صفحہ اول | خبریں | خبریں | امریکی اور اُردنی افواج نے گولہ باری کی مشقوں میں مشترکہ دلچسپی دکھاَئی
امریکی اور اُردنی افواج نے گولہ باری کی مشقوں میں مشترکہ دلچسپی دکھاَئی
منجانب Sgt. Richard Blumenstein, 24th Marine Expeditionary Unit
120521_tank
7 مئی، 2012 ٹینک پلاٹون، ویپنز کمپنی، بٹالین لینڈنگ ٹیم فرسٹ بٹالین، سیکینڈ مرین رجیمنٹ،24 ویں مرین ایکسپڈیشنری یونٹ کے ساتھ ایک ایم-1 اے-1 ابرام ٹینک۔ (فوٹو منجانب سارجنٹ رچرڈ بلومنشٹاین)

جبل پترہ، اُردن (21 مئی، 2012) - لینڈنگ ٹیم کی ٹینک بٹالین فرسٹ بٹالین، سیکینڈ مرین رجیمنٹ،24  ویں مرین ایکسپڈیشنری یونٹ اور کے ٹینک پلاٹون  سے ٹینک کے عملے کے مرینز نے7  مئی کا دن شاہی اُردن کی فوج کے ساتھ ایک براہ راست گولہ باری کی تربیتی مشق کے دوران نشانے پر ٹینک کی مدد سے حملے کر کے گزارا۔

باہمی تربیت کا یہ موقع ایگرلائن مشق 12 کا حصہ تھا، ایک مشق ماہ مئی کے دوران ہوتی ہے، جس میں 19 ممالک اور تقریباً 11000 فوجی حصہ لیتے ہیں۔

مرینز اور اُردنیوں نے اپنے متعلقہ ٹینکوں سے "بیٹل- سائٹ- زیرو" حاصل کرنے کے لیۓ کئی مرتبہ فائرنگ شروع کی جو نشانہ لگانے کے لیئے ایک صحیح نقطہِ آغاز ہے۔

سارجنٹ.ہنٹر پیئرس، جو ایک ایم-1 اے-1 ابرام ٹینک کے بکتربند عملے کے رکن ہیں، نے کہا کہ پہلی مرتبہ  درست طریقے سے نشانہ بندی کرنا اہم ہوتا ہے کیونکہ ٹینکوں کی جنگ میں سب سے پہلے راؤنڈ میں درست نشانہ لگانے سے ہی جیتا جاسکتا ہے  ۔

تربیت کی توجہ مرینز کے ایم-1 اے-1 ٹینکوں اور اُردن کے چیلنجر-1 ٹینکوں کو مستقبل کی تربیت کے لیۓ تیار کرنے پر تھا، جو ایگر لائن کے دوران کی جاۓ گی۔

فرسٹ لیفٹیننٹ ولیم ویروچ،   24 ویں ایم- ای- یو کے ساتھ ٹینک پلاٹون کمانڈر نے کہا کہ آج کی تربیت کی اہمیت ہتھیار نظام کو درست کرنے اور اس بات کا یقین دلانے پر ہے کہ سب چیزیں ٹھیک کام کر رہی ہیں اور ہم محفوظ طریقے سے تربیت کر سکتے ہیں۔

تربیت نے مرینز اور اُردنیوں کو مل کر کام کرنے، ایک دوسرے کے ٹینک دیکھنے، ایک دوسرے کے طور طریقے سیکھنے اور تعاون پیدا کرنے کا موقع فراہم کیا۔

پیئرس نے کہا کہ انھیں ہمارا سامان دیکھنے کا موقع ملا اور ہمیں یہ دیکھنے کا موقع ملا کہ ان کے پاس کیسا سامان ہے ۔یہ ایک پائیدار دوستی کی تعمیر میں مدد کرتا ہے۔  ہم ایک دوسرے کو جان رہے ہیں۔

مرینز نے کہا کہ ایک دوسرے کے ساتھ تربیت کے دن نے انہیں مختلف طریقہ عمل کی وجہ سے اپنے ٹینکوں کے استعمال میں نئی بصیرت حاصل کرنے کا موقع دیا ہے۔ مثال کے طور پر، عام طور پر مرینز 500 میٹر کے فاصلے پر اہداف پر بی ذی او کو حاصل کرتے ہیں جبکہ اردنی بی ذی او کو میٹر کے فاصلے پر اہداف پر فائرنگ سے حاصل کرتے ہیں۔

ویروچ نے کہا کہ مرینز کو یہ دیکھنے کا موقع ملا کہ کسی کام کو کرنے کا صرف ایک طریقہ نہیں ہوتا ۔ انھیں سیکھنے کا موقع ملا؛ اگرچہ سامان مختلف ہے، تربیت مختلف ہے، پھر بھی دونوں اپنے اہداف پر نشان لگاتے ہیں۔۔

انھوں نے کہا کہ یہاں آ کر اُردنیوں کے ساتھ مل کر تربیت کرنے کا یہ بہترین موقع ہے ۔

ایگر لائن 12 کے دوران، 24ویں  ایم-ای-یو اور دوسرے ممالک کی افواج کے ساتھ مل کر کام کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے اور ان کو جاننے کے لیۓ دوست ممالک کے ساتھ مل کر ملک بھر میں مختلف مقامات پر تربیتی مشقوں میں حصہ لے گی۔ یہ مشقیں بار بار دہرائی جاتی ہیں اور فوجی تعلقات مضبوط کرنے کے لیے ایک مشترکہ، تمام حکومت، مستقبل کے پیچیدہ قومی سلامتی کے مشکلات کا سامنا کرنے کے لئے بین الاقوامی کوششوں کے نقطہ نظر سے تشکیل کی گئی ہیں۔
 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 23 times

فیس بُک پر دوست
33,171+