| فوجیوں اور شہریوں نے افغانستان میں ساتویں پیٹ ٹلمین رن میں شرکت کی |
منجانب Spc. Eric-James Estrada, 4th BCT, 25th Inf. Div.
فارورڈ آپریٹنگ بیس سالرنو، افغانستان میں 20 اپریل، 2012 کو ایک فوجی ساتویں سالانہ پیٹ نلمن رن میں حصہ لیتے ہوۓ۔ (فوٹو کریڈٹ: سپیشل ایرک جیمز ایسٹراڈا، چوتھی بی-سی- ٹی، 25ویں انفنٹری ڈویژن)
صوبہ خوست، افغانستان (23 اپریل، 2012) - پیٹ ٹلمین کی لیگیسی کے اعزاز میں ، 250 سے زیادہ فوجیوں اور شہریوں نے فارورڈ آپریٹنگ بیس سالرنو، افغانستان میں، 2004 میں ٹلمین کی موت کے بعد سے، پہلی بار منعقد 7ویں سالانہ پیٹ ٹلمین رن میں حصہ لیا۔ 4.2 میل رن/ واک کے جلسے کو فرسٹ سارجنٹ مارکس مکلین کی طرف سے منتظم کیا گیا، جو کہ اے کمپنی، 425ویں بریگیڈ خصوصی فوج کی بٹالین، چوتھی بریگیڈ کامبیٹ ٹیم (ہوائی)، 25ویں انفنٹری ڈویژن، ٹاسک فورس سپارٹن کے ساتھ ہیں۔ مکلین نے اپنی گزشتہ تعیناتی میں بھی پیٹ ٹلمن رن کا انتظام کرنے میں مدد دی تھی۔ مکلین نے کہا کہ میں نے اس جلسے کو پہلے بھی انجام دیا تھا اور ایک دوسرے تعیناتی پر میں نے فیصلہ کیا کہ میں اسے یہاں ایف-او-بی سالرنو پر پیٹ ٹلمن فاؤنڈیشن کے بارے میں بیداری کے حالات پیدا کرنے کے لیے اس جلسے کو منظم کرنا چاہتا ہوں اور یہ فوجیوں کو یہاں آنے اور کچھ لطف اندوز ہونے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے ۔ ریس کے فاتح، کیپٹن فل سکالا، جو کہ فرسٹ بٹالین (ائیر بورن) کے 501ویں انفینٹری، ٹاسک فورس بلیو جرانمو کے لئے فائرنگ میں مدد دینے کے افسر ہیں اور جن کے دوڑ کا وقت 22:03 کے ریکارڈ پر تھا، نے کہا کہ میں یہاں باہر نکلنے اورایک عظیم مقصد کے لیے ایک تفریحی دوڑ میں حصہ لینے کے لیے آیا ہوں۔ یہاں ایک عملے کے افسر کی حیثیت سے باہر نکلنے اور تھوڑا لطف اندوز ہونے کا موقع نہیں ملتا کیونکہ میں سارا دن اپنے کمپیوٹر کے پیچھے بیٹھا رہتا ہوں۔ تو میں نے اس سے پورا فائدہ اٹھایا، یہاں آیا اور ایک اچھی 4 میل کی دوڑ کی وہ بھی سب ایک عظیم مقصد کے لئے ۔ سی کمپنی 425ویں بی-ایس-ٹی- بی، ٹاسک فورس واریر کے ارکان نے اپنی کمپنی فارمیشن میں اپنی کمپنی کے جھنڈے کے ساتھ مل کر دوڑ لگائی۔ پرائیویٹ فرسٹ کلاس پریسٹن آسٹن سی کمپنی، 425ویں بی-ایس-ٹی-بی، ٹاسک فورس واریر نے کہا کہ میرے خیال میں پیٹ ٹلمن اور ان کی لیگیسی، جو انھوں نے پیچھے چھوڑی، بہت عظیم ہے۔ پوری کمپنی کے لیۓ اکٹھے ہونا اور ایک ساتھ دوڑنا بہت اچھی بات ہے اور ایک ٹیم کے طور پر دوڑنا اور ایف-او-بی کے ارد گرد ہونے والی چیزوں کے لئے اپنی مدد پیش کرنا اچھا ہے۔ میرے خیال میں یہاں ہر کسی کا اپنی حمایت کا اظہار کرنا، اچھی بات ہے۔ دوڑ کی تکمیل کے بعد فاتحین کا اعلان کیا گیا اور دونوں مردوں اور عورتوں میں سے جو لوگ پہلے اور دوسرے نمبر پر آۓ تھے، انھیں انعامات دیۓ گۓ۔ مردوں کے گروپ میں: اول: کیپٹن فل سکالا، جو کہ فرسٹ بٹالین (ائیر بورن)، 501ویں انفینٹری، ٹاسک فورس بلیو جرانمو۔ دوئم: سٹاف سارجنٹ نو پیریز اے کمپنی کے ساتھ، 725ویں بریگیوڈ سپورٹ بٹالئین (ائیر بورن)، ٹاسک فورس سینٹوریئن۔ خواتین میں: اول: سیکنڈ لیفٹننٹ شیلا ولسن، چوتھی بریگیڈ کامبیٹ ٹیم (ائی 25ویں ائیربورن)، انفینٹری، ٹاسک فورس سپارٹن۔ دوئم: سارجنٹ اسیلا الما، چوتھی بریگیڈ کامبیٹ ٹیم (ائی 25ویں ائیربورن)، انفینٹری، ٹاسک فورس سپارٹن کے ساتھ ایک ہیومن ریسورس سپیشلسٹ، اور 430 ملٹری پولیس ڈیٹیچمنٹ کے ساتھ سپیشل کسانڈرا لیو کے درمیان برابر رہا۔ پیٹ کی لیگیسی کا احترام جاری رکھنے کے لئے اور ان کی قیادت اور خدمت کرنے کی وابستگی کو خراج تحسین پیش کرنے کے چاہت رکھنے والے ان کے دوستوں اور خاندان والوں نے 2004 ء میں پیٹ ٹلمن فاؤنڈیشن قائم کی۔ پیٹ ٹلمن فاؤنڈیشن سابق اور موجودہ فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کے لئے وسائل اور تعلیمی اسکالر شپ کی مدد فراہم کرنے میں ایک قومی رہنما بن گئی ہے۔ ٹلمن ملٹری سکالرشپ پروگرام میں تمام سابق فوجیوں کو، خاص طور پر 9/11 حادثے کے بعد کے فوجیوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کی مدد کرتی ہے۔ اپنے قیام کے آغاز کے بعد سے، 171 سے زائد ٹلمن ملٹری سکالرز دیۓ گیے ہیں، ملک بھر میں 32 ریاستوں اور 59 تعلیمی اداروں میں اسکالر شپ کے تحت 2 ملین ڈالر تقسیم کیۓ گۓ۔
|
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 




















