صفحہ اول | خبریں | خبریں | پی-آر-ٹی لغمان بند، افغانی ضلع اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کو تیار
پی-آر-ٹی لغمان بند، افغانی ضلع اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کو تیار
منجانب Staff Sgt. Sara Csurilla, U.S. Air Forces Central Command Public Affairs
120430_ana
یو-ایس آرمی فرسٹ لیفٹننٹ جیرمی اوکوائن جو واروک، روڈ آئلینڈ سے ہیں، فرسٹ پلاٹون، 143ویں انفنٹری بٹالین (فضائی)، روڈ آئلینڈ نیشنل گارڈ، 19 اپریل، 2012 کو صوبہ لغمان، افغانستان میں افغان نیشنل آرمی کے فوجیوں کے ساتھ اکٹھے مشن پر جانے کے لیۓ تیاری کرتے ہوۓ۔ (یو-ایس ائیر فورس فوٹو/ ٹیک سارجنٹ ڈی نورس اے۔ مکیل)

میتھرلام، افغانستان (30 اپریل، 2012) – افغانستان کے ضلع لغمان میں مقامی کمیونٹی کے ساتھ تقریباً سات سال کام کرنے کے بعد، ضلعی تعمیر نو ٹیم لغمان اب کام بند کر رہی ہے اور اس کی زمہ داری ضلعے کے افغان لوگوں کو تھما رہی ہے۔

پی-آر-ٹی کو 2005 میں قائم کیا گیا تھا اور اس میں ایئرمین اور فوجیوں کو مختلف عہدوں پر مشن مکمل کرنے میں مدد دینے کے لئے بھرتی کیا گیا تھا، جبکہ یونٹ نے بحیثیت ایک خودمختارٹیم کے کام جاری رکھا۔

فرسٹ لیفٹیننٹ ٹموتھی ریمنگ، پی-آر-ٹی لغمان کے لئے پبلک افیئرز افسر نے کہا کہ پی-آر-ٹی لغمان کا مشن سرکاری حکام کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوۓ افغانستان کی حکومت کے ساتھ مواصلات کو بہتر بنانے اور کام کے تعلقات بہتری بناتے ہوۓ لغمان صوبے میں گورننس اور استحکام کی تعمیر میں مدد کرنا تھا ۔

پی-آر-ٹی ایک خود مختار یونٹ کے طور پر خود کو چلانے کے قابل تھی، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ وہ مختلف پوزیشنوں کو ایئرمین اور فوجیوں سے بھرتی کرنے کی وجہ سے مقامی کمیونٹی میں موثر رہی۔

بعض پوزیشنوں میں مواصلات کے ماہرین، انجینئرز، سول معاملات افسران، ایک فزیشن اسسٹنٹ، سپلائی، انٹیلی جنس آپریشنز، عملے کے ماہرین، گاڑیوں کی مرمت کرنے والے، محکمہ خارجہ کے ارکان اور فوجیوں کی ایک ٹیم شامل تھی جو حدود سے باہر سفر کرنے والی کسی بھی ٹیم کو سکیورٹی فراہم کرتی ہے۔

علاقے میں گزارے گۓ سات سالوں کے دوران، بہت سے لوگ آۓ اور انھوں نے افغان لوگوں کی جس طرح بھی ان سے ہو سکا مدد کی کوششوں میں اپنی زندگی کے کئی مہینے دیۓ۔ پی آر ٹی لغمان کے کمانڈر محسوس کرتے ہیں کہ بہت سی کامیابیاں حاصل ہوئیں، لیکن اب جانے کا وقت آ گیا ہے۔

لیفٹیننٹ کرنل میں انتونیو کاسٹیلو، پی-آر-ٹی لغمان کے کمانڈر نے کہا کہ پی-آر-ٹی لغمان کو لغمان صوبے کے اسلوب حکمرانی، سلامتی اور معیشت کی مدد میں متعدد کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

پی-آر-ٹی نے صرف اس سال میں ہی 93 کلومیٹر سے زیادہ سڑکیں تعمیر کی ہیں جو لوگوں کو مارکیٹوں، ہسپتالوں اور سرکاری عمارتوں تک آزادانہ طور پر سفر کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ اس مثال سے یہ پتہ چلتا ہے کہ کس طرح پی-آر-ٹی نہ صرف رسائی کے ذریعے معیشت بہتر بنانے میں کامیاب تھی، بلکہ یہ اس بات کا بھی مظاہرہ کرتا  ہے کہ سڑکیں لوگوں کو حکومت سے جوڑنے میں کتنی اہم ہیں۔ یہ سڑکیں صوبے بھر میں افغان نیشنل سکیورٹی فورسز کی طرف سے ہنگامی حالات کے لئے بروقت ردعمل کی بھی اجازت دیتی ہیں۔

اگرچہ پی-آر-ٹی علاقے سے جا رہی ہے، بعض ذمہ داریاں ایف-او-بی میتھرلام پر دوسری امریکی افواج کے حوالے کر دی جائیں گی، لیکن مجموعی طور پر، گاؤں اور اب ان کی اپنی حکومتوں کے پاس بہتر کمیونٹی کی تعمیر کے لئے آلات اور مہارت ہیں۔

ریمنگ نے کہا کہ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ وہ اپنے طور پر یہ کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ کس طرح کامیاب ہونا ہے، ہم نے صرف بنیاد بنانے کے لیۓ ان کی مدد کی۔ اور اب وہ اسی طریقے سے کام کریں گے جس سے ان کا کام مکمل ۔

کمانڈر نے ریمنگ سے اتفاق کیا۔ وہ بھی یہی محسوس کرتے ہیں کہ لغمان صوبے کے لوگ اپنے آپ پر بھروسہ کرنے کے لیۓ تیار ہیں۔

کاسٹیلو نے کہا کہ پی-آر-ٹی کا قیام بعد از جنگ کے حالات میں ان جگہوں جہاں حکومت کا وجود بہت کم یا بالکل ہی نہیں تھا کے لیۓ عمل میں آیا تھا ۔ اصولوں کے حساب سے لغمان صوبے کو پی-آر-ٹی کی ضرورت نہیں ہے۔ لغمان صوبہ، افغانستان بھر میں مختلف شعبوں، جہاں اسلوب حکومت اور سابقہ باغیوں کی معاشرے میں دوبارہ شمولیت کے پروگرام ہیں، میں سے کامیابی کی ایک مثال قائم کرتا ہے۔

صوبے کے پاس افغانستان کے بہت دور اندیش لیڈروں میں سے ایک گورنر عزیزی ہیں، جنہوں نے نہ صرف لوگوں کا بلکہ سرکاری حکام، جو ان کے ساتھ خدمت سر انجام دیتے ہیں، کا بھی اعتماد اور حمایت حاصل کیا ہے ۔ اگرچہ وہاں اب بھی سکیورٹی کے شعبے میں بہتری کی گنجائش ہے، لغمان صوبہ، پی-آر-ٹی کے بغیر، اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے لئے تیار ہے۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 25 times

فیس بُک پر دوست
33,184+