| افغانستان میں منتقلی |
منجانب Staff Sgt. Bryan Dominique, 2nd Stryker Brigade
آفیسر امیدوار کیمپ ناتھن سمتھ ، افغانستان میں واقع سکول میں ایک افغان وردیداری پولیس انسٹرکٹر، 12 جون کو اے این پی کے پر جوش افسران کی ایک کلاس لیتے ہوۓ۔ 69 طالب علموں کے 5 ستمبر، 2012 کو گریجوئیٹ کرنے کی امید کی جاتی ہے۔ (فوٹو منجانب سٹاف سارجنٹ برائن ڈومینیک)
قندھار، افغانستان (18 جون، 2012) - افغان نیشنل پولیس افسر امیدوار کيڈَٹ، جو چھ ماہ کے لیئے کیمپ ناتھن سمتھ میں افسر امیدوار اکیڈمی افغانستان میں رہتے ہیں اور تربیت لیتے ہیں، اپنے ساتھ افغانستان کی حفاظت کی ذمہ داری بھی اٹھاۓ ہوۓ ہیں۔ افغان حکومت اور بین الاقوامی سیکیورٹی فورسز اسلوب حکمرانی اور سلامتی کی ذمہ داری کو واپس افغانستان کے لوگوں کو سونپنے کے عمل میں ہیں۔ "ملک کو ان کی ضرورت ہے تو مجھے یقین ہے کہ وہ ایسا کر سکتے ہیں[افغانستان کو محفوظ بنانا]،" محمد، ایک افسر امیدوار کیڈٹ جو افغان کے وردیداری پولیس میں ایک افسر بننے کے لیئے تعلیم حاصل کر رہا ہے نے کہا۔ "تمام افغان، [خاص طور پر] نوجوان نسل، یہ ذمہ داری لینے کو تیار ہیں۔" اس تبدیلی کے عمل میں سب سے آگے اے این پی جیسے ادارے ہیں، جو کہ افغان نیشنل سیکورٹی فورسز کے ماتحت ہیں اور جو افغان فوج اور افغان پولیس پر مشتمل ہیں۔
"اے این ایس ایف اس وقت گشت کی اکثری[ کرتی] ہے اور وہ آزادانہ طور پر ان کی قیادت کر رہی ہے،" کیپٹن مارلو اینڈرسن، سیکنڈ سٹرائیکر بریگیڈ کامبیٹ ٹیم، سیکینڈ انفنٹری ڈویژن میں اے این ایس ایف کی ترقی کے انچارج افسر نے کہا۔ "تقریبا" 162 افغان گشت ایساف کی 75 گشت کے مقابلے میں، اور وہ سب خود مختار طور پر ہیں۔"
اے این پی کی سلامتی کی فراہمی اور اسے برقرار رکھنے کی صلاحیت کا زیادہ تر دارومدار اے این پی کے کیڈٹ کی گشت پر بھیجنے سے قبل اس تربیت پر ہے جو اسے مکمل کرنی ہوتی ہے۔
"ہم یہاں مجرمانہ تحقیقات [انسداد] منشیات [اور] انسداد دہشت گردی سیکھتے ہیں،" حکمد نے کہا، ایک افسر جو کہ ایک افغان وردیداری پولیس میں ایک افسر بننے کا امیدوار ہے اور اس کے لیئے تعلیم حاصل کر رہا ہے۔ "یہ ہمیں اکیڈمی کے باہر مدد دے گی۔ اس کا اہم مقصد اپنے دشمنوں سے ہمارے ملک کی حفاظت کرنا ہے۔" تاہم، گریجوئیشن کے بعد آنے والی نوکری بہت سے خدشات کے ساتھ آتی ہے جیسا کہ افغانستان ایک سخت دشمن کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھے ہوۓ ہے۔ "ہمارے ملک کو ہمارے پولیس افسر بننے کی ضرورت ہے،" محمد نے کہا۔ "ہم نئی نسل ہیں تو ہمیں اپنے لوگوں کی جرم روکنے میں مدد کرنی ہے۔" افغانستان کو ابھی بھی بہت سی مشکلات کا سامنا ہے، لیکن اے این ایس ایف کی مستقل ترقی کے ساتھ، افغانستان میں تبدیلی ممکن ہے۔ کیمپ ناتھن سمتھ کے اے این پی کے کیڈٹ اپنے ملک میں امن لانے کی امید کے ساتھ آگے آنے والے چیلنجوں کے لیئے تیار ہیں۔ "میں [اپنے] لوگوں کے لیۓ تحفظ لانا چاہتا ہوں اور ان کے مسائل حل کرنا چاہتا ہوں،" محمد نے کہا۔ "انشا اللہ، [ہم] ایسا کریں گے۔ میرا یقین ہے کہ [ہم] ایسا کر سکتے ہیں، [ہم] ذمہ داری اٹھانے کے لیۓ تیار ہیں۔" |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 




















