صفحہ اول | خبریں | خبریں | سیکیوریٹی فورسز کے ائیرمین نے افغان ایف-ٹی-ایکس کا انتظام کیا
سیکیوریٹی فورسز کے ائیرمین نے افغان ایف-ٹی-ایکس کا انتظام کیا
منجانب Staff Sgt. Nadine Y. Barclay, 438th Air Expeditionary Wing

کابل، افغانستان (9 فروری، 2012) – 439ویں ایئر ایکسپڈیشنری مشاورتی سکواڈرن سے ایئرمین نے حال ہی میں ایک کورس کے اختتام کے طور پر افغان فضائیہ سیکورٹی افواج کے فوجیوں کے لیے ایک فیلڈ تربیتی مشق کا انتظام کیا۔

جنگی میں مہارت کے حاصل کرنے کے بنادی اصولوں پر ایک تربیتی مشق میں داخل ہوئے اے-اے-ایف کے طالب علموں نے تعلیم کے پانچ ہفتے کے دوران سیکھی گئ مہارتوں کا مظاہرہ کیا۔ یہ مشق اے-اے-ایف-ایس-ایف- ایس کو ایک فضائیہ بیس کے دفاع کے بنیادی تصورات کی تعلیم کے لیے تجویز کی گئی ہے۔

سارجنٹ ڈینیل کم، جو کہ 439ویں اے ای اے ایس کے ساتھ ایک تکنیکی مشیر، ٹریوس ایئر فورس بیس، کیلیفورنیا سے تعینات ہیں، نے کہا کہ اس کورس کا بنیادی مقصد اپنے طالب علموں کو بنیادی باتیں سکھانا ہے تاکہ وہ اپنے کام کو موثر انداز میں انجام دے سکیں۔ ہم انھیں اس سطح تک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں جہاں وہ ایک فضائیہ بیس کا دفاع کر سکیں، عمارتوں کو محفوظ اور دشمنوں سے صاف بنانے کے لئے ضروری مہارتوں کا استعمال کر سکیں۔

چودہ افغان نان کمیشنڈ افسران نے پیدل اور سوار گشت، شہری کاروائیاں، خود ساختہ دھماکہ خیز آلات کی شناخت، اور افراد کو روکنے اور ان کی تلاشی لینے کے بنیادی اصولوں کو سیکھا۔ انہوں نے ایم-16 کی ایک بنیادی کلاس بھی لی۔

طالب علموں نے اس بات کا مظاہرہ کیا کہ وہ پیدل اورسوار گشت کرنے، دشمن کی گولیوں پر ردعمل کا اظہار کرنے، اور ان کاروائیوں میں مہارت حاصل کرتے ہیں جن کے زریعے عمارتوں کودشمن سے محفوظ کیا جاسکے،  تاہم اس کورس  کے اپنے مخصوص مشکلات بھی تھے۔

مالم سٹروم ایئر فورس بیس، مونٹانا سے تعینات ایک مشیر ماسٹر سارجنٹ مائیکل وائیزر نے کہا  کہ ایک اہم مشکل جس کا ہمیں سامنا کرنا پڑتا ہے وہ زبان کی رکاوٹ ہے لیکن ہمیں ایک بہترین تَرجمان کی مدد سے نوازا گيا ہے۔ ایک اور مشکل یہ ہے کہ ہمارے پاس آسانی سے دستیاب تربیتی مشق کرنے کے لیے  ایک مَخصُوص جگہ نہیں ہے۔

حکام نے تبصرہ کیا  کہ تربیتی مشق اے-اے-ایف کے تربیتی احاطے میں منعقد کی گئی تھی اور اس سے طالب علموں کو ایک منظرنامے کے زریعے جوابی کاروائی کرنے میں مدد ملی ہے جس کی وجہ سے وہ حقیقیت میں ایسے حالات کا سامنا کر سکتے ہیں ۔

کم نے کہا  کہ جتنی بہتر تربیت اے-اے-ایف کے پاس ہو گی، اتنی ہی کم مدد اے-اے-ایف کو امریکی فضائیہ فوج اور اتحادی جماعتوں سے درکار ہو گی ۔  یہ تربیت اس تربیت مشق کے مقابلے میں زیادہ تفصیل میں ہے جو انھوں نے اب تک حاصل کی ہے۔

تربیتی مشق سے طالب علموں کو فائدہ پہنچا اگرچہ تربیت سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کے لیۓ نہیں تھا، اس کا مقصد ان کو اپنے روزانہ کاروائیوں کو انجام دینے کے دوران بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے صلاحیت مہیا کرنا تھا۔

اے-اے-ایف کے سارجنٹ ہمائیوں نے کہا  کہ تربیت بہت شاندار تھی اور مجھے لگتا ہے کہ جیسے جیسے ہم اپنی فضائیہ فوج کی تعمیر جاری رکھیں گے یہ تربیت بہت فائدہ مند ثابت ہو گی۔

حکام نے تبصرہ کیا  کہ یہ اے-اے-ایف کی سیکیوریٹی فورسز کو ایک خود مختار سیکیوریٹی فورس کے طور پر کام کرنے کے قابل کرنے میں ایک بہت اہم قدم ہے ۔

 

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 25 times

فیس بُک پر دوست
33,184+