فرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن کی جانب سے فاٹا کے انتظامی محکمے کی زیر نگرانی تعمیر کی جا رہی ہے اوراس پر کام پہلی فروری  کو شروع ہو گا۔

"امریکہ فاٹا کے لوگوں کے لیۓ مطلوب بنیادی ڈھانچے اور خدمات کی فراہمی کے لیۓ حکومت پاکستان کے مختلف عناصر کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے
۔" اقتصادی اور ترقیاتی مدد کے رابطہ کار امریکی سفیر رابن رافیل نے کہا کہ "ہم تیزی سے کام کرنا چاہتے ہیں تاکہ لوگ اس سڑک کو بری طرح مطلوب مواصلات اور  تجارت کے لیۓ استعمال کر سکیں۔"

 امریکہ فاٹا میں انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے والا سب سے بڑا  وہ غیر ملکی شریک ہے جس نے  63.75 ارب روپے اور پانچ سالوں میں تقسیم شدہ (750 ملین ڈالر)  بنیادی ڈھانچے، صحت، تعلیم، روزگار کی فراہمی، اور دوسرے اہم کاموں کی فراہمی کے لیٔے دینے کا وعدہ کیا ہے ۔ امریکہ فاٹا میں سرحدوں کی حفاظت، شہری قانون کی بالادستی، اور نشہ آور اشیاء کے خلاف منصوبوں کے لیۓ تربیت، اسباب، اور بنیادی ڈھانچہ بھی فراہم کر رہا ہے۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 23 times

فیس بُک پر دوست
33,167+