صفحہ اول | خبریں | خبریں | پنیٹا اور ڈمپسی عراق میں مشن کے خاتمے کی علامت بنے
پنیٹا اور ڈمپسی عراق میں مشن کے خاتمے کی علامت بنے
منجانب , American Forces Press Service

بغداد، عراق [15 دسمبر، 2011] - وزیر دفاع کے سیکرٹری لیون پنیٹا آج یہاں عراق میں امریکی فوجی مشن کے اختتام کی نشان دہی کی تقریبات میں مشترکہ افواج کے سربراہ فوجی جنرل مارٹن ڈمپسی کے ساتھ شامل ہونے کے لیۓ پہنچے۔

تقریب میں سفیر جیمز جیفری کے ہمراہ سیکرٹری اور چیئرمین آرمی جنرل لایڈ آسٹن جو کہ امریکی افواج کےعراق کے کمانڈر ہیں امریکی وفد کی قیادت کریں گے۔

پنیٹا نے ان صحافیوں کو بتایا جو ان کے ساتھ یہاں تک سفر کر رہے ہیں کہ خطے میں یہ ایک تاریخی لمحہ ہو گا، جہاں ہم بنیادی طور پر عراق میں ایک نۓ باب میں داخل ہوں گے جس میں ہم ان کے ساتھ اس طریقے سے معاملہ کریں گے جو طریقہ ہمارے دیگر ممالک کے ساتھ معمول کے تعلقات کی نمائندگی کرتا ہے۔

سیکریٹری، جو یہاں ہارن آف افریقہ میں جبوتی اور افغانستان کا دورہ کرنے کے بعد پہنچے، گزشتہ آٹھ سالوں کی کامیابیوں، خدمات اور قربانیوں کو جنہوں نے یہ سب ممکن بنایا ہے کو اُجاگر کرنے کے لیۓ امریکی اور افغان حکام کے ساتھ شامل ہوں گے۔

پنیٹا نے کہا کہ اب جیسے ہی امریکی افواج عراق میں سامان باندھ رہی ہیں اور سرکاری طور پر مشن کو ختم کر رہی ہیں، امریکہ عراق کے ساتھ طویل مدتی تعلقات کا اگلہ مرحلہ قائم کرے گا۔

ایک سینئر دفاعی عہدیدار نے کہا جو کہ پنیٹا کے ساتھ سفر کر رہے ہیں کہ یہ تقریب اس بات کا اشارہ ہے کہ یہ آخری تقریب نہیں ہے۔ ہم عراق کے ساتھ اپنے تعلقات کی نوعیت تبدیل کر رہے ہیں، لیکن یہ ان کے ساتھ ایک حکمت عملی کی شراکت کو جاری رکھنے کے لئے ہمارے عزم کی طرف اشارہ ہے۔

جونہی 31 دسمبر کے قریب فوجی واپسی کی تیاری میں مصروف ہوں گے، سیکرٹری عراق میں موجود 5،500 امریکی فوجیوں میں سے 80 کے ساتھ ملاقات اور ان کی شراکت کے لئے ذاتی طور پر شکریہ ادا کرنے کے لیۓ شیڈول کے مطابق پہنچ جائیں گے۔

جب صدر براک اوباما نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا تو اس وقت فوجیوں کی تعداد 144،000 تھی اور اب یہ اس سے بھی کہیں درجے کم ہو کر رہ گئی تھی۔

پنیٹا نے اس عظیم کوشش کی طرف توجہ دلائی جو سینکڑوں اڈوں اور بنیادی ڈھانچوں کی عراق کو منتقلی کرنے کے لیۓ کی گئی ہے اور اس میں ہزاروں فوجیوں اور لاکھوں کی تعداد میں سامان کو عراق سے نکالا گیا ہے۔

انھوں نے آسٹن اور ان کی ٹیم کی تعریف کرتے ہوۓ کہا کہ اس کام پر جس کو انھوں نے ممکن بنایا یہ ایک بہت عظیم کوشش تھی۔

پنیٹا آسٹن اور جیفری ایک صحافیوں پر مبنی ہونے والی تقریب میں ایوارڈ پیش کریں گے۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 23 times

فیس بُک پر دوست
33,167+