صفحہ اول | خبریں | پٹریاس نے اعتراف کیا کہ افغانستان کی نئی مہم مشکل ہوگی
پٹریاس نے اعتراف کیا کہ افغانستان کی نئی مہم مشکل ہوگی
منجانب , American Forces Press Service

آرمی سیکینڈ لیفٹیننٹ جیس انڈر ووڈ بادولہ کلپ، افغانستان میں آپریشن مشترک کے دوران دشمن کی فوجوں سے لڑائی میں مشغول ہیں۔

واشنگٹن (فروری 22، 2010)۔ امریکی فوجوں کی افغانستان میں 12-18 ماہ کی جدوجہد کے دوسرے ہفتے میں داخل ہو تے ہی، علاقے میں امریکی فوجوں کے سربراہ جنرل نے کل اعتراف کیا کہ آگے کا مرحلہ مشکل ہوگا۔

 

"میں نے بارہا کہا ہے کہ اس قسم کی کوششٰیں مشکل ہوتی ہیں، اور وہ ہمیشہ مشکل لگتی ہیں"۔ آرمی جنرل ڈیوڈ پٹریس، امریکی مرکزی کمانڈ کے کمانڈر نے این۔ بی۔ سی کے "میٹ دی پریس"("زرائع ابلاغ سے ملیے") میں کہا۔

 

افغانستان میں کاروائی کو عراق میں فوجوں کی تعداد بڑھانے سے ملاتے ہوۓ، جنرل نے اس طرف اشارہ کیا کہ جب امریکی فوجیں طالبان کے محفوظ ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لیئے حملہ کرتی ہیں، تو اُنہیں یقینا" مزاحمت کا سامنا ہو گا ۔

 

پٹریاس نے کہا کہ پچھلا سال "جامع سول فوجی جدوجہد" کے لیے معاملات کو درست  کرنے میں لگا، اچھے سربراہوں کو لانے، تصور کو ابھارنے میں مدد، بغاوت کو ختم کرنے میں مشاورت اور افغانستان میں  30000 اضافی فوجیوں کو لانے کے لیے تھا۔

 

انھوں نے کہا کہ تو ہم سمجھتے ہیں کہ اس میں استعمال کی گئی طاقت تقریبا" درست تھی، اور اس ساری جدوجہد کی پہلی کاروائی ، اور مرجہ" کی کاروائی کا پہلے دور میں ہم اس کا حاصل بھی دیکھنا شروع ہو گئے ہیں ہے"۔

 

ابتدائی نتیجوں میں طالبان کے فرضی گورنر کو ختم کرنے کےاہم اہداف  شامل ہیں، پٹریس نے کہا۔

 

"پٹریاس نے زور دے کر کہا کہ "ہم وہاں پر بہت اہم مقصد کےلیے ہیں اوریہ بھول نہیں سکتے کہ " جوحملے 11/9 پر کیے گئے تھے اور جن کا منصوبہ قندھار میں بنایا گیا تھا، افغانستان ان جیسے حملوں کی دوبارہ پناہ گاہ نہ بن سکے۔ حملے آوروں کی پہلی مشق ہمبرگ جانے سے پہلے مشرقی افغانستان میں کی گئی تھی اور پھر وہ امریکی ہوائی تربیت کےسکول گۓ۔"

 

جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا القاعدہ  سے اب بھی متحدہ امارات کے لیئے خطرہ محسوس کیا جاتا ہے، پٹریاس نے اس طرف اشارہ کیا کہ دہشتگرد تنظیم "لچکداراور مطابقت پزیر"  دشمن ہے جسکی دھمکی اگرچہ ان 20 ممالک جو مرکزی کمانڈ کے علاقے کو بناتے ہیں کم ہوگئ ہے لیکن القائدہ پر مستقل نظررکھنے کی ضرورت ہے۔

 

"یہ ایک نیٹ ورک  ہے، اور نیٹ ورک  پر دباؤ ڈالنے کے لئے ایک نیٹ ورک  کی ہی ضرورت ہوتی ہے، اور ہم یقینا" اِن پر دباو ڈالانے کی جدوجہد کر رہے ہیں"، پٹریس نے کہا۔

 

 

 

"انہوں نے اس کو ملک کے لئے بہت اہم اور مستقل خطرے کے طور پر دیکھا، اور جیسے ہی پاکستانی بری فوج اور صوبہ سرحد کی تحصیل مالاکنڈ کے حصے سوات میں گئے ہم نے ان کی حمایت کی، اور پھر یہ کاروائی وفاقی قبائلی علاقہ جات تک پھیل گئی"۔ پٹریاس نے کہا "انہیں معلوم ہے کہ وہ صرف طالبان سے خالی کر کے علاقے سے نہیں جا سکتے۔ابھی بھی علاقوں کو صاف کرنا، سنبھالنا، بنانا، اور آگے چل کر مقامی سیکیوریٹی فورس کو منتقل کرنا ہے،وہ یہ جنگ لڑ رہے ہیں، وہ یقینا" یہ ہی کوشش کر رہے ہیں۔"

 

ہم جنس پرستوں کو فوج میں کھلے عام نوکری کرنےسے روکنے پر، پٹریاس نے اس قانون پر دوبارہ نظر ڈالنے کے موضوع پرکہا کہ ان کو یقین ہے کہ اس پر بہت مضبوط اور اچھے سلسلے سے کام ہو رہا ہے ۔

 

سینیٹ میں فروری 2 کے حلفی بیان میں، سیکریٹری دفاع رابرٹ گیٹس اور نیوی ایڈمرل مائیک مولن چیئرمن جوائنٹ چیف آف سٹاف نے اس مسلے پر نظر ثانی کے لیۓ فوج کے جنرل کارٹرہیم اور دفاعی محکمے کے کائونسل جنرل جیہ جانسن کی سربراہی میں تنقیدی جائزے کے قیام کا اعلان کیا۔

 

"یہ اس ممکنہ تبدیلی پر فوج کے خیالات پر ایک مکمل جائزہ مہیا کرے گا" پٹریاس نے کہا۔ " اگرایسا ہوا تو یہ تبدیلی کو لاگو کرنے کے لیۓ طریقہ کار تجویز کرے گی، ، تاکہ یہ اتنا ہی غیر اہم رہ سکے جتنا ،برطانیہ یا اسرائیل کی فوجوں ، یا حقیقتا" ہماری اپنی سی آئی اے اور ایف بی آئی میں ہے۔

 

جنرل نے کہا کہ وہ اس موضوع پراس وقت اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے بعد تیارہوں گے جب وہ کانگرس میںچند ہفتوں میں دوسرے فوجی کمانڈروں  کے ساتھ حلفیہ بیان دیں گے۔

 

"یہ تنقیدی جائزہ اس مسئلے سے نبٹنےاور اس پر بحث کرنے کے لیے میرے خیال میں بہت اہم ہے، کیونکہ یہ آگے چل کرہمارے فیصلوں میں بہت اہم ہوگا"۔ پٹریاس نے کہا۔ "میرے خیال میں ایسی بات جو ہم نے اس مسئلے کی حسا سیت اور جذبات کی وجہ سے پہلے نہیں کی، بڑی اہمیت کی حامل ہے کہ ہمارے پاس ان سوالوں کے جوابات ہوں جو وہ محتلف طریقوں کے ساتھ پوچھیں گے۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 23 times

فیس بُک پر دوست
33,167+