| فوجیوں کی اسکول تک گشت، طلباء کی حوصلہ افزائی |
منجانب Sgt. David Nye, 4th BCT, 82nd Airborne Division
افغان نیشنل آرمی کے سیکنڈ کندک، تھرڈ بریگیڈ، 205 انفنٹری کور کے ساتھ ایک فوجی، 9 جون کو ضلع زہارے، قندھار صوبے میں پیدل گشت کے دوران ایک مقامی لڑکی کو چھوٹی سی غذائی شے دیتے ہوۓ۔ اس گشت کا مقصد مزید مقامی لوگوں سے بات چیت کرنا تھا۔ (فوٹو منجانب سارجنٹ ڈیوڈ ناۓ)
زہارے ضلع، افغانستان (20 جون، 2012) – "غیر مہلک منصوبے [انسداد بغاوت کا] سب سے بڑا حصہ ہیں،" لیفٹیننٹ نیتھن بی۔ ملکہے جو براوو ٹروپ میں ایک پلاٹون رہنما ہیں نے کہا۔ "اس جنگ کو جانی نقصان یا حاصل شدہ زمین سے نہیں ماپا جارہا، یہ افغان عوام کے ساتھ ترقی سے ماپی جا رہی ہے۔" فرسٹ لیفٹیننٹ ملکہے، اپنے لڑائی کے سامان کے ساتھ افغانستان کے موسم گرما میں دھوپ میں کھڑے، اپنے مقصد کو حقیقت بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ 9 جون کو وہ اور ان کے جوان سول معاملات کے فوجیوں کے ساتھ ضلع زہارے، صوبے قندھار کے علاقے میں منتقل ہو گۓ۔ مشن طالبان پر حملہ کرنے یا ان کے ذخیرے تباہ کرنے کا نہیں تھا، بلکہ براوو فوجوں فرسٹ سکواڈرن، 14ویں کیولری رجمنٹ کے علاقے میں افغانوں کے ساتھ تعلقات پیدا کرنے کے عمل کو جاری رکھنے کا تھا۔ گشتی گروہ نے جنوبی زہارے میں ایک چھوٹی سی چوکی کو چھوڑ دیا اور فوجی ایک گھومتے ہوۓ راستے پر چل کر کھیتوں سے گزر کر ایک چھوٹے سے بازار تک پہنچے جہاں انھوں نے مقامی دکان کے مالکان اور کسانوں سے بات کی۔ ان کے سفر کا سلسلہ ایک سکول اور ایک کمیونٹی سینٹر تک جاری رہا۔ "ہم اسکولوں اور تعمیر نو کو فروغ دے رہے ہیں،" فرسٹ لیفٹیننٹ ملکہے نے کہا۔ "اس کے علاوہ، ایک سابق طالبان کا اسکول لوگوں کے جمع ہونے کے لیۓ کمیونٹی سنٹر بن جاۓ گا۔ اس کا مقصد کمیونٹی کو اس قابل کرنا ہے جہاں وہ اپنی مدد آپ کر سکیں اور طالبان کے خلاف مزاحمت کر سکیں۔" |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 




















