صفحہ اول | خبریں | خبریں | سپئیرہیڈ فضائیہ عملے نے اے- یو-پی اہلکاروں کے امدادی مشن میں اہم کردار ادا کیا
سپئیرہیڈ فضائیہ عملے نے اے- یو-پی اہلکاروں کے امدادی مشن میں اہم کردار ادا کیا
منجانب Staff Sgt. Joe Armas, 1st Air Cavalry Brigade, 1st Cavalry Division Public Affairs
120227_hei
22 فروری کو سپئیر ہیڈ ٹاسک فورس کے ساتھ یو-ایچ- 60 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر فرسٹ ایئر کیولری بریگیڈ، فرسٹ کیولری ڈویژن، اہکلاروں کو بچانے کے مشن کے دوران پرواز کرتے ہوۓ۔

غور صوبہ، افغانستان (27 فروری، 2012) -  22 فروری کو سپئیرہیڈ ٹاسک فورس کے فوجیوں،فرسٹ ایئر کیولری بریگیڈ، فرسٹ کیولری ڈویژن، نے اتحادیوں کی خصوصی کاروائی افواج کے ساتھ مل کر، کبالق کے گاؤں کے قریب ایک تلاش اور نجات مشن کو عمل میں لائے۔

ابتدائی اطلاعات نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ تقریباً ایک درجن افغان یونیفارمڈ پولیس اہلکار ایک برفانی تودے کے نتیجے سے وہاں پھنس گۓ تھے۔ جب پولیس اہلکاروں کو بچانے کے مشن کے بارے میں تفصیلات بیان کی گئیں، ٹی-ایف کے فوجیوں کو اپنے اس شام کے ابتدائی منصوبے سے انحراف کرنا پڑا۔

شائیان، وائیومنگ  کے مقیم اور ٹی ایف سپئیر ہیڈ فرسٹ اے- بی-سی کے آپریشن افسر میجر برائن ووڈ کاک نے کہا  کہ ہم ایک دوسرے مشن کے لئے تیار تھے جب ہمیں معلوم ہوا کہ پولیس اہلکار پھنسے ہوہے تھے ۔

انھوں نے مزید کہا  کہ یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ سب سے بہتر منصوبے  یہ ہوگا کہ ہم زیر دست وسائل کو اس امدادی مشن کے لئے استعمال کریں ۔

ووڈ کاک نے کہا کہ اس مشن میں بے شمار مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ان میں سے دو مشکلات یہ  تھیں کہ وہاں پھنسے ہوئے اہلکاروں کے ساتھ ہمارے مواصلات بند نا ہو جائیں اور کبالق کے علاقے کے لینڈنگ زون پر فضائیہ عملے کو جن شدید موسمی حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ووڈ کاک نے کہا کہ یہ ان سب مشنوں سے الگ تھا جن پر میں نے اس سے پہلے کبھی پرواز کی تھی ۔

انھوں نے کہا  کہ ایک علاقے میں 10،000 کی اونچائی اور اس کے ساتھ شدید موسم میں ریسکیو ٹیم کے ممبران کو پرواز کرانے کے لیئے مکمل منصوبہ بندی کی ضرورت تھی ۔

عملے کو تیاری کرنے کے لئے بہت کم وقت ملا تھا کیونکہ اس مشن پر فوری عمل  کرنے کی ضرورت تھی۔

ہیوسٹن  کے مقیم سپیشلسٹ ڈینیل کاکس جنہوں نے اس مشن میں حصہ لیا اور جوعملے کے سرکردوں میں سے ایک ہیں، نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے پہلے سے ہی ایک شخص کو کھو دیا تھا اور ہم انہیں اب مزید افراد کھونے نہیں دے سکتے تھے اس لیئے ہمیں وہاں جلد از جلد پہنچنا تھا۔

کمپنی سی، ٹی ایف سپئیر ہیڈ، فرسٹ اے-سی-بی سے رابطہ رکھنے والے سپیشلسٹ کاکس نے کہا کہ اہلکاروں کو طیارے میں بھرنے اور اس سے نکالنے کے کام نے عملے کے لئے ایک اور مشکل پیدا کی تھی۔

ووڈ کاک نے مزید کہا کہ ہم لینڈنگ زون پر اترے جہاں تقریباً چار سے پانچ فٹ برف تھی۔ طیارا بنیادی طور پر ہوا میں زمین کے نزدیک رہا  جب ہم لوگوں کو چڑھا اور اتار رہے تھے تاکہ ہم ہیلی کاپٹر کو برف میں پھنسنے سے اجتناب کر سکتے۔

کاکس نے کہا کہ فضائیہ عملے نے ریسکیو ٹیم کے اہلکاروں کو ہر ممکن طور پر گاؤں کے قریب تر لے جانا تھا تاکہ پھنسے ہوئے اہلکاروں کو نکالنے کی کوششوں میں مدد دی جا سکتی۔

جیسے ہی طیاروں نے گاؤں کے قریب ابتدائی لینڈنگ کی، برف کا ایک بادل علاقے کو نگل گیا جسے "وہائٹ آؤٹ" کہا جاتا ہے۔ اس سے بینائی اور بھی محدود ہوگئی اور طیارے کو پھنسنے سے بچانا مزید پیچیدہ ہو گیا۔

ریسکیو ٹیم طیارے سے اترے اور گاؤں میں پھنسے ہوئے پولیس اہلکاروں کو نکالنے کے لیے روانہ ہوۓ۔

ایک بار جب ریسکیو ٹیم کے ممبران نے پھنسے ہوئے اہلکاروں کو نکال لیا، فضائیہ عملے نے ان لوگوں کو ایک قریبی طبی سہولت تک پہنچایا۔ جیسے کہ اہلکار نکلنے کے لئے ہوائی جہاز کے قریب آۓ، کاکس، عملے کے ممبران اور ریسکیو ٹیم کے اہلکاروں نے مل کر مسافروں کو طیارے میں چڑھنے میں مدد دی۔

کاکس نے مزید کہا کہ ہمیں واقعی میں مسافروں کو طیارے کے اندر کھینچ کر چڑھانا پڑا کیونکہ برف بہت گہری تھی۔

کاکس نے کہا کہ کل، نو افغان پولیس اہلکار اور دو افغان خواتین کو بچایا گیا تھا۔ وہ سب کے سب بظاہر راحت محسوس کرتے لگ رہے تھے جب وہ طبی سہولت کے قریب ہوائی جہاز سے اترے۔

ووڈکاک نے کہا کہ اس طرح کے مشن کو کامیابی سے مکمل کرنے کے دائمی کامیابی کی علامت ہے۔

ووڈکاک نے کہا کہ ہم یہاں بہت سے مختلف کام کر رہے ہیں لیکن ہمیں ہمیشہ ان کاموں کا فوری طور پر اثر نہیں دکھائی دیتا ۔ میرے خیال میں اس بات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہم افغان عوام کی مدد کرنے کے لئے ثابت قدم اور یہ ہمارے ملک کا حتمی مقصد ہے۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 25 times

فیس بُک پر دوست
33,184+