صفحہ اول | خبریں | تارن کوٹ میں کرسمس کے تین دن
تارن کوٹ میں کرسمس کے تین دن
منجانب Capt. Gina Goris, 2nd Brigade Combat Team, 3rd Infantry Division Public Affairs Office
121228_tarinkot
ارزگان مشترکہ ٹیم سے آسٹریلیا اور امریکی عملہ 25 دسمبر، 2012 کو مرویس فارورڈ آپریٹنگ بیس پر فوجیوں کے لیۓ تحائف اتارتے ہوۓ۔ (فوٹو مجانب سارجنٹ فرسٹ کلاس تھریسا گوالڈاراما)

تارن کوٹ، افغانستان - ارازگان مشترکہ ٹیم کے تحت، آسٹریلیا، سنگاپور، سلوواکیہ اور امریکہ کی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے 2500 سے زیادہ بین الاقوامی سکیورٹی فورس کے ارکان کثیر قومی بیس ترین کوٹ میں دسمبر 24-26 کو کرسمس کا جشن منانے کے لیۓ اکٹھا ہوئے۔

تین دنوں – کرسمس کی شام، کرسمس کا دن، اور آسٹریلیا کا باکسنگ ڈے – نے چھٹیوں کے ان دنوں میں ہر کسی کو اپنے ملک سے وابستہ کچھ یادیں تازہ کرنے کے لیۓ ان روایات کا مل کر استقبال کیا۔

کرسمس کے موقع پر کینڈی کین 5 کلومیٹر کی تفریحی ​​دوڑ کے دوران شرکاء نے سمتھ فیملی چیریٹی کے لئے 2،000 ڈالر سے زیادہ اکٹھا کیا۔ 100 سے زیادہ فوجی اور شہری، جو جسمانی فٹنس کی وردی میں اور چھٹی کے ملبوسات میں ملبوس تھے، نے دوڑ میں حصہ لیا۔

کیپٹن برمولن تھامس، 7 ویں بٹالین رائل آسٹرین ریجیمنٹ کے ٹاسک گروپ کے لاجسٹک افسر نے کہا کہ" ورزش کرنے اور دوڑ کو ختم کرنے کے لیۓ یہ اچھا تھا، میری صرف خواہش ہے کہ میں ایک سنومین سے شکست نہ کھاتا" ۔

تفریحی دوڑ کے فوراً بعد، ایم-این-بی-ٹی-کے کے چرچ سے کرسمس کے گانے سنے جا سکتے تھے۔

کیپٹن میتھیو ویدرز، جو کہ ایک پادری، سی ٹی یو، سیکینڈ آرمرڈ بریگیڈ کی لڑاکا ٹیم، تھرڈ انفنٹری ڈویژن سے ہیں، نے کہا کہ "میں اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ چرچ جانے کو یاد کرتا ہوں ، لیکن میں نے یہاں بھی اپنے خاندان کی اہمیت کو جاننا سیکھا ہے" ۔

کرسمس کے دن، جب سینکڑوں، محبت سے بھیجے گۓ اور آپس میں تبدیل کیۓ گۓ، تحا‌ئف ایم-این-بی-ٹی-کے میں کھولے گۓ تو آسٹریلین کرنل سائمن سٹورٹ، سی-ٹی-یو کے کمانڈر نے ہادرئین اور مرویس کی فارورڈ آپریٹنگ بیس کا دورہ کیا اور تحائف تقسیم کیے اور فوجیوں کو کرسمس کی مبارک باد دی۔

سٹوارٹ نے کہا کہ"اس نے مجھے یہاں فوجیوں کو یہ بتانے کا موقع دیا کہ جب وہ چھٹیوں کے دن اپنے خاندانوں کے ساتھ نہیں منا رہے ہیں، تو وہ آج اپنے فوجی خاندان کے ساتھ یہاں ہیں" ۔

آسٹریلیا کے لیفٹیننٹ کرنل میلکم ویلز، 7ویں بٹالین کے کمانڈنگ افسر، آسٹریلیا کی رائل رجیمنٹ ٹاسک گروپ، نے کہا ہے کہ ارازگان میں کرسمس ایک بہت ہی خاص دن ہے۔

ویلز کا کہنا ہے کہ"یہ ہم سب کے لئے یہاں اپنے خاندان، دوستوں اور اپنے پیاروں سے دور ایک اہم خدمت پر غور و فکر کرنے کے لئے ایک موقع تھا" ۔

افسرز، وارنٹ افسرز اور سینئیر غیر بھرتی شدہ افسرز نے فوجیوں کو ڈائینگ ہال میں کھانا پیش کر کے کرسمس کی فوجی روات کو منایا۔ بوفے میں ترکی، سور، جھینگے، لابسٹر، سالمن مچھلی اور قیمے کی پائی سمیت 28 خاص آسٹرلین، یورپئین، اور امریکی کھانے موجود تھے۔

فرسٹ لیفٹیننٹ پیٹرک گرسکی، جو سیکیوریٹی فورس ایڈرائیزری ٹیم، ٹیکساس آرمی نیشنل گارڈ، 56ویں انفنٹری بریگیڈ کامیٹ ٹیم سے ہیں، نے کہا کہ "قیمے کی پائی نے خاص طور پر مجھے یہ محسوس کرایا کہ میں کرسمس پر اپنے گھر میں تھا" ۔

تہوار کے تین دن آسٹریلوی روایت کے مطابق "باکسنگ دن" کو کرکٹ دیکھنے اور کھیلنے کے ساتھ ختم ہوۓ۔

میجر بلی میریڈتھ، جو سی-ٹی-یو آپریشنز آفیسر، سیکینڈ اے-بی-سی-ٹی، تھرڈ آئی-ڈی ہیں، نے کہا کہ "میں جب سے آیا ہوں کرکٹ دیکھ رہا ہوں۔ لیکن آج پہلی بار ہے کہ میں نے کھیل کھیلا ہے اور مجھے بہت مزہ آیا" ۔

تہوار کے تین دنوں کے دوران، ہر کوئی اپنے ملک سے مطعلق کچھ پانے پر شکر گزار تھا اسی دوران اپنے مشن پر بھی مرکوز تھا۔

سٹورٹ نے کہا کہ "ہم سب اپنے ملک سے خاندان اور دوستوں کی حمایت، خیالات اور دعائیں پا کر بہت جذباتی ہیں" ۔

 

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 22 times

فیس بُک پر دوست
33,148+