| ٹیکساس اے-ڈی-ٹی5 سرگرم کاروباری موقعوں کا علم افغانوں تک لاتا ہے |
منجانب Staff Sgt. April Quintanilla, Provincial Reconstruction Team Ghazni
یو-ایس نیشنل گارڈ سارجنٹ فرسٹ کلاس جان مارٹینیز، ٹکساس زراعتی کاروبار ٹیم5 افزائیش حیوانات غیرکمیشنڈ افسر اور پراجیکٹ مینیجر اسسٹنٹ سپلائی این-سی-او، 4 اپریل کو فارورڈ آپریٹنگ بیس غزنی میں دور کھڑے ہوۓ مقامی شھد کی مکھیوں کو ان کے گھر، اے-ڈی-ٹی گرین ہاؤس، سے منتقل ہونے کے بعد، پہلی بار اڑتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔(فوٹو منجانب سٹاف سارجنٹ اپریل کوئینٹانیلا)
صوبہ غزنی، افغانستان (27 اپریل، 2012) – یو-ایس نیشنل گارڈ سارجنٹ فرسٹ کلاس جان مارٹینیز، ٹکساس زراعتی کاروبار ٹیم 5 افزائیش حیوانات غیرکمیشنڈ افسر اور پراجیکٹ مینیجر اسسٹنٹ سپلائی این-سی-او، مدد کرنے کے لیئے صوبہ غزنی میں شہد کی مکھیوں کے فارم بنا رہے ہیں تاکہ شعبہ زراعت آبپاشی اور جانوروں کی افزائش کے ماہرین، 4 اپریل،2012 کو مقامی افغانوں کو اپنے لیئے شہَد کے چھَتّے بنانے کا کاروبار شروع کرنا سکھا سکیں۔ مکھی خانہ، جو ایک بڑی تعداد میں شہد کی مکھیوں کا چھتا ہے، کا منصوبہ مارٹینیز کا ایک شوق ہے، جو انہوں نے امریکہ میں ہوتے ہوۓ پیدا کیا۔ انہوں نے اس منصوبے کے لئے اپنا علم اور محبت دونوں غزنی صوبے کے افغانوں کے ساتھ بانٹا ہے۔ فارورڈ آپریٹنگ بیس غزنی پر مقامی پولش اور افغان ریڈیو سٹیشن مارٹینیز کو ڈے-اے-آئی-ایل کے ماہرین کو زرعی ٹاک شو کی میزبانی کرنے کے لیۓ لانے کا موقع دیتی ہے۔ یہ، اہم معلومات کو مقامی لوگوں تک پہنچانے اور کسانوں کو فون کرنے اور افغان ماہرین سے اپنے سوالوں کے جواب حاصل کرنے کا موقع دیتا ہے۔ مارٹینیز نے ڈے-اے-آئی-ایل کے ماہرین کے ساتھ تعلقات بہتر بنائے، اور ساتھ میں انہوں نے تربیت کا انتظام بھی کیا جو ایک وقت میں 10 افغانوں کو مکھی خانے کی کلاسوں میں شرکت اور اپنے کاروبار کو چلانے کے لئے ضروری علم حاصل کرنے کا موقع دیتا ہے۔ گریجویشن پر، ہر رکن کو کمیونٹی میں ایک کاروبار شروع کرنے کے لئے آلات اور شہد کی مکھیاں دی جائیں گی۔ مارٹینیز نے کہا کہ میں دور دراز کے اضلاع اور فارم کے علاقوں تک مطلوبہ مدد پہنچانے کے قابل ہونے پر فخر کرتا ہوں ۔ زراعت کے بارے میں معلومات جو ریڈیو کے ذریعے پھیلائی جاتی ہے وہ میرے لیۓ سب سے اطمینان بخش ہے کیونکہ میں نے ایک چھوٹے طریقے سے افغان عوام تک پیغام پہنچانے میں مدد کی ہے۔ اے-ڈی-ٹی 5 ٹیکساس کے ارکان نے مقامی افغان کمیونٹی کے ساتھ تقریباً آٹھ ماہ کام کیا ہے اور تعلیم اور عملی مظاہروں کے ذریعے، افغانستان کے غزنی صوبے میں زراعت کے ماہرین اور کسانوں کی فصلوں اور مویشیوں کی افزائیش میں خاصر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 




















