صفحہ اول | خبریں | پریس ریلیس | سپاہیوں کی طرف سے بغداد ہسپتال میں مصنوعی اعضاء کی ترسیل
سپاہیوں کی طرف سے بغداد ہسپتال میں مصنوعی اعضاء کی ترسیل
منجانب Spc. Daniel Schneider, 366th MPAD
100723prosthetics

بغداد (23 جولائی، 2010) – حال ہی میں سپاہیوں نے یہاں آدامیہ ہسپتال میں مصنوعی اعضاء کے ڈبے پہنچائے۔

دوسرے انفنٹری ڈویژن کے چوتھے اسٹرائیکر بریگیڈ کی جنگجو ٹیم اور ڈیوس، کیلی فورنیا  کی رہنے والی کپتان گیبریلا نییس نے کہا کہ ہم ان اعضاء کا بہتر استعمال چاہتے تھے۔ ان مصنوعی اعضاء کو ایک ایسے مقام پر دینے سے جہاں انکو عراقی لوگوں کیلیے استعمال کرنے کی صلاحیت ہے، ہم انہیںضائع ہونے اور کہیں الماری میں بند رہنے سے بچاتے ہیں۔

بریگیڈ سرجن میجر مائیکل پررالٹ نے کہا کہ چوتھے اسٹرائیکر بریگیڈ کے سپاہیوں نے یہ طے کرنے کیلیے کہ ان مصنوعی اعضاء کو حاصل کرنے کا حقدار کونسا ہسپتال ہے، تیسرے انفنٹری ڈویژن کے پہلے مشاورتی اور مددگار بریگیڈ کے ساتھ کام کیا۔ 

پررالٹ کے مطابق، چوتھے اسٹرائیکر بریگیڈ کے پہلے گھڑ سوار رجمنٹ کے دوسرے گھڑ سوار اسکواڈرن میں تعینات اسکواڈرن سرجن ایرک اگیلا نے پچھلے چند ہفتوں میں آدامیہ ہسپتال کے دورے کیے۔ اس دوران اگیلا ہسپتال کے مصنوعی اعضاء کے شعبے کے پاس جو کچھ تھا اسکی مثالیں لیکر آئے اور طبی نگہداشت فراہم کرنے والوں سے دریافت کیا کہ آیا کہ وہاں مصنوعی بازو اور ٹانگوں کی ضرورت ہوگی۔ آدامیہ ہسپتال کے عملے کی شراکت داری کے ساتھ آرمی کے سرجنز نے طے کیاکہ یہ ہسپتال اس بات کو یقینی بنانے کیلیے کہ ان مصنوعی اعضاء کا اچھا استعمال ہو بہترین مقام ہوگا ۔

نییس نے کہا کہ ہم نے طے کیا ہے کہ یہ ہسپتال ان مصنوعات کے استعمال سے زیادہ عراقی لوگوں کی مدد کرنے کی سب سے زیادہ صلاحیت رکھتا ہے۔

پررالٹ نے اضافہ کیا کہ مصنوعات کی اس ترسیل سے ہسپتال کے پاس زیادہ سامان رسد اور اثاثے ہوگئے ہیں جن کو وہ عراقی عوام کی بہتر مدد کیلیے استعمال میں لاسکتے ہیں۔ نئے سامان سے ڈاکٹر اور مریض سب پرجوش اور خوش نظر آتے تھے۔

پررالٹ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ امریکی افواج کے اس عطیے کی بدولت کچھ عراقیوں کو زیادہ نارمل زندگی گزارنے کا موقع ملے گا۔

یہ بحالی کا ہسپتال روزانہ تقریباً 400 مریضوں کو ہر چیز میں، فزیکل تھراپی سے لیکر جوارح کے لگوانے تک میںمدد کرتا ہے۔ یہ مصنوعی اعضاء ان میں سے کچھ مریضوں کو دوبارہ چلنے میں مدد کرسکتے ہیں۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 23 times

فیس بُک پر دوست
33,169+