صفحہ اول | خبریں | خبریں | پنیٹا: القاعدہ کمزور ہو گئی ہے مگر ابھی بھی خطرہ بنی ہوئی ہے
پنیٹا: القاعدہ کمزور ہو گئی ہے مگر ابھی بھی خطرہ بنی ہوئی ہے
منجانب Karen Parrish, American Forces Press Service

نیو یارک، 6 ستمبر، 2011 – وزیر دفاع لیون ای پنیٹا نے آج کہا کہ دس سال پہلے کے دہشت گردی کے حملوں نے امریکہ کو اور بھی مظبوط بنا دیا ہے اور القاعدہ کے خلاف کاروائیوں نے اس کی صلاحیتوں کو بہت کم کر کے رکھ دیا ہے۔

وزیر دفاع نے رپورٹروں کو 11 ستمبر کی قومی  یادگار اور عجائب گھر کی جگہ پر بتایا کہ 11 ستمبر کے واقعات چاہے جتنے بھی بڑے المیے ہوں، ہم نے ان سے بہت حوصلہ افزائی سیکھی ہے۔

11 ستمبر 2011 کے دہشت گرد حملوں نے قوم میں اس بات کے گرد اکٹھا کیا کہ ایسا خوفناک واقعہ دوبارہ کبھی نہ ہو۔

انھوں نے کہا کہ 11 ستمبر سے لے کر اب تک ہم نے القاعدہ اور اس کے لیڈروں کا پیچھا کرنے میں بہت کامیابی حاصل کی ہے۔

القاعدہ کے اوپر کے چار لیڈروں میں سے تین مارے جا چکے ہیں اور بہت سے نچلے درجے کے لیڈر بھی پکڑے یا مارے جا چکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میرے خیال میں اس نے القاعدہ کے کمانڈ اور کنٹرول کو اور ان کے 11 ستمبر کی طرز کے حملوں  اور انکی دوبارہ منصوبہ بندی کی صلاحیت کو بھی کافی نقصان پہنچایا ہے۔

ملک کی اندرونی سیکیوریٹی بھی دس سال پہلے کے مقابلے میں ذیادہ مظبوط ہے۔ انھوں نے مختلف انٹیلیجنس اداروں، ہوم لینڈ سیکیوریٹی اور بہت سے دوسرے اداروں کے تعاون کو سراہتے ہوۓ کہا۔

 وزیر دفاع نے کہا کہ اس کے علاوہ، یہ بہت ضروری ہےکہ نہ صرف مرنے والوں کے خاندانوں بلکہ تمام امریکیوں سے وعدہ کیا جاۓ کہ ہم ہمیشہ چوکس رہیں گے۔

اب القاعدہ کا اصل خطرہ اس کی ابھرتی ہوئی شاخوں جیسا کہ یمن اور صومالیہ سے آ رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ وہ اپنی حملوں کی منصوبہ بندی جاری رکھے ہوۓ ہیں اور میرا نہیں خیال کہ ہم کسی بھی چیز کو در گزر کر سکتے ہیں۔

یمن اب القاعدہ کے خطرات کی اس لسٹ میں سر فہرست آ گیا ہے اور امریکہ کی انسداد دہشت گردی کی اہمیت کے حوالے سے تمام توجہ اس پر مرکوز ہے۔

پنیٹا نے کہا کہ یمن میں القاعدہ کے لیڈر انور الاولاکی نے لوگوں کو اس ملک پر حملوں پر اکسانا جاری رکھا ہوا ہے اور وہ خود کو اس ملک کے لیۓ ایک خطرہ تصور کرتے ہیں۔

ایک اور محاذ پر، کل پاکستانی فوجوں نے یونس الموریطانی اور ان کے ساتھ دو اور القاعدہ کے اعلی لیڈروں کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ یہ ایک خاص طور پر حوصلہ افزا بات ہے کیونکہ ہم اس[موریطانی] کو ایک بڑا خطرہ جانتے تھے۔

پنیٹا نے کہا کہ ان کو اس گرفتاری میں پاکستان کے کردار سے بھی بڑا حوصلہ ہوا ہے۔

ہمارے اور پاکستان کے درمیان اس قسم کا تعاون ماضی میں بھی رہا ہے۔ حال میں ہمارے تعلقات کُچھ اونچ نیچ کا شکار رہے لیکن ہم پاکستان کو دہشت گرد اہداف کے خلاف مستقل تعاون پر اکساتے رہے اور یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ وہ ہماری اس کوشش میں تعاون کر رہے ہیں۔

پنیٹا نے کہا کہ پچھلی دہائی کی کامیابیوں کے باوجود، جہادی نظریہ اب بھی ممکنہ دہشت گردوں کے لیۓ دلچسپی کا باعث ہے اور القاعدہ ابھی بھی امریکی سیکیوریٹی کے لیۓ خطرہ ہے۔

ہمیں القاعدہ پر دباؤ جاری رکھنا ہے لیکن 11 ستمبر کے دس سالہ یادگار کے موقعے پر اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ہم نے اہم ترقی کی ہے۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 23 times

فیس بُک پر دوست
33,167+