| ٹی-سی-ایم فضائی عملہ اور ان کے کرگز ہمکار کی طبی تبادلے کے لیئے ملاقات |
منجانب Staff Sgt. Matthew Benedetti, 376th Air Expeditionary Wing
13 اگست، 2012 کو کرگز کرنل لیفٹننٹ کرنل بریک وچ کویچکوف مناس، کرگزستان میں ٹرانزٹ مرکز سے ائیرمین کو بیش کنگے ٹراما مرکز، کرگزستان کے دورے کے دوران ہدایات دیتے ہوۓ۔ (فوٹو منجانب سینئیر ائیر مین بریٹ کلیش مین)
بیش کنگے، کرگزستان (17اگست، 2012) – مناس کرگزستان کے ٹرانزٹ مرکز پر 376ویں ایکسپڈیشنری میڈیکل گروپ 13 اگست کو بیش کنگے ٹراما مرکز میں اپنے جمہوریہ کرگز کے فوجی ہم منصبوں کے ساتھ طبی معلومات کے تبادلے میں حصہ لیا۔ یہ دورہ جاری معلومات کے تبادلے کے پروگرام کا حصہ تھا جو کہ ائیرمین اور ان کے کرگز ساتھیوں کو ایک دوسرے کے طریقہ کار ، اور تراکیب کے ساتھ واقف کرانے کے لیۓ تشکیل کیا گیا تھا۔ کرگز فوج سے طبی عملہ اکثر معلوماتی تبادلے کے لئے ٹرانزٹ مرکز کا دورہ کرتا ہے۔ بیش کنگے کا دورہ ٹرانزٹ مرکز کے اہلکاروں کے لئے سب سے پہلا دورہ تھا اور ایئرمین اور ان کے کرگز جمہوریہ کے شراکت داروں کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت کی عکاسی کرتا ہے۔ ایک ہی زبان میں نہ بولنے کے باوجود، طبی پیشہ ور سے لے کر دوائیوں تک کے ایک مشترکہ عزم کے ذریعے اس خلا کو پر کرنے کے قابل تھے۔ ایئرمین کو بیش کنگی ٹراما مرکز کے کمانڈر کرنل کووینچک کالیئو کی طرف سے دورا دیا گیا۔ ہسپتال میں 70 مریضوں کی جگہ ہے اور بیماریوں کی بہت سی اقسام کے علاج کے لئے تیار ہے۔ کالیئو نے کہا کہ "مجھے یقین ہے کہ یہ ایک اچھا قدم ہے اور ہمارے پاس شئیر کرنے کے لئے بہت سی چیزیں ہیں۔ یہاں پر موجود بہت سے لوگوں نے افغانستان میں کام کیا ہے اور ہم مزید علم حاصل کرنے کے موقعے کے لیئے شکر گزار ہیں" ۔ میجر کیمبرلی ٹرنکا اور کیپٹن سٹیفنی مارٹن 376 ای-ایم-ڈی-جی کے ساتھ طبی نرسں ہیں اور طبی معلوماتی تبادلے کے لیۓ ہم آہنگی کرتی ہیں۔ ٹرنکا کو بیش کا دورہ بہت فائدہ مند لگا۔ ٹرنکا، جو ولکس-بار، پنسلوینیا کی ایک مقامی ہیں جو رائٹ پیٹرسن ایئر فورس بیس، اوہائیو سے یہاں تعینات ہیں ، نے کہا کہ "ایک فوجی سے دوسرے فوجی کا طبی تبادلہ خیال طبی عملے کے لئے انسانی بنیادوں پر امداد اور رسائی کے ٹرانزٹ مرکز کے مشن کی مدد کے لیۓ بہت اچھا طریقہ ہے۔ گزشتہ چند تبادلوں کے دوران کرگزستان کے طبی عملے نے ہماری طبی عمارت کا دورہ کیا اور میدان میں طب اور کم سن افراد کے علاج کے طریقوں کے بارے میں لیکچروں اور مظاہروں کے ذریعے سیکھا" ۔ آج ہم نے ان کی ایک طبی سہولیات میں سے ایک عمارت کا دورہ کیا، انھیں اپنے طبی اطوار کو نمایاں کرنے کا موقع فراہم کیا۔ یہ ہمیں بھی ان کی صلاحیتوں کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع دیتا ہے تاکہ ہم مستقبل کے طبی تبادلوں کو بہتر طور پر ڈیزائین کر سکیں۔ ٹرنکا نے کہا کہ" ایک مضبوط، با اعتبار تعلقات پیدا کرتے ہوۓ یہ شراکت ہمارے طبی عملے کو سیکھنے سکھانے کی اجازت دیتا ہے جو کہ ٹرانزٹ مرکز کے مشن کے لیۓ بہت ضروری ہے" ۔ مارٹن نے اس کے جذبات کی تائید کی۔ مارٹن ،جو چارلسٹن، مغربی ورجینیا سے ہیں، اور جو رائٹ پیٹرسن ایئر فورس بیس، اوہائیو سے یہاں تعینات ہیں کہ "میرے خیال میں فوج سے فوج کا تبادلہ ہماری فوجوں کے درمیان اہم مرحلے کی حیثیت رکھتا ہے۔ میں بہت خوش ہوں کہ جمہوریہ کرگز کے طبی عملے کو زندگی بچانے والی مہارتوں کو سیکھانے اور انھیں مظبوط بنانے کے لیۓ میجر ٹرنکا کے ساتھ کام کرنے کے لیۓ میرا انتخاب کیا گیا" ۔ انھوں نے کہا کہ "جمہوریہ کرگز کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ کام کرنا ایک بہت اطمینان بخش تجربہ رہا ہے اور میں اگلے اطلاعات کے تبادلے کی امید کر رہی ہوں" ۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 




















