| امریکہ کی پاکستان کو ہیلی کاپٹروں کی ترسیل |
منجانب , U.S. Embassy, Islamabad, Pakistan شئیرمتعلقہ خبریں
امریکی فوج کے بریگیڈیر جنرل مائیکل ناگاٹا نے 101 آرمی فضائیہ کمانڈر کریم ٹپو کو پاکستان میں راولپنڈی کے نزدیک قاسم فوجی فضائیہ اڈے (Qasim Army Air Base) پر ایک دستخطی تقریب میں ہیلی کاپٹرز حوالے کیے۔
24 ملین ڈالرز کی لاگت کے افادیت کی انتہائی کارکردگی کے حامل یہ ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹرز امریکہ نے پاکستان کے رد بغاوت آپریشن میں مدد کیلیے خریدے ہیں۔ امریکہ نےمزید 20 ملین ڈالرز متعلقہ فاضل پرزہ جات، خصوصی اوزار، اور ہوائی جہاز کی مدد کے دوسرے آلات کیلیے فراہم کیے ہیں۔
بریگیڈیر جنرل ناگاٹا نے تقریب کے دوران کہا کہ ان ہوائی جہازوں کی خرید سے امریکہ کی پاکستان کے ساتھ پائیدار، طویل المدت، جنگی شراکت داری میں پوری ذمہ داری ظاہر ہوتی ہے – جو کہ مشترکہ فائدوں اور باہمی احترام پر مبنی ہے اور آئندہ آنے والے سالوں میں مزید وسعت پائیگی اور گہری ہوگی۔
پچھلے تین سالوں کے دوران امریکہ کی پاکستان کیلیے شہری اور حفاظتی مدد 4 ارب ڈالرز سے تجاوز کرچکی ہے۔ مدد جو فراہم اور ترسیل کی گئی اس میں طبی امداد، اسکولوں کی از سر نو تجدید، پلوں اور کنووں کی دوبارہ تعمیر، غذا کی تقسیم، ذراعت اور تعلیمی منصوبے شامل ہیں۔
خصوصی حفاظتی مدد میں F-16 14 لڑاکا ہوائی جہاز، Mi-17 10 ہیلی کاپٹر، پاکستان کی فرنٹیر کورپس (Frontier Corps) کیلیے 450 سے زائد گاڑیاں، سینکڑوں شب بصری کے چشمے، دن/رات کی بینائی کے آلات، ریڈیو، اور پاکستان کے حفاظتی دستوں کیلیے ہزاروں حفاظتی جیکٹس، اور ابتدائی طبی امداد کے سامان شامل ہیں۔ اسکے علاوہ امریکہ نے 370 سے زائد پاکستانی فوجی افسروں کی رد بغاوت، جاسوسی، فوجی سہولیات، طب، پروازی تحفظ، اور فوجی قوانین جیسے موضوعات پر مشتمل وسیع پیمانے پر قائدانہ اور ترقی کے پروگرامز میں تربیت کی اور اسکے لیے رقم فراہم کی۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 























