صفحہ اول | خبریں | خبریں | ایک فوجی کی خدمت : افغان بچوں کی مدد
ایک فوجی کی خدمت : افغان بچوں کی مدد
منجانب Ken Scar, 7th Mobile Public Affairs Detachment
 20608_smile
سپیشل ہیلن جیسچاؤ، گرینسبورو، نارتھ کیرولائینا کی مقامی، 3 جون، 2012 کو بگرام ائیر فیلڈ، افغانستان میں مصری فیلڈ ہسپتال میں مریضوں کے لیۓ رضاکارانہ طور پر کام کرتے اور ان کے لیۓ تحآئف لاتے ہوۓ۔ (فوٹو منجانب کین سکار)

بگرام، افغانستان )08 جون، 2012) – اتوار کی ایک طوفانی صبح  کو سپیشلسٹ ہیلن جیسچاؤ جیسے ہی دروازے سے گزر کر اندر آئیں تو  نیلے رنگ کے بُرقے پہننے والی عورتوں نے انھیں  گھیر لیا، جب سر سے پاؤں تک مقامی لباس پہننے عورتیں ان کو خوش آمدید کہنے کے لیئے آگے بڑھیں۔ وہ بچوں کو پیار کرنے کو جھکیں، جو ترجمان ایلیکس کے ذریعے ان تک اپنی بات پہنچائی۔

ایک عورت نے جیسچاؤ کے بغل میں اپنے تین ماہ کا بچہ دے دیا جو خوش ہوا جب جیسچاؤ نے اسے ایک بوسہ دیا اور گلے سے لگایا۔ ایک دوسرے عورت نے اپنے لباس کی پرتوں سے ایک انگوٹھی نکالی اور جیسچاؤ کو دے دی، جس نے شروع میں تحفہ نہ لینا چاہا لیکن جلد ہی اسے اس کو قبول کرنا پڑا۔

مصری فیلڈ ہسپتال، جو 2003 میں کھلا تھا اور مصری حکومت کی طرف سے چلایا جاتا ہے، ہر مہینے مفت میں ہزاروں افغان مریضوں کا علاج کرتا ہے ۔ ہسپتال کا ااپنا داخلہ بگرام فیلڈ پر محفوظ دروازے کے ذریعے ہے، تو افغان دور دور سے یہاں لامحدود حد تک کی بیماریوں کے لئے مدد طلب کرنے کے لیے آتے ہیں۔ ایک تہائی کے قریب مریضوں کی تعداد بچوں پر مشتمل ہے، اور عام طور پر ان کی مائیں یا دیگر خواتین، جو ان کی دیکھ بھال کرتی ہیں اور جو عام طور پر آزادانہ طور پر مرد ڈاکٹروں اور فارماسسٹ سے بات نہیں کرتیں، ان کے ہمراہ ہوتی ہیں۔

جیسچاؤ نے محسوس کیا کہ وہ  یہاں لوگوں کی مدد کر سکتی ہیں۔

جیسچاؤ، جو کہ گرینز بورو، نارتھ کیرلائینا کی مقامی ہیں، نے کہا کہ وہ بگرام ائیر فیلڈ پر مصری فیلڈ ہسپتال میں رضاکارانہ طور پر ہر اتوار کو خود غرض مقاصد کے لیۓ جاتی ہیں۔

بھوری رنگ کی پلائی ووڈ کی بنی ہوئی جھونپڑیوں کے درمیان، جو ہسپتال کے کمروں کے طور پر کام آتی ہیں، کھڑے ہوکر انھوں نے کہا کہ میں یہ اپنا حوصلہ بڑھانے کے لیئے ان کی مدد کرتی ہوں۔ یہ نۓ ہفتے کا آغاز کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔

دوسرے، جو ان کے ساتھ کام کرتے ہیں وہ ان سے اتفاق نہیں کرتے، یہ کہتے ہوۓ کہ وہ بالکل بھی خود غرض نہیں ہیں۔

"وہ وہاں صرف چہروں پر مسکراہٹیں لانا چاہتی ہیں،" یو-ایس آرمی سارجنٹ شانمیس نے کہا جو فلورنس، کنساس سے ہیں اور جیسچاؤ کی یونٹ کے ٹیم لیڈ،  340 ویں ٹیکٹائل ملٹری انفارمیشن سپورٹ آپریشنز کمپنی، گارنر، نارتھ کیرولائینا سے ایک فوج کی ریزرو یونٹ میں ہیں۔ " ان کا وہاں جانا کام کی غرض سے شروع ہوا، لیکن ان کے اچھے اخلاق کی وجہ سے اب انھوں نے ایک ہفتے میں  دو دو بار جانا شروع کر دیا، صرف رضاکارانہ طور پر۔"

کئی ماہ کے باقاعدگی کے دوروں کے بعد انھوں نے مقامی خواتین کا اعتماد حاصل کیا، جو اب اس کے ساتھ ہسپتال کے عملے تک اپنی ضروریات اور خدشات پہنچانے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتیں۔ جیسچاؤ اسکول کے سامان اور کھلونے کے عطیات جمع کرتی ہیں تاکہ بچوں کو دے سکیں جو ہر دوپہر کو یہاں سے جاتے ہیں۔

ان کی بات چیت کے ذریعے، جیسچاؤ کچھ حد تک افغان عورتوں اور بچوں کے ایک منسلک گروپ کی ایک نگران بن گئی ہیں ۔

مصری فوج کے میجر عامر سمیع، مصر کے فیلڈ ہسپتال کے لئے عوامی امور کے افسر اور ترجمان نے کہا کہ ان کا دل بہت اچھا ہے، اوران کے پاس افغان عوام کو بھیجنے کے لئے ایک بہت حیرت انگیز پیغام ہے۔

