صفحہ اول | خبریں | خبریں | اعلی' حکام کا عراق سے گھر واپس آنے والے فوجیوں کا خیر مقدم
اعلی' حکام کا عراق سے گھر واپس آنے والے فوجیوں کا خیر مقدم
منجانب Army Sgt. 1st Class Tyrone C. Marshall Jr., American Forces Press Service

جوائنٹ بیس اینڈریوز، میری لینڈ [20 دسمبر، 2011] - صدر براک اوباما، نائب صدر جوزف بائیڈن، نائب وزیر دفاع کے سیکرٹری ایشٹن کارٹر اور فوج کے جنرل مارٹن ڈمپسی، مشترکہ افواج کے سربراہ نے آج یہاں عراق سے امریکی فوجوں کے وطن واپس آنے والے آخری گروپ کا خیر مقدم کیا۔

جیسے جیسے سینئر رہنما دیکھ رہے تھے کارٹر نے آرمی جنرل لایڈ جے آسٹن III کی جو کہ امریکی افواج عراق کے آخری کمانڈر ہیں کی کارکردگی پر انکی اور ان کے فوجیوں کی تعریف کی۔

کارٹر نے کہا کہ آج کا دن ایک تاریخی دن ہے جسے ہم اپنے جھنڈے کی چھاوں میں منا رہے ہیں اسی پرچم تلے عراق میں ہماری مسلح افواج نے نہایت قابلیت سے جنگ لڑی اور امریکی تاریخ میں دوسری سب سے بڑی جنگ کا اختتام کیا ہے۔

فعال ڈیوٹی، ریزور، نیشنل گارڈ اور شہری، آپ ميں سے وہ لوگ جو آج صبح امریکی افواج کا عراق سے پرچم لے کر آۓ ہیں، وہ ان تمام لوگوں کی نمائندگی کرتے ہیں جنھوں نے وہاں خدمات سر انجام دیں۔

کارٹر نے کہا کہ واپس آنے والے فوجیوں کی کارکردگی اور قربانیوں نے قوم کو ان کا شکر گزار بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جو آپ کے یہاں استقبال کے لیۓ مشترکہ بیس اینڈریوز میں ہیں ایک شکرگزار قوم کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ہم آپ کا استقبال کرتے ہیں۔ ہم آپ پر فخر کرتے ہیں۔ ہم آپ کے قرض دار ہیں۔ صدر مملکت نے جو نہایت واضع طور پر کہا تھا کہ آپ کی خدمت برسوں تک کے لیۓ ہے۔

ڈپٹی سیکرٹری دفاع نے ان ہزاروں فوجیوں کو جو عراق میں خدمات انجام دینے کے دوران ہلاک یا زخمی ہوۓ کا ذکر کیا۔

کارٹر نے کہا کہ ان 4500 فوجیوں کے خاندانوں کے لئے جنھوں نے اپنی جانوں کی حتمی قربانی دی اور ان 30،000 سے زیادہ فوجیوں کے لیے جنھوں  نے اس جنگ کے زخموں کو برداشت کیا اور ان کے خاندان کو کہنے کو وہ الفاظ ہمارے پاس نہیں ہیں جو آج آپ کے احساسات کو بیان کر سکیں۔

انھوں نے جاری رکھتے ہوۓ کہا کہ کیونکہ ہم جتنی بھی کوشش کریں، ہم کبھی بھی مکمل طور پر آپکا دکھ شاید سمجھ سکیں ، لیکن ہم یہ ضرور جانتے ہیں کہ آپ کی قربانی ہمارے لئے کیا مطلب رکھتی ہے، اس قوم کے لئے اور اس دنیا کے لیۓ جو اب بھی اپنی سلامتی کے لئے امریکہ پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے انکے لیے یہ قربانیاں کتنی معنی خیز ہیں۔

