صفحہ اول | خبریں | خبریں | جنوبی کیرولائینا آرمی نیشنل گارڈز کی کویتی نیشنل گارڈز کے ساتھ شراکت
جنوبی کیرولائینا آرمی نیشنل گارڈز کی کویتی نیشنل گارڈز کے ساتھ شراکت
منجانب Sgt. 1st Class Raymond Drumsta, 4th Battalion, 118th Infantry Regiment
120529_hallway
نیشنل گارڈ کے انسداد دھشت گردی کے فوجی کویت سٹی، کویت میں 16 مئي، 2012 کو ایک مشق کے دوران برامدے میں جاتے ہوۓ۔ (فوٹو منجانب سارجنٹ فرسٹ کلاس ریمنڈ ڈرمسٹا، چوتھی بٹالین، 118ویں انفنٹری رجیمنٹ)

کویت شہر، کویت (29 مئی، 2012) - پارٹنرشپ کا مطلب یہاں ایک حالیہ مشق کے دوران کچھ امریکہ آرمی نیشنل گارڈ اور کویتی نیشنل گارڈ کے  فوجیوں کے لئے مخالفوں کا ہے۔

اسی لیۓ چوتھی بٹالین ، 118ویں انفینٹری رجیمنٹ کے فوجی 16 مئی کو کویت نیشنل گارڈز یا کے- این-جی کے لئے مخالف فورس بن گۓ، جس کو عام طور پر او-پی-ایف-او-آر کے طور پر جانا جاتا ہے، مشینی اور انسداد دہشت گردی کے فوجی۔ ریگستان کی چوٹی پر ایک واحد عمارت پر، بٹالین کی الفا کمپنی کے آٹھ فوجیوں نے، کے-این-جی کی  حتمی سالانہ مشق کے ایک حصے کے طور پر عمارت پر قبضہ کرتے ہوۓ، دہشت گردوں کا کردار ادا کیا ۔

عمارت پر دوبارہ قبضے کے ساتھ ساتھ کے این جی نے چوتھی بٹالین کے فوجیوں کو متاثر کیا۔

سپیشل رینڈال ایڈکنز، جو 4وین انڈیانا سے ہیں، نے کہا کہ "انھوں نے بہت اچھے طریقے سے کام کیا، آپ بتا سکتے تھے کہ انھوں نے بہت اچھی طرح سے ٹریننگ کی تھی، بہت ہی اچھی طرح سے۔"

شمالی کویت میں اپریل میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنوں کو سنبھالنے کے علاوہ، بٹالین، جو ساؤتھ کیرولائنا آرمی نیشنل گارڈ سے تعلق رکھتی ہے، نے کے-این-جی کے ساتھ تربیت کی پارٹنرشپ بھی شروع کی - اس خطے کی سب سے بہترین کی قیادت میں تربیت یافتہ، اور ایک بہترین ہتھیاروں سے لیس فوجی تنظیم۔

او-پی-ایف او-آر کا کردار ادا کرتے ہوئے، چوتھی بٹالین کے فوجیوں نے کے –ین-جی کی تربیت کی توثیق میں مدد کی جس میں ان کی فائیرنگ اور چالبازی سے دہشت گردوں کو بچھاڑنے، اور زخمی اہلکاروں کےعلاج کی صلاحیت بھی شامل تھی۔

سارجنٹ جیریمی کیلی، جنہوں نے گروپ کی قیادت کی نے کہا کہ آٹھ فوجیوں نے کے -این -جی کے ساتھ  مشق کی تیاری کے لیۓ ایک دن پہلے کام کیا۔ یہ نۓ فوجیوں کے لیۓ ایک مختلف ثقافت کا تجربہ کرنے اور قریب سے یہ دیکھنےکہ  دوسری افواج کس طرح کام کرتی ہیں، کا ایک بہت بڑا موقع تھا۔

کیلی نے کہا کہ وہ مشن کے بارے میں پُرجوش تھے، انہوں نے مزید کہا کہ انھوں نے عمارت میں دخول کی ترکیبوں مثلاً فارمیشن، جو کہ "سٹاک" یا "سٹاکنگ" کے نام سے جانی جاتی ہے، کا موازنہ کیا۔

