صفحہ اول | خبریں | پریس ریلیس | پیٹریاس کا پاکستان میں دورہ
پیٹریاس کا پاکستان میں دورہ
منجانب , US Embassy - Pakistan

اسلام آباد، (فروری 24، 2010) – امریکہ کے مرکزی کمانڈ کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے فروری 22-24 کے درمیان، پاکستانی افسران اور امریکی سفارتخانے کے افسروں سے صلاح مشورے کے لیۓ پاکستان کا دورہ کیا۔  پاکستان میں موجودگی کے دوران، جنرل پیٹرئیس پاکستانی صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم  یوسف رضا گیلانی، جنرل اشفاق پرویز کیانی، آرمی چیف آف سٹاف، اور پاکستانی حکومت کے بہت سے اعلی حکام سے ملاقات کی۔ انھوں نے صوبہ سرحد میں ایبٹ آباد کے نزدیک پاکستانی فوجی اکیدمی کا دورہ کیا اور طالب علموں سے خطاب کیا۔

 

اپنی ملاقاتوں کے دوران، ‎ جنرل پیٹریاس نے پاکستانی سربراہوں  کو امریکہ اور عالمی فوجوں کی افغانستان میں شدت پسندوں کے خلاف ترقی سے آگاہ کیا۔ انھوں نے پاکستان کی فوجی امداد جاری رکھنے کا وعدہ کیا جو کہ تشدد پسندوں کے خلاف شدید جنگ لڑ رہی ہے اور امید کی کہ آنے والے مہینوں میں پاکستانی سیکیوریٹی فورس بہت ترقی کرے گی جو کہ افغانستان اور پاکستان میں اہم ترقی کا راستہ کھولے گی۔

جنرل پیٹریاس نے پاکستان کی تشدد پر آمادہ شدت پسندوں کو روکنے کی کوششوں کو سراہا اور پاکستانی فوج، حکومت اور لوگوں کی قربانیوں کا جو وہ روزمرہ کی زندگی میں امن اور استحکام کو بحال کرنے کے لیۓ دیتے ہیں، اُن کا بھی ذکر کیا۔ پاکستان کی فوج نے پورے ملک میں جنوبی وزیرستان اور سوات جیسے علاقوں میں حکومت مخالف تشدد پسند جو کہ پاکستانی لوگوں کے طریقہ زندگی کے لیۓ خطرے کا باعث ہیں، وہ ان پیش قدمیوں سے بھی متاثر تھے جو حاصل کیں۔ انھوں نے امریکہ کی پاکستان سے لمبے عرصے کی وابستگی کے وعدے کو دہرایا اورامن اور جنوبی ایشیاء کے استحکام کے باہمی مقصد کے لیۓ پاکستانی قیادت کے کردار کو سراہا۔

 

جنرل پیٹریاس نے افغانستان کے لیۓ امریکہ کی موجودہ حکمت عملی اور علاقائی تحفظ کے موضوعات پر پاکستان کی قیادت سے صلاح مشورے کے لیۓ گزشتہ بارہ مہینوں کے دوران پانچ دفعہ پاکستان کا دورہ کیا ۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 23 times

فیس بُک پر دوست
33,167+