کارٹر نے عراقی مشن کے حصول کے دوران امریکی فورسز کے رویوں میں لچک کی بھی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسی جنگ تھی جس نے امریکی فوجیوں سے عظیم جنگجو اور اس سے بھی زیادہ ہونے کا مطالبہ کیا اور یہی تربیت کار، ترقی کے ماہرین، سڑکیں بنانے والے اور عراقی عوام کو بہتر اور پرامید مستقبل فراہم کرنے میں شراکت دار تھے۔

چئیرمین نے اس بات کی طرف توجہ دلاتے ہوۓ بھی فوجیوں کو گھر واپسی پر خوش آمدید کہا کہ وہ چھٹیوں میں عین موقعے پر آۓ ہیں۔

ڈمپسی نے کہا کہ آج ہم جھنڈے کو واپس  اسکے گھر ریاستہاۓ ہائے متحدہ امریکہ کی زمین پر لاۓ ہیں اور اسی کے ساتھ ہی ہم عین چھٹیوں کے موقعے پر اپنوں کو گلے لگا رہے ہیں۔

انہوں نے جاری رکھا کہ یہ ایک نسل کے سفر پر غور و فکرکرنے کا وقت ہے۔ 20 سال سے زیادہ کا سفر جس میں ہم نے عراق کے ساتھ دو جنگوں کے ذریعے عراق کے ساتھ اپنے تعلقات میں نئی شروعات کیں ہیں۔

ڈمپسی نے کہا کہ عراق میں امریکی افواج کے کارناموں سے عراق میں اور خطے کے اندر اور عراقی لوگوں کے لیے، اپنے  بچوں کے لئے امن اور خوشحالی کے ساتھ  رہنے کا ایک بے مثال موقع فراہم ہوا ہے۔

چیئرمین نے کہا کہ ہماری فوج اور ہمارے شراکت داروں کی جرات سے، ہماری اپنی حکومت کے لوگوں کی ہمت، دنیا بھر کے لوگوں  اور عراقیوں کے کردار اور لچک کی وجہ سے آج 30 ملین عراقی آزاد ہیں۔

یہ وقت اپنی کامیابیوں کو جو ہم نے حاصل کیں ہیں کو یاد کرنے کا ہے اور جو کچھ ہم نے ان سے سیکھا ہے اور ہم نے کس طرح فرق ڈالا ہے اور یہ ان لوگوں کو یاد کرنے کا وقت ہے جنھوں نے خدمات سر انجام دیں اور جنھیں ہم  نے کھودیا۔ ہماری اپنی اپنی یادیں ہیں۔

ڈپٹی سیکرٹری دفاع نے کہا کہ واپس آنے والے فوجی "اپنی زندگی کا ایک نیا باب" شروع کر رہے ہیں۔

کارٹر نے کہا کہ کچھ11/9  کے بعد کے جی آئی بل پر کالج میں چلے جائیں گے۔ بہت سے دوسرے کاموں کے لیۓ دوبارہ افرادی قوت میں داخل ہوں گے۔

فورٹ بریگ میں گزشتہ ہفتے، صدر نے ہمارے سابق فوجیوں کو اب ادھر کی طرف منتقلی کو کامیاب بنانے میں مدد کرنے کے لئے اپنے عزم پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ 'عراق کی تعمیر نو کے سالوں کے بعد، ہم امریکہ کی تعمیر نو کے کام میں اپنے سابق فوجیوں کو بھرتی کرنا چاہتے ہیں۔

کارٹر نے محکمہ دفاع  کی طرف سے سابق فوجیوں اور ان کے خاندان کا خیال رکھنے کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ سیکرٹری دفاع لیون پنیٹا کی جانب سے، میں آپ کو یا بتانا چاہتا ہوں کہ یہ جان لیں کہ وفاقی حکومت، مختلف تنظیموں کے ساتھ شراکت داری میں، اپنا وعدہ پورا کرنے کے لیۓ وہ سب کچھ کرے گی جو اس کی طاقت میں ہے۔

کارٹر نے مزید کہا کہ تقریباً نو سال تک آپ نے امریکہ کے بلاوے کا جواب دیا۔ اب امریکہ کی طرف سے آپ کی باری ہے۔
 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 23 times

فیس بُک پر دوست
33,167+