| امریکہ سے متحدہ سپورٹ فنڈ کی ادائیگی میں مذید پیش قدمی کی توقع ہے |
منجانب , U.S. Embassy, Islamabad, Pakistan شئیرمتعلقہ خبریںاسلام آباد (فروری 26، 2010) پاکستان میں امریکی سفیر این پیٹرسن نے آج کہا کہ امریکہ 2009کے متحدہ سپورٹ فنڈ (سی ایس ایف) کی غیر ادا شدہ رقم کی ادائیگی کے بارے میں پاکستان کی حکومت کے ساتھ مفاہمت کی توقع کر رہا ہے۔ اُنھوں نے اِس بات کی طرف اِشارہ کیا کہ اِسی ہفتے کے دوران 2008 کے تمام توثیق شدہ دعوں کے مطابق 349 ملین ڈالر کی ادائیگی کر دی گئ ہے۔ 2001 میں امریکہ نے اتحادیوں کو ان کی شدت پسندوں کے خلاف لڑائی کے جائز خرچوں میں مدد دینےکے لیۓ متحدہ سپورٹ فنڈ قائم کیا تھا۔ پاکستان کی حال ہی میں ویزوں میں توسیع کے حصول میں ناکامی کے باعث، امریکی سفارتحانے کا عملہ جو اِن دعوں کو آگے بڑھاتا ہے، رقم کی ادائیگی میں بے اختیار ہو گیا تھا۔ وزیر اعظم گیلانی نے امریکہ کو ویزوں کے حصول کے لیۓ ایک واضع طریقہ عمل کے قیام کی پیشکش کی، جو ہمارے مضبوط باہمی تعلقات کی حمایت، بشمول مثبت ترقی اور قابل توثیق رقم کی ادائیگی کے لیۓ ہمیں مختلف انواع کی کاروائیوں کے قابل کر دے گی۔" سفیر پیٹیرسن نے کہا۔ "ہم ویزوں کے ایسے طریقہ کار کے قیام کی توقع کر رہے ہیں جو امریکی حکام کو بغیر کسی دخل اندازی کے اپنا کام کرنے دے گا۔" |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 






















