صفحہ اول | خبریں | خبریں | سول امور تاجکستان میں صاف پانی فراہم کرتا ہے SOCCENT
سول امور تاجکستان میں صاف پانی فراہم کرتا ہے SOCCENT
منجانب , Special Operations Command - Central
120711_tajikistan
نوسر بوبو، تاجکستان میں خواتین صاف پانی، جو اب پہلی بار دستیاب ہے، سے اپنے برتنوں کو بھر رہی ہیں۔ سول ملٹری سپورٹ ایلیمنٹ سے سول امور فوجیوں نے سری چشمہ کے لوگوں کے لیۓ نئے پانی کے نظام کی تکمیل میں مدد دی۔ (فوٹو منجانب امریکی آرمی سٹاف سارجنٹ کینتھ)

مکڈل ائیر فورس، فلوریڈا (11 جولائی، 2012) -  اسپیشل آپریشنز کمانڈ مرکزی سول ملٹری سپورٹ ایلیمنٹ کے فوجیوں نے دوشنبہ میں امریکی سفارت خانے کے تعاون کے ساتھ، پانی کی تقسیم کے ایک نۓ نظام کی ذمہ داری سرکاری طور پر اس ہفتے سری چشمہ، تاجکستان کے لوگوں کو سونپ دی۔

تاجکستان میں 2010 میں غیر معمولی شدید سیلاب نے سری چشمہ کے پرانے پانی کے نظام کو تباہ کر دیا تھا۔ نیا نظام، جس میں ایک کلورین کے نظام کے ساتھ ساتھ ریت اور پتھر کے فلٹر شامل ہیں، جو اس بات کر یقینی بناتے ہیں کہ خطے میں تقریبا 6،000  لوگوں کو ایک بار پھر صاف پانی تک رسائی ہو۔

خامرکل الیو، سری چشمہ کے جماوت لیڈر نے کہا کہ  نوسر بوبو کے گاؤں میں یہ پہلی بار ہے کہ انھیں دریا تک جاۓ بغیر ہی صاف پانی میسر ہے ۔

علاقے بھر میں صاف پانی کی تقسیم کے ویسیلے کی تعمیر کے ذریعے، پانی کی بیماریوں کا خطرہ کم ہو گیا ہے اور عمومی صحت بہتر ہو گئی ہے۔

کیپٹن ڈیون کونلی، سی-ایم-ایس-ای کے ٹیم لیڈر نے کہا کہ "پانی کے نظام کی تکمیل سری چشمے کے لوگوں اور امریکی سفارت خانے کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے ۔

یہ منصوبہ امریکی محکمہ دفاع اور دوشنبہ میں امریکی سفارت خانے کی تاجکستان کے لوگوں کے لئے زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے بہت سے طریقوں میں سے ایک ہے۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 22 times

فیس بُک پر دوست
33,148+