| دیہدادی میں سکول کے افتتاح سے ایک نیا وعدہ اور امید |
منجانب ISAF Regional Command North شئیرمتعلقہ خبریں
امریکی فوج کے 378ویں کامبیٹ سپورٹ سسٹینمنٹ بٹالین کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل ویوین ای. گاز، 6 فروری کو ایک نیے اسکول کی افتتاحی تقریبات کے دوران ربن کاٹنے میں ایک استاد کی مدد کرتے ہوۓ۔ 378ویں سی-ایس-ایس-بی نے مرمت کا پروجیکٹ مکمل کیا جو 530ویں سی-ایس-ایس-بی کی طرف سے شروع کیا گیا تھا ۔ اسکول علاقے بھر میں 3400 طالبات کے لئے سیکھنے کا ماحول فراہم کرنے کے لیۓ کام کرے گا۔ (فوٹو منجانب پیٹی آفیسر فرسٹ کلاس کرسٹوفر لارینٹ)
ضلع دیہدادی، مزار شریف، افغانستان (21 فروری، 2012) - شمالی افغانستان کے سیاسی منظر نامے میں، کئی سالوں سے بڑھتی ہوئی آبادی کے لیۓ تعلیم حاصل کرنے کے مشکلات تشویش کا باعث رہے ہیں۔ مسائل کا احاطہ تعلیمی موقعوں کی کمی سے لے کر جنسی تفاوت پر مبنی ثقافتی روکاوٹوں تک پھیلا ہوا ہے۔ افغان آبادی کی روزمرہ مشکلات میں سب سے آگے ناخواندگی اور خواتین کی تعلیم ہے جس کے لیئے ایک نئے اسکول کے افتتاح ان رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے ایک حل فراہم کرتی ہے۔ بلخ صوبے کے ضلع دیہدادی میں 3،400 سے زیادہ طالب علموں کے لیئے 6 فروری ایک یادگار دن ہوگا جب ان کے اسکول کے دروازے تعلیم کے لئے کھول دیۓ گۓ۔ اس افتتاحی تقریب کے موقعے کو اور بھی خاص بنانے والی بات یہ ہے کہ یہ اسکول صرف لڑکیوں کے لیۓ ہے۔ خواتین کی تعلیم کے واحد مقصد کے لئے وقف یہ اسکول ضلع دیہدادی کے لئے زندگی کا ایک نیا راستہ بناۓ گا۔ ان ثقافتی روکاوٹوں کو دور کرنے کے علاوہ طالب علم تعلیمی روشن خیالی پھیلانے کے اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لیئے کوشش کر سکیں گے۔ اسکول فراہم کرنے کے منصوبے کا آغاز مقامی عمائدین، صوبے کے نائب گورنر اور اس وقت علاقے میں تعینات بین الاقوامی سیکورٹی اسسٹنس فورس کے ارکان پر مشتمل شورے کے دوران ہوا تھا۔ امریکی فوج میں کیپٹن شیرمین پکنی، جو کہ امریکی فوج کے 530ویں کامبیٹ سپورٹ سسٹینمنٹ بٹالین کی نمائندگی کرتے ہیں، ابتدائی شورے میں آئی-ایس-اے-ایف کے نمائندے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شورے کے دوران ہم بزرگ رہنماؤں سے ملاقات کی جنھوں نے ہمیں ان کے مثالی منصوبوں کی ایک طویل فہرست فراہم کی ۔ ہم نے اپنے مجموعی مشن کے نسبت اس فہرست کی جانچ پڑتال کی اور جس میں صفائی، صحت، اور تعلیم کے عناصر شامل ہیں۔ اس بات کا اہم فیصلہ کرنے کے بعد کہ کون سے منصوبے شروع کیے جائیں، اگلا قدم تعمیر کا کام انجام دینے کے لئے ایک مقامی انجنیئر کا انتخاب تھا۔ مقامی افغان انجینئرز کو استعمال کرتے ہوئے، فوج عملے کی سلامتی کے مسائل کو کم کرنے کے قابل ہوئی تھی اور اس سے مقامی معیشت کی حوصلہ افزائی بھی ہوئی۔ اسکول ان خواتین کو ایک امید افزا مستقبل فراہم کرے گا۔ اس نئی صلاحیت کے ساتھ، مستقبل کے رہنماؤں میں شائد خواتین بھی شامل ہوں جو اس منصوبے سے فائدہ اٹھا سکیں گی. طلباء کی متوقع تعداد کے مطابق کلاس رومز کی توسیع کے ساتھ ساتھ، تعمیرنو اب ذھنی اور جسمانی افزائیش کو بھی اندرونی اور بیرونی کلاسوں کے تحت جسمانی صحت قاِم کرنے کی سہولیات مہیا کرے گا۔ پکنی اسکول کی تکمیل کو نہ دیکھ سکے، کیونکہ ان کا دورہ ڈیڈ لائن سے پہلے ہی ختم ہو گیا تھا۔ ان کی جگہ، امریکی فوج کے کیپٹن ایڈریئل رابرٹسن جو کہ 378ویں سی-ایس-ایس-بی کے ساتھ ہے، نے منصوبے کو اسی اکملیت اور رفتار کے ساتھ جاری رکھا۔ پکنی نے کہا کہ واقعی میں میری ایک خواہش ہے کہ میں وہاں اسکول کے افتتاح کے لئے موجود ہوں، ۔ میں خوش ہوں کہ میں اس طرح کے پروگرام کا ایک حصہ رہا جس کے زریعے ہم اس ملک میں لوگوں کی زندگیوں کو بہتربنانے کے لیۓ تبدیلیاں کررہے ہیں۔ سکول کے لئے افتتاحی تقریب کے شرکاء کا استقبال کرنے کے لیئے مسکراتے چہروں کا ایک سمندر وہاں موجود تھا۔ نوجوان خواتین نے اپنے عزائم اور امیدوں کا اظہار کیا جو کہ ان کو مقامی حکومت اور آئی-ایس-اے-ایف کی شراکت داری کے فائدہ مند وسائل نے فراہم کیۓ۔ علم کے لئے شوقین نوجوان خواتین کی اس بڑی تعداد کو کلاس میں داخل کرنے کے لئے روزانہ تین شفٹوں میں کلاسوں کا انعقاد کیا جاۓ گا۔ اس منصوبے میں ایک پوشیدہ عنصر ہے جو کسی بھی تعلیمی ادارے میں ہوتا ہے: تعلیم ایک روشن مستقبل کے امکانات کے ساتھ دستیاب ہے۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 






















