| پنیٹا اور ڈمپسی نے کہا کہ امریکی اور عراقی شراکت جاری رہے گی |
منجانب Karen Parrish, American Forces Press Service شئیرمتعلقہ خبریںواشنگٹن [15 نومبر، 2011] - محکمہ دفاع کے رہنماؤں نے آج کانگریس کو بتایا کہ عراق اور اس کی فورسز ان سیکورٹی چیلنجوں کے ساتھ نمٹنے کے لئے تیار ہیں جن کا سامنا وہ امریکی فوجیوں کے واپس جانے کے بعد کریں گے۔ وزیر دفاع لیون پنیٹا اور مشترکہ افواج کے سربراہ جنرل مارٹن ڈمپسی نے سینٹ کی مسلح افواج کی کمیٹی کے سامنے گواہی میں ان چیلنجوں پر اپنے خیالات کو بیان کیا۔ پنیٹا نے کہا کہ آج تمام عراق میں شامل لوگوں کی ان گنت قربانیوں کی بدولت سے عراقی حکومت خو کو چلا رہی ہے۔ یہ ایک خود مختار ملک ہے یہ دنیا کےایک اہم حصے میں ابھرتے ہوۓ استحکام کا ذریعہ ہے اور ایک ابھرتی ہوئی جمہوریت کے طور پر یہ اپنی سیکورٹی کی ضروریات کوخود پوراکرنے کے قابل ہے۔ سیکریٹری نے کہا کہ امریکہ باہمی احترام اور مفادات کی بنیاد پر عراق کے ساتھ تعلقات کو جاری رکھنا چاہتا ہے۔ پنیٹا نے کہا کہ فوج کے 31 دسمبر تک وہاں سے نکل جانے کے بعد سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ عراق میں امریکی کوششوں کی قیادت سنبھال لے گا، ایک ڈھانچہ وہاں برقرار ہے جو امریکہ کو عراقی حکومت کی مدد جاری رکھنے کی اجازت دیتا ہے. اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی زیر قیادت سیکورٹی تعاون آفس کو امریکی سفارت خانے کو دے دیا جاۓ گا جس میں ایک محدود تعداد میں فوجی اہلکار شامل ہوں گے۔ امریکہ عراق حکمت عملی کے فریم ورک معاہدے کے تحت "انسداد دہشت گردی، بحریہ اور فضائیہ کے دفاع میں، اور مشترکہ مشقوں میں مستقبل میں تعاون کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کر گیا ہے۔ سیکرٹری نے کہا کہ انتہا پسندی کا مقابلہ کرنا اندرونی جھگڑوں کو کم کرنا اور ملک کے بیرونی دفاع کی صلاحیت میں کمی کو پورا کرناعراقی حکومت کے لیے اہم چیلنجوں میں سے چند ہوں گے۔ پنیٹا نے تسلیم کیا کہ عراق اور ایران کی حمایت یافتہ عسکریت پسند گروپوں کے درمیان القاعدہ اب بھی منصوبہ بندی اور متواتر حملوں کے بڑے پیمانے پر حملے کرنے کے قابل ہیں۔ لیکن ان گروپوں کوعراقی عوام کی حمایت حاصل نہیں ہے اور خطے میں عراق کی دہشت گردی کے خلاف فورسز سب سے زیادہ قابل فورسز ہیں۔ سیکریٹری نے کہا کہ ہم انہیں سیکورٹی کو ہمارے آپریشن کے دفتر کے ذریعے ان کی صلاحیتوں کی ترقی میں مدد جاری رکھنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔ پنیٹا نے کہا کہ سنی، شیعہ، کرد اور دیگر سیاسی بلاکوں کے درمیان تنازعات ایک چیلنج ہوں گے۔ سیکرٹری نے نوٹ کیا ہے کہ کسی بھی جمہوریت کی طرح، عراق کو بہت سے مقابل ایجنڈوں کا سامنا ہے، تاہم ان مشکلات کا حل فوجی زمرے میں نہیں بلکہ سیاسی ہے۔ پنیٹا نے کہا کہ عراق میں امریکہ کے سفیر جیمز جیفری اور ان کی ٹیم، شمال میں عرب کرد عناصر کے ساتھ تعاون کو برقرار رکھنے کےضمن میں بات چیت کو جاری رکھنے کے لیۓعراقیوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور عراقی افواج اس نظام اور مہارت کو ترقی دے رہے ہیں جس کی انھیں ایک مضبوط بیرونی دفاع کے لئے ضرورت ہو گی۔ سیکریٹری نے نوٹ کیا کہ اگرچہ انھیں اس علاقے میں رسد اور فضائی دفاعی سمیت مدد، کی ضرورت ہو گی. پنیٹا نے کہا کہ سیکورٹی کوآپریشن کے دفتر کے لیے یہ ایک اہم قابل توجہ معاملہ ہو گا۔ عراق کا حال ہی میں امریکی ایف -16 کی خریداری کا فیصلہ 7.5 ارب ڈالر کی غیر ملکی فوجی فروخت کے پروگرام کا حصہ ہے، جو کہ عراق کی اپنی بیرونی دفاعی صلاحیتوں کی تعمیر اور اقوام متحدہ کے ساتھ ایک پائیدار [فوجی-سے-فوجی کے ذریعے] تربیتی تعلقات کو برقرار رکھنے کے عزم کو ثابت کرتا ہے۔ پنیٹا نے ایران کے علاقائی عزائم کو بھی عراق کے لیۓ ایک اور چیلنج قرار دیا۔ سیکرٹری نے کہا کہ تہران نے عراق کو اس کے سیاسی عمل کے ذریعے اور معصوم عراقی شہریوں اور امریکی فوجیوں کے خلاف تشدد میں سہولت بہم پہنچا کر اسے کمزور کرنے کی کوشش کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان اعمال، ایران کی بڑھتی ہوئی بیلسٹک میزائل کی صلاحیت اور اس کی اپنے جوہری پروگرام کو آگے بڑھانے کے لئے کوششیں عراق کے لیۓ، وسیع تر خطے کے لیۓ اور امریکی مفادات کو درپیش ایک بڑا خطرہ ہے۔ پنیٹا نے کہا کہ وہ مضبوط اور خود انحصار عراق کو اُبھرتا ہوا دیکھتے ہیں جس کو ایران یا کسی اور کی طرف سے غلبہ کی کوئی خواہش نہیں ہے اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور علاقائی شراکت دار ایران کی اس کوغیر مستحکم کرنے کی کوششوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مصروف عمل ہیں۔ سیکریٹری نے کہا کہ ہم نے یہ بات بہت واضح کر دی ہے کہ ہم ایران کو جوہری اسلحہ حاصل کرنے سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور اب جب ہم نے حالیہ برسوں کے دوران اپنے علاقائی سلامتی کے تعلقات کو مضبوط کر لیا ہے، تہران کے غیر مستحکم کرنے کی سرگرمیوں نے اس کی حکومت کو مزید الگ تھلگ کر دیا ہے۔ پنیٹا نے کہا کہ مشرق وسطی کے علاقے میں امریکی اتحادیوں، دوستوں اور ممکنہ دشمنوں کے لیے پیغام واضح ہے۔ پنیٹا نے کہا کہ ہمارے 40،000 سے زیادہ امریکی فوجی ہیں جو خلیج کے علاقے میں متعین ہیں۔ ہم کہیں نہیں جا رہے اور ہم اپنے شراکت داروں کی یقین دہانی جاری رکھیں گے، حملہ آوروں کو روکیں اور عدم استحکام کی خواہش کرنے والوں کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عراق اپنی تاریخ کے ایک مشکل دور سے گزرا ہے اور یہ طاقتور بن کر ابھرا ہے جس کی حکومت زیادہ تر اس کے عوام کی ضروریات کی نمائندگی اور تیزی سے ذمہ دار بن رہی ہے۔ سیکرٹری نے مزید کہا کہ یہ نتیجہ کبھی بھی حتمی نہیں تھا، خاص طور پر جنگ کے تاریک ترین دنوں کے دوران، بلکہ یہ ہماری فوج کی طاقت اور لچک کی ایک مثال ہے کہ ہم نے عراقی عوام کو مایوس کن صورتحال کو الٹانے میں مدد کی اور ان کو نمائندہ حکومت کے اداروں کو فروغ دینے کے لئے وقت اور جگہ فراہم کی۔ پنیٹا نے کہا کہ دس لاکھ سے زیادہ امریکیوں نے عراق میں خدمات انجام دیں. 32،000 سے زیادہ زخمی ہوۓ اور تقریبا 4،500 سروس کے ارکان نے اس مشن کے لئے حتمی قربانی دی۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر ان کی کوششوں کے نتیجے میں عراق اب ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے جو کہ خود حکومت چلا سکتا ہے اور خود کو محفوظ بنانے سکتا ہے اور امید ہے کہ وہ ایسے فیصلے کرے گا جواس کے لوگوں کے مفاد میں ہیں۔ ڈمپسی نے کمیٹی کو بتایا کہ جب انہوں نے جون 2003 میں بغداد میں پہلی مسلح ڈویژن کی کمان سنبھالی اور نو ماہ بعد اس یونٹ کی کوششیں، عراقی فوج کی ترقی، خدمات کو بحال کرنے اور عراقیوں کو اپنی قسمت کا کنٹرول لینے کے لئے حوصلہ افزائی خطرے میں تھی۔ ڈمپسی نے دوبارہ یاد کیا کہ ڈویژن کے دورے طوالت میں چار ماہ کا اضافہ کیا گیا تھا تاکہ عراق کے جنوبی صوبوں میں بغاوت کو دبایا جا سکے اور یہ کہ کمانڈر کے طور پر انہوں نے تنظیم کے چھوٹے یونٹوں کا سب سے زیادہ دورہ کیا تاکہ دستوں پر یہ واضع کیا جا سکے کہ ان کا وہاں مذید رکنا کیوں اہم تھا۔ ڈمپسی نے کہا کہ ان کی عظیم اور لازوال کوششوں کو سراہتے ہوۓ، ہر ایک مرد اور عورت نے ہمارے مشن کی اہمیت کو جانا، انہوں نے چیلنج قبول کیا اور وہ کیا جس کا ان کی قوم نے ان سے کرنے کو کہا۔ اب جب میں پیچھے مڑ کر دیکھتا ہوں تو مجھے یوں لگتا ہے کہ میں سب سے زیادہ جفاکشی کو یاد رکھوں گا، ابتدائی دنوں میں امریکہ کے بیٹے اور بیٹیوں کے عزم اور ان کی لچک اور ان کے خاندانوں کو بھی۔ کبھی کبھی اصل میں، ہمیشہ ہی، مشکل وقت میں ان کا روشن کردار سامنے آتا ہے۔ چیئرمین نے کہا کہ تنازعہ کے بعد عراق کے مستقبل کے بارے میں بحث کے لیۓ کچھ سیاق و سباق کی ضرورت ہے. چیئرمین نے کہا کہ 1991 میں، میں اپنے خاندان کو چھوڑ کر عراق کے کویت پر باہر نکالنے کے لیے گیا۔ انہوں نے کہا کہ 2003 میں، میں نے اپنے خاندان کو چھوڑا تاکہ صدام حسین کو بغداد سے باہر نکالا جاۓ اور اب 2011 میں، ہم عراق کے ساتھ معمول کے سیکورٹی تعلقات قائم کرنے کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ ڈمپسی نے مزید کہا کہ عراق میں امریکی خون اور پیسے کی تعداد نے مستقبل کے لیۓ ایک جوڑ پیدا کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے مستقبل لازم و ملزوم طور پر ایک دوسرے سے جڑے ہوۓ ہیں۔ چیئرمین نے کہا کہ امریکہ کو لازما" عراقی سیکورٹی فورسز کی ترقی اور عراق کی پھلتی پھولتی جمہوریت کے عزم کا مظاہرہ کرنے کی سفارتی کوشش کی حمایت جاری رکھنی چاہئے۔ ڈمپسی نے کہا کہ جس عرصہ وہ عراق کے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہیں، امریکی افواج "عراق کو ان مواقعوں کی فراہمی جو ان کے پاس اب ہیں انکی کوششوں کا حصہ بننے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔" جنرل نے کہا کہ 2008 میں فوجوں کی واپسی جس کا منصوبہ امریکہ عراق سیکورٹی معاہدے میں مکمل طور پر بیان ہو چکا ہے، مذاکرات کے مزید سلسلے ان معاملات پر بات چیپ کریں گے کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ عراق کو مذید مدد کی فراہمی کن جگہوں پر جاری رکھ سکتا ہے۔ ڈمپسی نے کہا کہ ہم اس بات کا تعین کرنے کے لیۓ کہ ہم کس طرح ان کے ساتھ مشترکہ مفاد کے معاملات پر مستقبل میں شراکت جاری رکھ سکتے ہیں کی کوششوں کا حصہ ہونے کے بارے میں پر جوش ہیں۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 






