کیلی، جو ساؤتھ کیرولائنا کے جیمز جزیرہ کے علاقے سے تعلق رکھتے ہیں، نے ذکر کیا کہ ہم نے کچھ چیزیں سیکھیں، اور ہم نے انہیں کچھ چیزیں سکھائیں ۔میں کویتیوں کے ساتھ تربیت  کرنے میں مکمل طور پر آرام دہ اور پرسکون ہوں۔

اصل شو اگلی صبح اس وقت شروع ہوا جب جنوبی کیرولینا کے فوجیوں، جو عجیب طرح کی فوجی وردیوں کی پتلونیں، سروں کے سکارف، اور ٹی شرٹ پہنے ہوۓ تھے، نے دو بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ ٹاور کے دروازے پر حملہ کیا، کنارے پر چڑھ گۓ، عمارت پر قبضہ کر لیا  اور دفاعی پوزیشنیں اختیار کر لیں۔

اس کے تھوڑی دیر بعد ہی، چوتھی بٹالین کے فوجیوں نے خود کو کویتی مشینی انفنٹری کمپنی کے نشانے پر پایا جس نے عمارت کو گھیرے میں لے لیا تھا اور اپنی پن دار اور پن ہارڈ مسلح گاڑیوں پر لگے ہتھیاروں سے حملہ کر دیا تھا۔

کیلی، جنہوں نے یاد کیا کہ انھیں نشانہ بنایا گیا تھا اور بہت جلد ہی تین گاڑیوں نے ان کی تعداد کو کم کر دیا تھا، نے کہا کہ یہ بہت کتابی قسم کا حملہ تھا۔

پرائیویٹ فرسٹ کلاس جمال بروکس، جو کہ کولمبیا، ساؤتھ کیرولائینا سے ایک گنر ہیں، نے کہا کہ ان کی احاطے کے ارد گرد بہترین سکیورٹی تھی۔ وہ آمادَہ تھے اور جانتے تھے کہ وہ کیا کر رہے تھے۔

ایک بار جب او پی-ایف-او-آر- کف بندوقی ٹرکوں کو تباہ کر دیا گيا، تو کویتی بکتر بند گاڑیاں فوری طور پر عمارت کے قریب آ گئیں، کے-این-جی کےانسداد دہشت گردی کے نصف درجن فوجیوں کو - سیاہ وردیوں میں ملبوس اور ماسک پہنے - عمارت میں گھسنے کا موقع دیتے ہوۓ۔

برامدوں میں تیزی سے آگے اور پیچھے کی جانب بڑھتے  ہوۓ اور دروازوں اور کونوں پر مہارت سے نظر رکھتے ہوۓ، انسداد دہشت گردی کے فوجیوں نے بچے کچے مصنوعی دہشت گردوں پر حملہ کیا اور ایک زخمی کے ساتھ عمارت کو دوبارہ قبضے میں لے لیا ۔ اتنی ہی جلدی سے کویتی طبی فوجی موقعے پر آۓ ، زخمی کا علاج کیا اور اسے نکال کر لے گۓ۔

ایڈکنز کا کہنا ہے کہ انھیں اس بات پر حیرت ہوئی کہ سب کچھ کتنی تیزی سے ہوا۔

انھوں نے کہا کہ وہ کمرے میں بہت تیزی اور جارحیت سے داخل ہوۓ ۔

چوتھی بٹالین کے-این-جی کے ساتھ مستقبل میں تربیت کے موقعوں کی توقع رکھتی ہے۔  بروکس، اس وقت، ان کے ساتھ دوبارہ تربیت کے انتظار میں ہیں، لیکن وہ اگلی بار مختلف کردار میں آنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے مسکراتے ہوۓ کہا کہ "انھوں نے بہت ہی اچھا کام کیا، میں وہاں داخل ہونے اور اپنا کام کرنے کے بارے میں بہت پُرجوش ہوں۔"

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 25 times

فیس بُک پر دوست
33,184+