صفحہ اول | خبریں | خبریں | صدر اوباما کا بگرام ائیر فیلڈ پر فوجویں سے خطاب
صدر اوباما کا بگرام ائیر فیلڈ پر فوجویں سے خطاب
منجانب Sgt. Roland Hale, Combined Joint Task Force 1
120502_obama
صدر مملکت براک اوباما اپنے 2 مئی کے اچانک دورے کے دوران بگرام ائیر فیلڈ، افغانستان میں فوجیوں سے خطاب کرتے ہوۓ۔ (فوٹو منجانب سارجنٹ رولینڈ ہیلی)

بگرام، افغانستان (2 مئی، 2012) - صدر براک اوباما 2 مئی کو اپنے ‎افغانستان کے دورے کے دوران بگرام ایئر فیلڈ پر یہاں تعینات امریکی فوجیوں کے ساتھ بات کرنے کے لیے اچانک افغانستان پہنچ گئے۔

مقامی وقت کے مطابق 1:30 پر ایک سرخ، سفید اور نیلے رنگوں سے سجاۓ ہوئے جہازوں کے ہینگر میں، اوباما نے 1،000 سے زیادہ فوجیوں سے خطاب کیا۔

کابل میں امریکہ اور افغانستان کے درمیان افغان صدر حامد کرزئی کے ساتھ ایک اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے معاہدے پر دستخط کرنے کے صرف چند منٹ بعد ہی صدر فوجیوں سے ملاقات کرنے کے لیۓ آئے۔

اوباما نے کہا کہ یہ اشارہ ہے منتقلی کی طرف، جس میں ہم افغان قوم کی سیکیورٹی کی ذمہ داری افغانوں کو دینے جا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہ کام راتوں رات نہیں کریں گے، ہم اسے غیر ذمہ دارانہ طور پر نہیں کرنے جا رہے ۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ حاصل شدہ کامیابیاں- وہ کامیابی جو بہت لڑائی کے بعد حاصل کی گئیں- وہ محفوظ بنا دی جائیں۔

اوباما نے پارٹنرشپ معاہدے کی تفصیلات پر وضاحت سے زیادہ امریکی فوجیوں کی افغانستان میں گزشتہ گیارہ سالوں کے دوران قربانیوں کے اعتراف میں بات کی۔

اوباما نے کہا کہ دس سال کی قربانیوں اور ایک عظیم ترین  نئی نسل کی وجہ سے نہ صرف ہم طالبان کی رفتار کو کم کرنے کے قابل تھے، بلکہ آہستہ آہستہ اور منظم طریقے سے ہم القاعدہ کی صفوں کو تباہ کرنے کے قابل بھی ہوۓ ہیں۔

اوباما نے جاری رکھتے ہوۓ کہا کہ ایک سال قبل ہم آخرکار اسامہ بن لادن کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے قابل ہوۓ تھے ۔ یہ صرف اس صورت ہال میں ممکن ہوا کیونکہ آپ میں سے ہر ایک شخص درست طریقے سے اپنا کام سر انجام دے رہا تھا۔

صدر نے افغانستان کے مستقبل کے بارے میں بھی بات کی اور افغان حکومت کی ذمہ داری کی منتقلی کے بارے میں بات کرتے ہوۓ انھوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ آنے والے دن افغان اور امریکی فوجیوں کے لئے مشکل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں آپ میں سے کچھ لوگوں کے دل ٹوٹیں گے، درد ہوگا اور مشکلیں پیش آئیں گی، لیکن آپ کی دی ہوئی قربانیوں کی وجہ سے افق پر روشنی ہے۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 25 times

فیس بُک پر دوست
33,184+