افغان عوام کے ساتھ جیسچاؤ کی بات چیت، ایک ایسے ملک میں جہاں اتحادی افواج اور افغانوں کو گزشتہ 10 سالوں کے دوران اپنے تعلقات میں بہت سے مشکلات پر قابو پانا پڑا ہے، ایک بہت دل کش منظر ہے۔

سمیع نے کہا کہ وہ ہمیشہ مسکراہٹ اور اپنے الفاظ کے ساتھ افغان عوام میں گرمجوشی پھیلانے کے لیئے پُرجوش ہوتی ہیں۔ ہم ان کا ساتھ دینے پر بہت خوش ہیں۔

جیسچاؤ نے کہا کہ دوسروں کی مدد کرنے میرے دل میں ہے۔ یہ سب کچھ میں نے اپنے بچبن سے کیا ہے۔ مجھے دوسروں کو خوش دیکھ کر خوشی ملتی ہے۔

ان کی والدہ ڈونا فسانی نے وین، نیو جرسی سے کہا کہ وہ ہمیشہ سے بڑا دل رکھتی ہیں۔ یہ اخلاق ہمیشہ سے اس کے ساتھ قدرتی طور پر رہا ہے۔ وہ اپنے خاندان اور دوستوں کو یہاں بلاتی ہے اور ہم سے کہتی ہے کہ اسُے سامان بھیجنے کی بجاۓ وہاں بچوں کو سامان بھیجیں۔

جیسچاؤ نے اپنی والدہ کے دعوے کی تصدیق کی جب ان سے پوچھا کہ وہ لوگوں کو کیا بتانا چاہیں گی کہ وہ افغانستان میں کیا کرتی رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں چاہوں گی کہ واپس اپنے ملک میں تمام لوگ اپنی الماریوں کو صاف کریں، اور جس بھی چیز کی انھیں ضرورت نہیں یا انھوں نے ایک سال میں استعمال نہیں کی – اسے یہاں بھیج دیں کیونکہ مجھے ان لوگوں کا پتہ ہے جو اسے استعمال کر سکتے ہیں۔

فسانی نے جلدی سے کہا وہ بہت خوش نہیں تھیں جب ان کی بیٹی نے انھیں بتایا کہ آرمی میں بھرتی ہونے جا رہی تھی۔

انھوں نے کہا کہ ایمانداری کی بات ہے میں بہت پریشان تھی۔ میرے ایک چچا تھے جو جنگ میں ہلاک ہو گۓ تھے۔ لیکن ہیلن جب کسی بات کا ارادہ کر لیتی ہے تو وہ اسے کر کے ہی چھوڑتی ہے۔

جیسچاؤ نے وضاحت کی کہ انھوں نے آرمی میں بھرتی کسی عظیم مقصد کے لیئے نہیں کی تھی۔

انہوں نے کہا  کہ زیادہ تر لوگ ایسا کوئی جواب سننا چاہتے ہیں، 'میں نے یہ اپنے ملک کے لئے کیا ہے.' میں عام طور پر یہ جواب نہیں دیتی کیونکہ میں نےپہلے ہی ایک سرکاری سکول ٹیچر کے طور پر خدمت کر رہی تھی ۔  میں نے کنڈرگارٹن اور پہلی جماعت کو پڑھایا۔ میں نے چھ سال تک پڑھایا اور ایک پارٹ ٹائم نوکری کی تلاش میں تھی۔  فوج نے نہ صرف ان پارٹ ٹائم گھنٹوں کی بلکہ کالج کے قرضے کی واپسی کے پروگرام کی بھی پیشکش کی  اور بھرتی پر آمادگی کے کاغذات پر دستخط کرنے کا ایک بونس بھی دیا۔ میں نے یہ ایک پارٹ ٹائم کیریئر کے موقعے کے لیے کیا۔

اپنے کردار کے مطابق انھوں نے سطح پر ایک کاروباری فیصلے کو، دنیا کے ایک ایسے کونے میں جس کو اس کی سخت ضرورت تھی، ایک چھوٹی سی خوشی لانے کے موقع میں بدل دیا۔

میس نے کہا  کہ ان کا صرف وہاں جانے کے لیے وقت نکالنا اور اس طرح رضاکار ہونا –بہت خاص ہے ۔

ان کی والدہ نے ہنس کر کہا کہ "وہ ہمیشہ اس سے زیادہ کام اپنے ذمے لیتی ہیں جتنا وہ کر سکتی ہے ۔

جیسچاؤ نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ ہر کوئی یہاں آئے اور یہ دیکھے کہ وہ لوگوں پر اثر ڈال سکتے ہیں ۔ ہم یہاں جنگ کے میدان میں ہیں، لیکن یہ کچھ ایسا ہے جس کی ہم امید کر سکتے ہیں۔

 "اصل چیلنج وقت نکال کر یہاں آنا ہے  اور اپنے حکام کو یہاں آنے کا اصل مقصد بیان کرنا ہے،" انھوں نے کہا جب ان کی چھوٹی سی دوست، جس کا نام سود جان تھا اور جو ہر ہفتے یہاں صرف اس کے ساتھ وقت گزارنے کے موقعے کے لیۓآتی ہیں، نے شرماتے ہوۓ ان کا ہاتھ پکڑ لیا۔

جیسچاؤ نے سود کا ہاتھ مظبوطی سے پکڑنے کے لیۓ اپنی گرفت بدلی۔

میں یہاں آنے کے لیئے کوئی بھی بہانہ، جو میں سوچ سکتی ہوں، ڈھونڈ لوں گی۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 25 times

فیس بُک پر دوست
33,184+