صفحہ اول | CJIATF435 | افغان نیشنل ملٹری پولیس کے گریجوایٹ سپاہیوں کا چھٹا دستہ

 Combined Joint Interagency Task Force-435 

افغان نیشنل ملٹری پولیس کے گریجوایٹ سپاہیوں کا چھٹا دستہ
منجانب Sgt. Jason Boyd, Combined Joint Interagency Task Force 435
 Sixthcohort
20 جنوری کو پروان میں حراستی سنٹر میں گریجوایشن کی تقریب کے دوران، کمانڈنگ جنرل برائے پروان اور پولِ چرکی ملٹری پولیس بریگیڈ، افغان نیشنل آرمی کے برگیڈ جنرل، سیف اللہ سیفی افغان نیشنل آرمی کے سپاہی کو تاج پیش کر رہے ہیں- آرمی سارجنٹ جیسن اے- بائیڈ نے تصویر کھینچی-

صوبہ پروان، افغانستان 23 جنوری 2011 - افغان نیشنل ملٹری پولیس کے سپاہیوں نے 20 جنوری کو پروان میں قائم تربیتی مرکز برائے حراستی کارروائیاں سے گریجوایشن کی سند حاصل کی، جس کے باعث امریکہ سے حراستی کارروائیوں کی ذمہ داری خود لے لینے کی ان کی استعداد میں اضافہ ہو گیا ہے-

143 سپاہیوں پر مشتمل گروپ نے پروان میں حراستی ادارے کے حفاظتی آپریشنوں کی ذمہ داری سنبھالنے سے پہلے ایک وسیع نصاب کے حصے کے طور پر دو ہفتے کی زبان دانی کی تربیت اور آٹھ ہفتوں کی حراستی آپریشنوں کی تربیت حاصل کی-

10 ہفتوں کا تعلیمی کورس دو مرحلوں پر مشتمل تربیتی نصاب کا پہلا مرحلہ ہے، جو کہ حراستی ادارے میں کام کرنے سے پہلے افغان نیشنل آرمی کے سپاہیوں کو مکمل کرنا ہو گا- تربیت کا دوسرا مرحلہ ڈیوٹی کے دوران چھ ہفتوں کی تربیت پر مشتمل  ہے جہاں افغان نیشنل آرمی کے سپاہی اپنے امریکی ہم منصبوں کے ساتھ کام کریں گے اور حراستی آپریشنوں کے تمام پہلوؤں کا علم حاصل کریں گے، جس میں تحفظ اور آپریشنز اور زیر حراست افراد کا طبی مراکز، اور سیر و تفریح کے لیے تحفظ کرنا شامل ہیں- تعلیمی تربیت کے ہمراہ یہ تربیت افغان نیشنل آرمی کے سپاہیوں کے ڈی ایف آئی پی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے قابل بنائے گی اور شفیق نگہداشت اور قیدیوں کی تحویل پر زور دیتی ہے-

یہاں جماعتوں میں شریک ہونے سے مجھے تعلیم حاصل کرنے کا موقع اور ایک اچھا شہری بننے میں مدد ملے گی- افغان نیشنل آرمی کے سارجنٹ کوقذار نے کہا کہ میں نے سیکھا ہے کہ اسے دوبارہ ایک عظیم ملک بنانے کے لیے ہمیں اسلحہ پھینکنے اور مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے-

افغان نیشنل آرمی کے بریگیڈئیر جنرل اور پروان اور پول چرکی ملٹری بریگیڈ کے کمانڈنگ جنرل، سیف اللہ سیفی نے بھی تقریب کے موقع پر تقریر کی-

سیفی نے کہا کہ یہ آپ سب کے لیے ایک عظیم دن ہے۔ مجھے فخر ہے کہ آپ نے یہ ممکن بنانے کے لیے سخت محنت کی ہے- آپ کو ملنے والی تربیت نے ایک عام آدمی سے آپ کو افغان نیشنل آرمی کے ایک ماہر فرد میں بدل دیا ہے- اس ملک کو آپ جیسے ماہرین افراد کی ضرورت ہے تاکہ ہم مزید آگے بڑھ سکیں-

ڈی ایف آئی پی کی سکیورٹی فورس میں اضافے کے لیے اس وقت افغان نیشنل آرمی کے 400 سے زائد سپاہی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور 600 سے زائد مکمل تربیت یافتہ ہیں جو اپنے ہم منصب امریکیوں کے ہمراہ عمارت کے اندر یا حال ہی میں کھلنے والے افغان ہاؤسنگ یونٹ ڈیلٹا میں سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں- ملٹری حراستی آپریشنوں کو حکومت افغانستان کے حوالے کرنے کی تیاری میں سی جے آئی اے ٹی ایف 435- افغان فورسز کا ساتھ دے رہی ہے-

سی جے آئی اے ٹی ایف- 435، حکومت اسلامی جمہوریہ افغانستان اورامریکی انٹر ایجنسی اور بین الاقوامی اتحادیوں کے ہمراہ حراستی خانوں، اصلاحی خانوں، عدالتی شعبے اور حیاتی شماریات کے شعبے میں کام کرتی ہے- یہ بالآخر حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے، حراستی کارروائیوں کو اگرچہ قانون کی حکمرانی کی مثالوں کی ترویج کرتے ہوئے افغانستان کے کنٹرول میں دے دے گی-

46th ملٹری پولیس کمانڈ، امن برقرار رکھنے والی ٹاسک فورس، ایک ماتحت سی جے آئی اے ٹی ایف 435- کمانڈ ڈی ایف آئی پی میں تمام حراستی آپریشنوں کی نگرانی کرتی ہے- ٹاسک فورس ڈی ایف آئی پی میں زیر حراست افراد کی شفیق تحویل، کنٹرول اور نگہداشت کو یقینی بناتی ہے- 46th ملٹری پولیس بٹالین، سپارٹن ٹاسک فورس، حراستی آپریشنوں میں افغان سپاہیوں کو تربیت دیتی ہے اور زبان کی مشکلات پر قابو پانے کے لیے ماہر لسانیات فراہم کرتی ہے- اُن کی جدوجہد سے افعان نیشنل آرمی کے سپاہی اپنے امریکی ہم منصبوں سے ذمہ داری لینے اور حراستی سنٹر کو چلانے کے قابل ہوں گے-

ڈی ایف آئی پی ایک قید خانہ ہے، جو بگرام ہوائی اڈے سے کئی کلو میٹر دور واقع ہے، ستمبر 2009 میں اس کی تعمیر مکمل ہوئی اور دسمبر 2009 کے آخر میں اس میں قیدیوں کو بند کیا گیا- ڈی ایف آئی پی میں طبی سہولت موجود ہے- قیدیوں کو اہل خانہ سے ملاقات کرانے کا سنٹر ہے، پیشہ وارانہ تعلیم کی سہولیات ہیں اور تعلیم دینے کا بندوبست ہے- ڈی ایف آئی پی کا مقصد افغانستان میں انتہا پسندوں کو شکست دینے کی مجموعی حکمت عملی کے ساتھ قیدیوں کو دوبارہ معاشرے میں گھل مل جانے کے قابل بنانا اور سی جے ٹی آئی اے ٹی ایف- 435 کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ بہتر حراستی آپریشن کریں-

 
ویڈیو، بصری / آڈیو، سمعی / تصویریں

تصویریں

Podcasts

There are no podcasts available at this time.

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 22 times

فیس بُک پر دوست
33,163+